Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:بجٹ سے پہلے بجٹ کے اثرات، کیا حکومت انتخابات کی تیاری میں ہے؟
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:بجٹ سے پہلے بجٹ کے اثرات، کیا حکومت انتخابات کی تیاری میں ہے؟

ایڈیٹرجون 13, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishaq dar budget
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

.بجٹ 2023-24 ہمارے یہاں خوف کا استعارہ ہے بجٹ سے پہلے بجٹ کے اثرات قوم کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ اس بار کہا جا رہا ہے کہ بدترین حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ حکومت کو تو یہ کہنا ہی چاہیے لیکن یہ تبصرہ حکومت کا نہیں پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے عہدے داروں کا ہے۔ اگر یہ تبصرہ درست ہے تو اس کا ثبوت تب ملے گا جب عوام کے اخراجات میں کمی ہوگی یا ان کی زندگی میں کوئی سہولت آئے گی تاہم یہ حقیقت ہے کہ بجٹ سے پہلے اس مالی سال کے بجٹ کے اثرات آئے۔ یہ اثرات بعض اشیائے ضروریہ کے اخراجات میں کمی تھی جن میں خوردنی تیل، گھی، آٹا دالیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بنیادی ضرورت کی بعض دیگر چیزیں ہیں۔
بجٹ سے پہلے اشیائے ضرورت کے نرخوں میں کمی دراصل بجٹ کی پہلی قسط تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری قسط بجٹ کی منظوری کے بعد اس وقت ملے گی جب ان اور بعض دیگر اشیائے ضرورت کے نرخوں میں مزید کمی ہوگی۔
یہ کیسے ممکن ہوا؟ اس کا ایک سبب حکومت کی مینجمنٹ اور آنے والے دنوں میں ممکنہ انتخابات ہیں جو اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت عوام کو سہولت مہیا کرنے کے ضمن کچھ بڑے اقدامات کرے۔ روسی تیل اور وسط ایشیائی ریاستوں سے گیس کی درآمد شروع ہو جانے کے بعد یہ خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔ یہ صورت حال اس حکومت کے لیے وہ آسانی پیدا کر سکتی ہے جو انتخابات میں جانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
اس بجٹ کی خوبیوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ ہے لیکن یہ بجٹ اس سوال کا جواب فراہم نہیں کرتا کہ غیر سرکاری ملازمین کی آمدن میں اگر اضافہ نہیں ہوتا تو ان۔کی زندگی میں آسانی کیسے پیدا ہوگی؟
پاکستان میں بجلی کے بحران کے پس منظر میں یہ ایک پرانا مطالبہ تھا کہ سولر انرجی پیدا کرنے والی مصنوعات پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ اس بجٹ میں یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ اس سے یقیناً عوام کے اخراجات میں کمی ہوگی۔
بند ڈبے میں فروخت ہونے دودھ اور دیگر مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں دودھ اور اس کی دیگر مصنوعات کا جو معیار ہے، اس کی وجہ سے عوام ڈبہ بند اشیا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لہٰذا یہ ٹیکس عوام پر مالی دباؤ کا ذریعہ بنے گا۔
بجٹ میں محصولات میں اضافے کے لیے بڑا ہدف رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ہدف غیر حقیقی ہے تاہم اسحاق ڈار کا خیال ہے کہ یہ ہدف حاصل ہو جائے گا،اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ خوش آئند ہے لیکن زیادہ بہتر ہوتا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا اہتمام کیا جاتا۔
یہ فیصلہ درست ہے کہ حکومت نے بارٹر ٹریڈ اور دیگر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت میں اضافے کو ترجیح دی ہے۔ اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
بجٹ سے قبل ذرائع ابلاغ پر ہمیشہ ماہرین معیشت ہفتہ دس دن سے تبصرے شروع کر دیتے ہیں جو ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان لوگوں کی معلومات ناقص ہوتی ہیں اور تبصروں میں سیاسی عزائم کی جھلک ہوتی ہے۔ اس بنیاد پر وہ جس قسم کی باتیں کرتے ہیں، اس سے مارکیٹ میں بے یقینی پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لیے یہ صورت حال خطرناک ہے۔ اس سے گریز ضروری ہے۔
حرف آخر یہ کہ الیکشن ہو یا کوئی اور وجہ،اگر عوام کی زندگی میں کوئی آسانی پیدا ہوئی ہے تو محدود سطح پر ہی سہی یہ بجٹ اچھا ہے۔
(بشکریہ: آوازہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:جمہوریت کو دفن نہ کیجئے!
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:سنڈے میگزین بند کیوں ہوا، اخبار مرتے کیوں ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.