Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئینی ترامیم لانے کافیصلہ
اہم خبریں

الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئینی ترامیم لانے کافیصلہ

ایڈیٹرمئی 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
electronic vote
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ کا طریقہ رائج کرنےاور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترامیم لانے کافیصلہ کرلیاہے ۔
وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے پولنگ کے بیس پچیس منٹ بعد ہی نتیجہ سامنے آجائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد جھگڑا ہوتا ہے کہ ہمیں نتیجہ قبول نہیں، وزیراعظم نے پہلے دن ہی دھاندلی کے الزام پر پارلیمانی کمیٹی بنا دی تھی، اپوزیشن کا الزام تھا کہ آر ٹی ایس بیٹھا ہے، ہم نے تفصیل مانگی نہیں دی گئی، ہم نے فارم 45 کی تفصیل مانگی لیکن کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سے کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی، سینیٹ الیکشن میں ہم نے اوپن ووٹ کی بات کی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کا ووٹ اوپن کرنے کی بات کر چکے ہیں، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے اوپن بیلٹ کی کوشش کی مگر اپوزیشن مکر گئی، یوسف رضا گیلانی کس انداز میں سینیٹر بنے وہ سب کے سامنے ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان بابر اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک زمین اور بلڈنگ سے نہیں اداروں اور عوام سے بنتے ہیں، 2013 کے الیکشن میں سیاسی دھاندلی کا طوفان اٹھا، 2013 میں ایک جج صاحب نے ریٹرننگ افسران سے خطاب کر لیا، 4 حلقے نہیں کھولے گئے تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا ہوا اور 2013 کے انتخابات کو تمام جماعتوں نے آر او کا الیکشن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے دو ریفارم تجویز کی ہیں، سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت دکھائی دینی چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے کم از کم 10 ہزار ممبرز کا ہونا لازم ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لازم ہو گا کہ سالانہ کنونشن منعقد کریں۔
الیکشن ریفارمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات نا ہونے سے آئینی اداروں پر عدم اعتماد کا بحران پیدا ہوا، لہٰذا وزیراعظم نے الیکشن اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے، 49 کے قریب تبدیلیاں کیے جانے کے متعلق اب سوچا جا رہا ہے۔ بابر اعوان نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کے لیے سیکشن 103 میں ترمیم لا رہے ہیں، ہم میڈیا کو ووٹنگ کا سسٹم دکھائیں گے جو قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بنایا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ سے انتخابی عمل میں الزامات ختم ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آبادی کے بجائے رجسٹرڈ ووٹوں کی بنیاد پر حلقے بنائے جائیں گے، حلقہ بندیاں نادرا کے ڈیٹا کے مطابق کریں گے، پولنگ اسٹاف افسران پر اگر کسی کو اعتراض ہو گا تو وہ اسے 15 دن میں چیلنج کر سکے گا، الیکشن ترامیم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو کسی ایک جماعت کے مفاد میں ہو۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق بات کی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے اب تک کسی بھی ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستانی سیاستدانوں کی طرز پر دھاندلی کا رونا رویا، امریکی صدر الیکٹرانک نظام میں ثبوت نہ ہونے کے سبب اپنے دعوؤں میں ناکام ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا ایجنڈا سول سوسائٹی، پریس کلبس، بار کونسلز کو دکھائیں، اصلاحاتی ایجنڈا اے پی این ایس اور سی پی این ای کے سامنے بھی لے کر جائیں گے۔

( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکٹرانک ووٹ فواد چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد مرتضی نورکا کالم:تعلیمی ایمرجنسی وقت کی اہم ضرورت
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:سیاست کریں مگر اصلاحات بھی لائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں: فواد چوہدری کی تجویز

مارچ 20, 2025

پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا فواد سے رابطہ، تنقید نہ کرنے کی درخواست

جولائی 4, 2024

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

جون 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.