Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»کبھی بھی سیاست میں نہیں آؤ ں گا، جنرل (ر) فیض حمید
اسلام آباد

کبھی بھی سیاست میں نہیں آؤ ں گا، جنرل (ر) فیض حمید

ایڈیٹردسمبر 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gen faiz hameed ISI
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ جمعرات کو دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔
ریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔ اس نمائندے نے اُن سے رابطہ کرکے سیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کا ارادہ جاننے کیلئے موقف معلوم کیا۔
جمعرات کو ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی کہ فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی۔ اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔ کئی صحافیوں اور دیگر لوگوں نے اپنے اپنے تبصروں کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کی۔ ایک پاکستانی اداکارہ اور بلاگر شمع جونیجو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ عمران خان کیلئے اصل خطرہ پی ڈی ایم نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی محبوب دوست جنرل فیض ہے جو اس وقت پی ٹی آئی کی باگ ڈور سنبھالنا چاہتے ہیں جب وہ [عمران خان] کو نا اہل قرار دے کر گرفتار کیا جائے گا۔
ریٹائرڈ جرنیل نے چکوال میں ایک اجتماع کا اہتمام کیا جہاں مقامی افراد نے انہیں ’’درخواست‘‘ کی کہ ’’باضابطہ‘‘ سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔ اس نمائندے نے واٹس ایپ کے ذریعے جنرل (ر) فیض کو یہ ویڈیو بھیجی۔ ریٹائرڈ جرنیل نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
انہوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ سب غلط ہے۔ بعد میں جب رابطہ کرکے ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ دو سال کی پابندی یا اس کے بعد کبھی سیاست میں آئیں گے اور نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں میں تھے جہاں ان کے رشتہ داروں اور مقامی افراد اکثر ان سے ملنے آتے ہیں۔ اس موقع پر ایک شخص نے ان سے درخواست کی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔ جیو کے لندن میں نمائندے مرتضیٰ علی شاہ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’آرمی کہتی ہے کہ افسران ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال تک سیاست میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن جنرل فیض نے اپنی ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی۔ مقامی افراد نے علاقے کی ترقی کیلئے فنڈز جاری کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان زندہ باد۔‘‘ میڈیا اور سیاست میں کئی لوگ ریٹائرڈ جرنیل کو عمران خان کا حامی اور انہیں پروموٹ کرنے والا شخص سمجھتے ہیں۔
جنرل فیض پر عموماً الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کی طاقت استعمال کرکے عمران خان کو ان کی سیاست میں فائدہ اور ان کے مخالفین کو دباتے آئے ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان تعلقات کو اس وقت نقصان پہنچا جب کور کمانڈر کی حیثیت سے پشاور ٹرانسفر ہونے والے جنرل فیض حمید کو خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی سبکدوش کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ایک سنگین معاملہ اور عوامی سطح پر ایک تنازع بن کر سامنے آیا۔
بعد میں عمران خان نے فیض حمید کو ٹرانسفر کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی لگایا گیا۔ خان کے سیاسی مخالفین بالخصوص نون لیگ والے سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے پر جنرل فیض پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے موقع پر نون لیگ والوں کو ایک خوف یہ بھی تھا کہ اگر عمران خان بدستور عہدے پر رہے تو وہ جنرل فیض کو آرمی چیف لگا دیں گے اور اس کے بعد وہ اپنی حکومت کو طول دینے کیلئے آئندہ عام انتخابات میں ہیرا پھیری کرکے اپوزیشن کی طبعیت درست کریں گے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ملکی معیشت جائے بھاڑ میں ، ابھی پنجاب کا انتخاب جیتنا ہے
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سید مودودیؒ، چند کھٹی میٹھی اور مسکراتی یادیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.