Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»راولپنڈی»ناقص غذا : کپتان سمیت آدھی انگلش ٹیم کا پیٹ خراب ، پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کا خدشہ
راولپنڈی

ناقص غذا : کپتان سمیت آدھی انگلش ٹیم کا پیٹ خراب ، پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کا خدشہ

ایڈیٹرنومبر 30, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Ben Stokes england team
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت متعدد کھلاڑی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد میچ ایک سے دو دن ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کی سرزمین پر موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور عملے کے کچھ اراکین بھی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی آج ہونی تھی لیکن بین اسٹوکس کی صحتیابی تک تقریب رونمائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ متعدد کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے اور انہیں ہوٹل میں رہ کر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کھلاڑی وائرل فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ کے نصف سے زائد اراکین فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے اور صرف پانچ کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں، عملے اور کوچز نے ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی۔
بدھ کو ٹریننگ کرنے والوں میں جو روٹ، زیک کرالی، اولی پوپ، ہیری بروکس اور کیٹن جیننگس شامل ہیں۔وائرس کا شکار ہونے کے سبب انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ نے کھلاڑیوں کی فوڈ پوائزننگ یا کھانے سے منسلک کسی بیماری کے شکار ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان جو روٹ نے بدھ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں، کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کل کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا لیکن آج صبح میری طبیعت قدرے بہتر تھی تو شاید یہ 24 گھنٹے کا وائرس ہو۔ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال وہ فوڈ پوائزننگ یا کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں، بس ہمارے کھلاڑی بدقسمتی سے کسی وائرس کا شکار ہوگئے۔
تاہم انگلش بلے باز نے واضح کیا کہ اس بیماری کا کھلاڑیوں کے کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ چند سالوں سے اپنے ہمراہ شیف لے کر سفر کر رہے ہیں، اگر بین الاقوامی ٹیموں بالخصوص انگلینڈ کی ٹیم کا جائزہ لیں تو ان سب کے اپنے شیف ہیں اور ہم اسے ذاتی پسند، ناپسند کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی اہم سمجھتے ہیں۔
کھلاڑیوں کی طبیعت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جو روٹ نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ میں نے آج صبح کسی کو بھی نہیں دیکھا، وہ جو کچھ ممکن ہو سکتا ہے وہ کر رہے ہیں، وہ اس میچ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں لہٰذا میرے خیال میں اس بارے میں وقت ہی بہتر بتا سکتا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان ڈینی ریوبن نے بھی واضح کیا کہ 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 13 سے 14 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کا کورونا یا فوڈ پوائزننگ سے کوئی تعلق نہیں۔
ادھر انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز نے ٹیسٹ میچ ایک سے دو دن ملتوی کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے حوالے سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ پی سی بی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور انگلش بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے، اس حوالے سے مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس دورے کے لیے خصوصی طور پر اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن اس کے باوجود محض چند دن کے اندر ہی انفیکشن کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں اور معاون عملے کی رائے تھی کہ خاص طور پر میچ کے مقامات پر پیش کیا گیا کھانا معیاری اور کھانے کے قابل نہیں تھا اور دورے کے دوران چند ارکان ہاضمے کی خرابی کا شکار ہوئے تھے۔
رواں برس ستمبر میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی سات میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوران ملنے والے کھانے کے حوالے سے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے تجربات بیان کیے تھے جس کے بعد شیف کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے بھی رواں سال اپنے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی ایک غلطی کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ باورچی کو نہیں لے کر آئے۔
انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر عمر میزین نامی اسی باورچی کو ساتھ لائی ہے جو 2018 کے فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کی مینز فٹبال ٹیم کے شیف تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم 9 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے میچ کے لیے ملتان کا رخ کرے گی جبکہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 17 دسمبر سے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹیسٹ میچ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی یاد داشت محدود،سازش کرتے ہوئے آپ کو قائد اعظم کا فرمان یاد نہیں آیا:مریم نواز
Next Article سیاسی مداخلت نہ کرنے کے اعلان پر سلیکٹڈپریشان،لکھ لیں یہ کسی اسمبلی سے استعفے نہیں دینگے:بلاول بھٹو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.