Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فرخ سہیل کوئندی»خورشید قصوری اگر صدرِپاکستان ہوں تو۔۔۔:مستقبل/فرخ سہیل گوئندی
فرخ سہیل کوئندی

خورشید قصوری اگر صدرِپاکستان ہوں تو۔۔۔:مستقبل/فرخ سہیل گوئندی

ایڈیٹراگست 15, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
farrukh sohail goindi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے عوام نئی حکومت سے لامتناہی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ لوگوں میں امید پھیلانا یقیناًایک اچھی بات ہے، لیکن ان امیدوں کو پورا کرنا اُس سے بھی بڑا کام ہے۔ ایک ایسی قوم جو دہائیوں سے امیدوں اور مایوسیوں کی تاریخ رکھتی ہے۔ اس بار اگر یہ امیدیں ٹوٹ گئیں تو پھر اس قوم کا کیا حال ہوگا، اس پر پھرکسی روز لکھوں گا۔ عمران خان نے اب اپوزیشن نہیں، حکمرانی کرنی ہے۔ اپوزیشن کرنا آسان اور حکمرانی کرنا سیاست میں ایک مشکل کام ہے۔ اور حکومت بھی ایک ایسی قوم پر جو دنیا کی چھٹی بڑی آبادی ہے۔ پاکستان، بوسنیا یا کروشیا جیسی شہری ریاست بھی نہیں۔ ایک وفاق اور پارلیمانی طرزِحکمرانی میں اُن کی اِن امیدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ حکمرانی تدبر سے اور اپوزیشن کی سیاست جوش وجذبے سے عبارت ہوتی ہے۔ حکمرانی میں اہل ٹیم کا ہونا لازمی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اگر حکومت سازی میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں دس بیس فیصد بھی اس حوالے سے کامیابی حاصل کرلی تو عام لوگ نتائج کے حوالے سے فرق محسوس کرنا شروع کردیں گے۔ حکومت سازی وفاقی کابینہ تک محدود نہیں بلکہ ریاستی اور حکومتی اداروں کے سربراہان، سیکیورٹی اداروں کے سربراہ اور لاتعداد سرکاری عہدوں پر اہل لوگوں کی تقرریاں ہیں۔
پاکستان ایک پارلیمانی حکومتی ڈھانچا رکھنے والی ریاست ہے۔ ہمارے ہاں اس بنیاد پر ہمیشہ ہی پارلیمانی حکمرانی میں صدر کے لیے کسی ایسی شخصیت کو چنا جاتا ہے جو عملاً یعنی سیاسی بصیرت کے حوالے سے کمزور ترین شخص ہو۔ میرے نزدیک یہ ریاست پاکستان کے ساتھ زیادتی اور توہین ہے۔ جو کروڑوں لوگوں کی ہی امید نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس ریاست کی سٹریٹجک اہمیت کی بنیاد پر اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تقریباً تمام منتخب حکومتوں نے ایسے صدور کو اس اہم منصب پر بٹھایا جن کی سیاسی بصیرت عام شخص سے بھی کم ثابت ہوئی۔ اس حوالے سے اگر وزیراعظم عمران خان ، پاکستان کا صدر اپنی ہی سیاسی ٹیم سے کسی ایسے شخص کو منتخب کروائیں جو اُن کی طاقت اور پاکستان کے لیے بھی مددگار ہو تو یہ اُن کی کامیابی کا سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ میں کھل کر رائے دینے پر یقین رکھتا ہوں اور اپنے طویل سیاسی تجربے کی بنیاد پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر سیاسی جماعت بشمول پی پی پی ، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں میں ایسے اہل لوگ موجود ہیں کہ اگر اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو موجودہ صورتِ حال میں معاملات کہیں بہتر ہوسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں بھی ایک ایسا قومی ہیرا موجود ہے جو اپنی ذات اور تاریخ کے حوالے سے اس ملک کا اثاثہ ہیں۔ خورشید محمود قصوری جن کے والد محمود علی قصوری کا شمار پاکستان کی سیاست کے عظیم رہبروں میں ہوتا ہے اور دادا مولوی عبدالقادر قصوری جو انگریز سامراج کے سامنے ایسے سینہ سپر ہوئے کہ جو میرے جیسے حریت فکر پر یقین رکھنے والوں کے لیے باعث فخر ہیں۔
جناب خورشید قصوری اگر نئی حکومت میں پاکستان کے صدر ہوں تو کیسا پاکستان ابھر کر سامنے آئے گا۔ اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوسکتا، ایک جدید، خوشحال اور جمہوری پاکستان۔ اُن کو اگر وزیراعظم پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اس علامتی آئینی عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں تو اُن کو پاکستان کے اندر حکمرانی کرنے میں جس قدر مدد ملے گی، اُس کا وہ شاید تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ایک ایمان دار، روشن خیال پاکستانی کے طور پر خورشید قصوری عظیم سیاسی روایات کے علمبردار تو ہیں ہی، مگر اپنی ذات میں ایک ایسی شخصیت ہیں جو وزیراعظم عمران خان کی حکمرانی کو پاکستان کی کامیاب عوامی حکمرانی بنانے میں پُل ثابت ہوں گے۔ ملک کے اندر ہر قسم کی سیاسی قوتوں کے درمیان ایک منفرد رابطہ، ہم آہنگی اور افادیت اُن کی صدارت میں جس طرح ابھر کر سامنے آئے گی، اس سے پاکستان تحریک انصاف ایک ایسی حکومت کی عملی مثال بن سکتی ہے جس کے مواقع پچھلی سول حکومتیں خوف اور کمزور وژن رکھنے کے باعث حاصل نہ کرسکیں۔
