Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی
اہم خبریں

ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

ایڈیٹراپریل 26, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایران کے دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں واقع بندرگاہ کے حامل شہر بندر عباس میں زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بندر عباس بندرگاہ پر کنٹینر پھٹنے کی وجہ سے دھماکے ہوئے، ہرموزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف مہرداد حسن زادہ نے کہا کہ یہ دھماکے بندرگاہ کے صحن میں ذخیرہ کیے گئے کئی کنٹینرز کے پھٹنے سے ہوئے، زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔
ایران کی کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والا دھماکا سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔
دھماکے میں 281 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شاہد راجی بندرگاہ پر دھماکے کی ویڈیو مقامی میڈیا میں شائع ہوئی ہے، ہلاکتوں کی وجوہات یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
دریں اثنا، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوبی ایران کے ایک اہم بندرگاہ پر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبہ ہرمزگان کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی حکام نے اس سے قبل جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا اور حفاظتی وارننگ جاری کی تھی۔
اس سے قبل ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار اسماعیل مالکی زادہ نے کہا تھا کہ دھماکا شاہد راجی بندرگاہ کے قریب ہوا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ دھماکے کے مقام سے کالے دھوئیں کا ایک بہت بڑا غبار اور آگ کا ایک گولہ اٹھ رہا ہے۔
نیشنل ایرانین آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این آئی او آر ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کا علاقے میں ریفائنریوں، ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں یا تیل کی پائپ لائنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بندر عباس کی تنصیبات میں آپریشن بلا تعطل جاری ہے، مزید کہا گیا کہ بندرگاہ کے حکام کی مدد کے لیے قریبی تیل کمپنیوں کی فائر فائٹنگ اور ہنگامی ٹیمیں تیار ہیں۔
دھماکے کی وجوہات کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
برآمدات بند، شپمنٹس معطل
ایران نے بندر عباس بندرگاہ کے لیے ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ شپمنٹ معطل کر دی، ایران کی کسٹم اتھارٹی نے تمام کسٹم دفاتر کو حکم دیا ہے کہ وہ بندر عباس کی شاہد راجی بندرگاہ پر برآمدی اور ٹرانزٹ شپمنٹس کی ترسیل تاحکم ثانی روک دیں۔
اس سے قبل کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ جن ٹرکوں نے پہلے ہی کسٹم کی رسمی کارروائی مکمل کر لی ہے، انہیں بندرگاہ کے علاقے سے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ادھر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بندر عباس کی شاہد راجی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے متعدد حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں, اور ابھی تک اس کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
صوبہ ہرمزگان کے گورنر محمد عاشوری کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے متعدد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور تصدیق کے بعد اس کی وجہ کا اعلان کیا جائے گا۔
دھماکے کے بعد ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے صوبائی گورنر اور ہلال احمر کے سربراہ سے فون پر الگ الگ بات چیت کی، وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بھی خصوصی تحقیقات کا حکم دیا اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کو علاقے میں بھیج دیا۔
بندر عباس بندرگاہ پر دھماکے میں 115 زخمیوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے، تاہم اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایران کی نیشنل ایمرجنسی سروسز کے سربراہ یکٹاپیرسٹ نے خبر رساں ادارے ’دانیشجو‘ کو بتایا کہ ایران کی شاہد راجی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد کم از کم 115 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایران کی کسٹم اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہد راجی ٹرمینل پر دھماکے کی وجہ بندر عباس بندرگاہ پر ذخیرہ کردہ خطرناک سامان اور کیمیکل تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آگ بھڑک اٹھی ایران تہران دھماکہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ
Next Article پاکستان کا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.