(وہ پاکستانی اور بھارتی جو برس ہا برس سے بیرونِ ملک روز گار اور تعلیم کے حصول کی خاطر اکٹھے ہیں۔سرحدی تناؤ ان پر کیوں کر اثر انداز ہو تا ہے اور وہ کیا سوچتے ہیں۔؟ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طبلِ جنگ بجتا ہے
تم تو حظِ اٹھاتے ہو
کچھ ہنسی اڑاتے ہو
کچھ تو ٹال جاتے ہو۔
تم کو کیا خبر لوگو!
کوئی ہم وطن تم سے
دور رہ کے کیسا ہے
کیسے منہ چھپاتا ہے
کیسے سر اٹھاتا ہے
کیا سوال ہوتا ہے
کیا جواب دیتا ہے
کیا سنبھال پاتا ہے
کیا گزار لیتا ہے
اس تناؤ سے پہلے
سارے پاس اس کے تھے
ساتھ مل کے رہتے تھے
ساتھ کام کرتے تھے
دکھ بھی بانٹتے ہی تھے۔
ہائے کیا ستم لوگو!
بھارتی و پاکی اب
ہو گئے ہیں شاکی اب
کچھ کھنچاؤ موسم میں
کچھ تناؤ آپس میں
دوستی کے رشتے میں
کچھ گھماؤ ایسا ہے
خود سے پوچھتے ہیں اب
کیسے ہو گئی یہ جنگ؟!
روک لے کوئی یہ جنگ۔
فیس بک کمینٹ