نئی حکومت جو امیدوں کے پہاڑ سر کرنے کا چیلنج رکھتی ہے، اس کے لیے خورشید قصوری پاکستان کی سیاست، معیشت، اقتصادیت اور عالمی سطح پر حکومت ، ملک پاکستان اور قوم کے لیے Collective Leadership کے تحت پاکستان کے عوام کی اُن امیدوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے جو مایوسیوں کے بعد ایک خوش گوار تبدیلی ثابت ہوگی۔ اگر عمران خان، رفیق تارڑ اور ممنون حسین جیسے کسی شخص کو صدارت کے عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ اپنے اوپر مزید بوجھ اور ناکامی کی ایک اینٹ رکھیں گے۔ خورشید قصوری جیسا صدر، وزیراعظم عمران خان کے لیے مددگار صدر ثابت ہوں گے۔ وگرنہ سابق سول حکومتوں نے ایسے عہدوں پر علامتی صدر مقرر کروا کر سوائے بجٹ کا بڑا حصہ ضائع کرنے کے اور کچھ نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان اگر اپنے ساتھ بڑے لوگوں کی حکومت بنائیں گے تو اُن کا قد بڑا ہوگا۔ ہمارے حکمران زیادہ تر اپنے اردگرد بونوں کو اکٹھا کرلیتے ہیں، اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ناکام حکمران ثابت ہوئے۔ ایک ایسی ریاست کا صدر جو دنیا میں جیو پولیٹکل، جیو سٹریٹجک اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناتے اپنی ایک اہمیت رکھتی ہے، ایسی ریاست کا صدر بھی اس کو ہونا چاہیے جو اس ریاست کے اس مقام کا اہل ہو۔ ہماری سول حکومتوں کے صدر ہر بار قوم کو سیاسی لطائف کے سوا کچھ نہ دے سکے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو تبدیل کرنے کے دعوے دار ہیں تو تصور کریں کہ ایسے تبدیل شدہ پاکستان کا صدر ایک سیاسی مدبر، لیڈر اور وژنری ہو تو پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ جائے۔ عمران خان اگر اس عہدے پر اپنی ہی جماعت کے رکن جناب خوشید قصوری کو فائز کرواتے ہیں تو یہ ایک ایسی کامیابی ہوگی جس پر مخالف بھی عمران خان کے فیصلے پر داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک بکھرتی ریاست میں ایسا صدر جو ریاست، قوم، حکومت اور سماج کو جوڑنے اور ترقی کی جانب لے جانے میں مددگار ہو۔ بلوچوں کے لیے اپنی ذات اور خاندانی سیاست کی تاریخ کے حوالے سے خورشید قصوری سے زیادہ قابل قبول کوئی صدر نہیں ہوگا۔ اور اسی طرح سندھیوں کے لیے بھی جو سیاسی شعور میں اس وقت پاکستان میں سب سے آگے ہیں، خورشید قصوری جو طویل عوامی سیاسی جدوجہد کا تجربہ رکھتے ہیں، سندھیوں کے ہیروز میں شمار ہوتے ہیں۔ پختونوں کے لیے جو خورشید قصوری اور اُن کے والد محمود علی قصوری جیسے رہنماؤں کے دلدادہ ہیں۔ ایک ایسا صدر جو بھارت، چین، ایران، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکہ کے حوالے سے ایک شان دار وژن ہی نہیں رکھتا بلکہ تجربہ رکھتاہے، اگر ایسی شخصیت پاکستان کی صدر بن جائے تو وہ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست میں بدلنے، نئی حکومت، پاکستان اور اس کے عوام کا ایک وسیلہ ہوگا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ خورشید قصوری اُن کی جماعت کے رہبر ہیں۔ بحیثیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کے لیے یہ خوش قسمتی ہے کہ خورشید قصوری جیسے شفاف، ایمان دار، اہل اور تجربہ کار لیڈر اُن کی قیادت میں اُن کے ساتھ ہیں۔ اور اگر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس آئینی عہدے پر منتخب کرواتے ہیں تو یہ اُن کی جماعت، اُن کی حکومت اور پاکستان کے لیے کامیابی کا سبب ثابت ہوگا۔ ایک کامیاب ریاست، کامیاب حکومت اور کامیاب قوم کے لیے، میرے نزدیک اس وقت اُن سے بہتر کوئی انتخاب نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleممولے کو شہباز سے لڑانے کی تیاری:برملا/نصرت جاوید
Next Article جمہوریت کو جے آئی ٹی تڑکہ اور رن وے پر پولستانی رقص کا احتساب/سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 11, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.