Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:سنڈے میگزین بند کیوں ہوا، اخبار مرتے کیوں ہیں؟
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:سنڈے میگزین بند کیوں ہوا، اخبار مرتے کیوں ہیں؟

ایڈیٹرجون 13, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
newspaper market
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی اخبار یا میڈیا آؤٹ لیٹ کب ناکامی سے دوچار ہوتا ہے یا بند ہوتا ہے؟ .روزنامہ ایکسپریس کے سنڈے میگزین کی بندش کی اطلاع سے یہ سوال بہت اہم ہو گیا ہے۔ اس سوال کا تعلق باقی رہ جانے والے قارئین کے مطالعے کی عادت یا ضرورت سے تو ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر صحافیوں کے روزگار سے ہے۔
صحافی برادری اور خاص طور پر میڈیا انڈسٹری کے مالکان کے نقطہ نظر سے اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بزنس یعنی اشتہارات میں کمی ہو سکتی ہے۔ مالکان کو سرکاری شعبے کے اخبارات سے اس سلسلے میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ اس معاملے میں فواد چودہری نے جب وہ وزیر اطلاعات تھے، خاصی الل ٹپ باتیں کی تھیں جن کا تعلق مستقبل کی ٹیکنالوجی سے زیادہ تھا۔ ان کے خیال میں دنیا بھر میں چوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرنٹ میڈیا سکڑ رہا ہے، اس لیے اب ذرائع ابلاغ کو حکومت سے بزنس ملنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ فواد چودہری کی نصف بات درست تھی اور نصف غلط۔ یوں کہنا چاہیے کہ ان کی رائے دیانت دارانہ نہیں تھی بلکہ ان کی حکومت کی پالیسی کے تابع تھی جس کا مقصد آزاد ذرائع ابلاغ کی حوصلہ شکنی تھا۔
مالکان کے نقطہ نظر سے اس موضوع پر غور کیا جائے تو ان کے خیال کے مطابق پرنٹ میڈیم کا خام مال مہنگا ہو چکا ہے، اس لیے اب اخبارات کی اشاعت مشکل یا ناممکن ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں تیکنیکی معلومات تک رسائی رکھنے والے مزید وجوہات بھی گنوا سکتے ہیں لیکن بنیادی وجہ ان میں سے کوئی ایک بھی نہیں۔
یہ 1967ء کی بات ہے، امریکا میں ایک تحقیق ہوئی۔ مسئلہ یہ تھا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی قابل ذکر حد تک کم تعداد نے دل چسپی لی۔ اس معاملے میں یقیناً بہت سے لوگوں نے تحقیق کی ہوگی لیکن کرٹ لینگ اور ان کی اہلیہ گلیڈی اینگل لینگ کی تحقیق بہت بر محل تھی۔ ان کی تحقیق کا حاصل یہ تھا کہ عوام کی توجہ جائز آئینی اور انتخابی عمل میں دل چسپی اس وقت محدود ہو جاتی ہے جب ذرائع ابلاغ اپنے مواد کے ذریعے سماج میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں۔ اضطراب کیا ہے؟ اسے دو مثالوں کے ذریعے سمجھنا آسان ہے۔ جیسے عمران خان کا انتخابی نعرہ احتساب تھا۔ یہ عین ممکن ہے کہ ان کے مخالفین اس پر تنقید کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی کو زیر بحث لے آئیں۔
اسی طرح نواز شریف نے ووٹ کو عزت دینے کا موقف اختیار کیا۔ اس نعرے پر تنقید بھی فطری ہے لیکن ان کے مخالفین کی اس سلسلے میں ناجائز تنقید بھی اگر میڈیا میں جگہ پائے جیسے انھیں مودی کا یار قرار دیا گیا تو یہ چیز صحافتی مواد کو مثبت سے زیادہ منفی بنا دے گی اور عوام کو سیاسی عمل سے دور کرنے کا باعث بنے گی۔
یہ درست ہے کہ صحافتی اصولوں کے مطابق کسی ایک سیاسی مؤقف کا متوازی نقطہ نظر لوگوں کے سامنے آنا چاہیے لیکن لینگ تھیوری کہتی ہے کہ صحافت میں یہ صرف رپورٹنگ کا مسئلہ نہیں بلکہ صحافی واچ ڈاگ بنتے بنتے دراصل کسی نہ کسی جماعت کے سیاسی ایجنڈے کے مبلغ بن جاتے ہیں۔ یہ اضطراب دراصل سیاست دان اور صحافی مل کر پیدا کرتے ہیں۔
اس تھیوری یا تحقیق کا پہلا نتیجہ تو یہی ہے کہ اس کے نتیجے میں لوگ سیاست سے متنفر ہو جاتے ہیں جس کے عمومی مظاہر ہم اپنے سماج میں دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا ثانوی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کا کیرئیر بننے والے ذرائع ابلاغ سے بھی بالکل عوام اسی طرح لا تعلقی اختیار کر لیتے ہیں جیسے وہ سیاست سے دور ہو جاتے ہیں۔
یہاں صرف زیر نظر اخبار یعنی ایکسپریس زیر بحث نہیں ہے بلکہ مجموعی طور پر پورے پاکستانی ذرائع ابلاغ ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ دو دہائی کی صحافت کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں ذرائع ابلاغ کے مندرجات میں شعوری یا غیر شعوری طور پر یہ رجحان ضرور ملے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ پرنٹ میڈیم کی ناکامی کے دیگر اسباب کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے۔ ہمارے خیال میں یہ جائزہ ذرائع ابلاغ کو خود احتسابی کی جانب متوجہ کرتا ہے۔
یہاں یہ پہلو ضرور پیش نظر رہنا چاہیے کہ آج اگر کچھ حالات کی وجہ سے پرنٹ میڈیم مشکلات کا شکار ہے تو اس افسوس ناک رجحان کے دیگر میڈیم یعنی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور صحافی برادری ابھی سے فکرمندی اختیار کرے اور اپنے مواد پر تنقیدی نگاہ ڈال کر درست طرز عمل اختیار کرنے کی فکر کرے۔ پاکستان ( دنیا بھر میں بھی) میں ذرائع ابلاغ کے سکڑنے بلکہ اس کے معدومی کی طرف سفر کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔
(بشکریہ: آوازہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:بجٹ سے پہلے بجٹ کے اثرات، کیا حکومت انتخابات کی تیاری میں ہے؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:”رجیم چینج” کی دہائی میں "دیوالیہ” کا شور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.