Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران دور میں فرح خان کے اثاثوں میں چار گنا اضافہ : تفصیلات سامنے آ گئیں
اہم خبریں

عمران دور میں فرح خان کے اثاثوں میں چار گنا اضافہ : تفصیلات سامنے آ گئیں

ایڈیٹراپریل 7, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and farah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔
فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تقریب بھی فرحت شہزادی کے گھر منعقد ہوئی تھی۔اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے فرح خان پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔
دی نیوز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح خان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔اس دوران فرح نے مختلف شہروں میں متعدد جائیدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔
دستاویزات کے مطابق فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔دی نیوز نے فرحت شہزادی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ اس نمائندے نے ان کے شوہر احسن اقبال جمیل سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں واٹس ایپ پر پیغامات بھی بھیجے لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہوسکا۔
دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرح خان نے لاہور اور اسلام آباد میں کچھ لگژری جائیدادیں بھی خریدیں جن میں اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ولا بھی شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق فرح خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔7/2 میں 933 اسکوائر گز کا مکان ظاہر کیا ہے جو کہ انہوں نے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔
ٹیکس سال 2018 میں انہوں نے کچھ فائل نہیں کیا لیکن عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے ایک سال کے اندر فرح خان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
پاکستان میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 699137839 روپے اور 15749479 روپے پاکستان سے باہر جو کہ یو اے ای میں ایک فلیٹ کی صورت میں تھے۔ اس طرح پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے مجموعی اثاثے 714887318 روپے تھے جب کہ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 740300166 روپے تک پہنچ گئے۔دستاویزات میں مزید ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس سال 2021 میں فرح کے مجموعی اثاثے 971869187 روپے ہوگئے۔ فرح خان کے پاکستان اور پاکستان سے باہر جائیدادوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ٹیکس سال 2017 میں مجموعی اثاثوں کی مالیت 231635297 روپے، جس میں ایک غیرکاروباری جائیداد کی مالیت 145453979 روپے، ایک جائیداد 24000000 روپے، یو اے ای میں فلیٹ 10449479 روپے، لاہور کا مکان 67475870 روپے، لاہور کا پلاٹ 43528630 روپے، کاروباری اثاثہ 60706348 روپے، غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مد میں 28889348 روپے، جب کہ شوہر سے ملنے والے تحفے کی مالیت 29827000 روپے۔ جب کہ انہوں نے غیرملکی ترسیلات کی مد میں 4190400 روپے اور بطور تحفہ 61428630 روپے بطور تحفہ 2017 میں وصول کیے۔
فرح خان نے ٹیکس سال 2018 میں کوئی ریٹرنز فائل نہیں کیے۔ ٹیکس سال 2019 میں فرح خان کے غیر کاروباری اثاثے کی مالیت 147004500 روپے، لاہور کی ایک جائیداد کی مالیت 24000000 روپے، لاہور میں ہی ایک اور جائیداد کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں ایک دکان کی مالیت 12000000 روپے، کاروباری اثاثوں کی مالیت 116697493 روپے، شوہر کی طرح سے کاروباری تحفے کی مالیت 29827000 روپے، براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 30000000 روپے، غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مالیت 49338393 روپے، سرمایہ کاری کی مالیت 392276079 روپے اور زرعی اثاثے کی مالیت 328785000 روپے ہے۔ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
غیرکاروباری اثاثے کی مالیت 551094500 روپے، لاہور کے مکان کی مالیت 67475870 روپے، ایک اور مکان کی مالیت 24000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں دکان کی مالیت 12000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 26500000 روپے، ایک اور مکان کی مالیت 94594000، جب کہ ایک پلاٹ کی مالیت 197996000 روپے، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی ایک جائیداد کی مالیت 25000000 روپے، دوسری کی 60000000 روپے، کاروباری آمدنی 79829172 روپے، براق انٹرپرزئزز کی مالیت 30000000 روپے ہے۔
ٹیکس سال 2021 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح سے ہیں۔ ایک جائیداد کی مالیت 746094500 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک مکان کی مالیت 67475870 روپے، دوسرے کی مالیت 24000000 روپے، تیسرے کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں ایک دکان کی مالیت 12000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک مکان کی مالیت 26500000 روپے، دوسرے کی 94594000 روپے، پلاٹ کی مالیت 197996000 روپے، بحریہ ٹاؤن کی ایک جائیداد کی مالیت 60000000 روپے، اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 195000000 روپے، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 25000000 روپے، کاروباری منافع کی مالیت 62464858 روپے، براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 30000000 روپے تھی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشریٰ بی بی فرح خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم : عمران خان، کپتان سے جنرل تک کا سفر
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ’’غدار‘‘ قرار پائے افراد کی خواری کی نوبت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

مارچ 7, 2025

عمران اور بشریٰ بی بی کو کھانا نہ دینے کا بیان مسترد، عظمیٰ بخاری نے ہفتے بھر کا مینیو بتادیا

مارچ 4, 2025

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

جنوری 29, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.