راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں۔
مشقوں میں رینجرز،جیل پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکار شریک ہوئے۔ مشقوں کے دوران جیل میں ہنگامی سائرن بجائے گئے۔اس کے علاوہ فرضی دہشتگردوں کی گرفتاری اورمنتقلی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری تیار رہنا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