Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : عمران خان، کپتان سے جنرل تک کا سفر
کالم

محمد حنیف کا کالم : عمران خان، کپتان سے جنرل تک کا سفر

ایڈیٹراپریل 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
september 2014 imran title
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد کی ایک حسین لیکن سازشوں اور سرگوشیوں سے بھری شام عمران خان کو احساس ہوا کہ حالانکہ انہیں چاہنے والے کپتان کپتان کہتے ہیں لیکن اب ان کی ترقی ہو چکی ہے، وہ جنرل بن چکے ہیں، چار ستاروں والے جنرل، جن کو جب کوئی آئین، قانون پسند نہیں آتا تو وہ اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں۔
جنرل مشرف اور اس سے پہلے جنرل ضیا آئین کو کاغذ کا ٹکڑا اور کبھی چیتھڑا کہہ چکے ہیں اور انھوں نے آئین کے ساتھ سلوک بھی ایسا ہی کیا تھا۔عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد اپنی صفوں کی گنتی کی، اپنے روٹھے ہوئے ارکان کو لعن طعن کی لیکن جب لگا کہ گنتی کی جنگ نہیں جیت پائیں گے تو وہی کیا جو ہمارے جنرل حضرات کرتے آئے ہیں۔ کرکٹ کے استعاروں میں بات کرنے والے کہتے ہیں کہ وہ اس لونڈے کی طرح ہیں جو گلی میں میچ ہارتا دیکھ کر یا وکٹیں چرا کر بھاگ جاتا ہے یا اپنی باری لے کر یہ کہتا ہوا بیٹ لے کر گھر چلا جاتا ہے کہ امی بلا رہی ہیں۔
عمران خان نے ایسا کچھ نہیں کیا، انہوں نے وہی کیا ہے جو ضیا اور مشرف جیسے جی دار جنرل ان سے پہلے کر چکے ہیں۔ ایسی ایک شام کو جب ذرا غصہ آیا آئین کی چیتھڑے کیے، ردی کی ٹوکری میں پھینکا اور پھر ہاتھ جھاڑتے ہوئے کہا کہ کر لو کیا کرنا ہے؟ عدالت جاؤ گے اور اس کے بعد مجید امجد والا:
رہ گیا گونجتا خلاؤں میں
وقت کا ایک قہقہ تنہا
ہمارے عمران مخالف تجزیہ نگار خان صاحب کی سیاست، اخلاقیات یا اقتدار کی بھوک کے بارے میں جتنی سینہ کوبی چاہے کر لیں، آخری لمحے تک کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ وہ یہ کر گزریں گے۔ ہماری سیاسی تاریخ ہی ایسی ہے کہ ہم فوجی طالع آزماؤں سے کچھ بھی توقع کر سکتے ہیں، یعنی وہ بھٹو کو پھانسی چڑھا سکتے ہیں، بغیر کسی کو بتائے اپنے ہوائی اڈے دوسرے ملک کو دے سکتے ہیں۔
لیکن سویلین حکمرانوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ذرا بچ کر چلیں گے، آئین کے ساتھ کھینچا تانی کر لیں گے لیکن توڑیں گے نہیں۔ مخالفین کو جیلوں میں ڈلوائیں گے لیکن پھانسی کے تختے پر نہیں لٹکائیں گے۔ کیوں کہ اپنی عدالتوں کا بھی ڈر، عوام کے پاس واپس جانے کا بھی خیال اور سب سے بڑھ کر یہ خوف بھی کہ فوج میں بیٹھے بڑے بھائی پتہ نہیں کیا سوچیں گے۔
عمران خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلا کُو کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے ، بلکہ عمرا ن خان عمران خان سے بھی نہیں ڈرتے۔اگر عمران خان نے اپنے آپ کو کپتان سے جنرل کے عہدے پر ترقی دے لی ہے تو اصلی تے وڈے جنرل کیا سوچتے ہوں گے؟
ہمارے فوجی جنرلوں کو سویلین وزیراعظم کبھی بھی اچھے نہیں لگے۔ دل پر پتھر رکھ کر سلیوٹ کر دیتے ہیں لیکن اندر سے یہی سمجھتے ہیں کہ یہ سب یا تو کرپٹ ہیں یا مغرور اور یہ ملک تو کوئی کرنل بھی چلا سکتا ہے۔ ان کی نظر میں بھٹو بہت بڑبولا تھا، بے نظیر عورت تھی، نواز شریف لوہار کا بیٹا تھا، باقی رہے جونیجو، گیلانی، شاہد خاقان عباسی یہ تو طاقتور سیاستدانوں کے کمی کمین تھے۔
عمران خان کی شکل میں ان کو ایک آئیڈیل امیدوار مل گیا۔ ہمارے فوج کی اعلیٰ قیادت کو ہمیشہ سے ایک گورا کمپلیکس رہا ہے کہ خاص طور پر امریکی اور یورپی گورے ہم سے کام بھی لیتے ہیں اور پھر ہمیں ذلیل بھی کرتے ہیں۔
کبھی اسلحہ دیتے ہیں کبھی روک لیتے ہیں، کبھی اپنا بھائی بنا لیتے ہیں پھر دہشت گردوں کا ساتھی ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ گورے ان کے ساتھ وہی کرتے آئے ہیں جو عمران خان جوانی سے گورے اور گوریوں کے ساتھ کرتا آیا ہے۔ ایک ایسا وزیراعظم جو کسی کمانڈو میجر جتنا فٹ ہو، فلم سٹارز کی طرح حسین ہو، اور گوروں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بتا سکتا ہو کہ میں تمہیں تم سے زیادہ جانتا ہوں۔
عمران خان ان کی توقعات پر پورا اترے اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ تم مجھے مروانا چاہتے ہوں۔ اب عسکری قیادت یا تو ان کی اس حرکت پر عش عش کر اٹھی ہو گی یا نظریں چرا رہی ہو گی۔
سازشی ذہنوں والے یہ بھی کہتے ہیں کہ دونوں طرح کی قیادت موجود ہے۔ بلکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو نظریں بھی چرا رہے ہیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس خود ساختہ کپتان سے جنرل بنے عمران خان نے وہ کر دکھایا جو اصلی جنرل بھی کبھی نہ کر سکے۔
عمران خان نے ساری اپوزیشن کو اسمبلی سے فارغ کر کے سپریم کورٹ بھیج دیا ہے جو اکتائے ہوئے روزے داروں کی طرح جمائیاں لے رہی ہے اور ردی کی ٹوکری سے آئین کی چیتھڑے اٹھا کر دیکھ رہی ہے کہ کون سے صفحے کو کس صفحے کے ساتھ جوڑ کر پڑھا جائے۔
کارروائی کے پہلے ہی دن ایک جج صاحب نے فرمایا کہ ہم پر اعتبار نہیں ہے تو ہم گھر چلے جاتے ہیں (رمضان کے مہینے میں کونسا ملازم شام کے چار بجے یہ نہیں کہتا)۔ اپوزیشن کے وکیل نے کہا ہمیں اعتبار ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر نے اس میں اضافہ کیا کہ ہمیں پورا اعتبار ہے لیکن آج چار اپریل ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : منصفو! تاریخ کا آئینہ سامنے دھرا ہے
Next Article عمران دور میں فرح خان کے اثاثوں میں چار گنا اضافہ : تفصیلات سامنے آ گئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.