Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»سرخ گلابوں کے موسم میں ۔۔ ڈاکٹر خدیجہ وکیل کی نثری نظم
ادب

سرخ گلابوں کے موسم میں ۔۔ ڈاکٹر خدیجہ وکیل کی نثری نظم

ایڈیٹرجنوری 21, 202624 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
valentine blast and laore girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس کے خود کو گولی مارنے کا
پتا مجھے گھر واپسی پر چلا تھا۔
وہ اکیلا،
دماغ سے نکلتے جمے خون میں
لت پت پڑا۔
جان لے گیا۔
وہ میرا بیٹا تھا۔
فون کال ملنے پر
حواس باختہ جامعہ پہنچی تو
لڑکے، لڑکیوں کے جمگھٹے میں
زمین پر آڑی ترچھی گری
وہ آخری ہچکی لے چکی تھی۔
اس نے چھت سے کود کر دم توڑا۔
وہ میری بیٹی تھی۔
ٹی وی پر چلتی خبر پر
راہ گیر مل کر اسے
دریا کے گہرے پانی سے
پھولے پیٹ کے ساتھ خشکی پر لٹا رہے تھے،
جس کی سانسیں کب سے رخصت ہو چکی تھیں۔
وہ اسکرین پر دکھنے والا
میرا باپ تھا۔
دیار غیر پر میں ملنے والے سانحے کی اطلاع
اپنی ہی کلائی کی رگ
تیز دھار چھری سے کاٹ کر
دنیا سے منہ موڑنے والی
میری ماں تھی۔
اسپتال کی موت والی سرد راہداری میں
پریشانی سے چکر کاٹتے
طبیب معدے صاف کرنے کی مشقت سے ہلکان
جس کی جان سے گزرنے کی تکلیف دہ خبر
سنا کر گیا ہے۔
وہ میری بیوی تھی۔
دفتر میں سب کے سامنے
زہر کی پڑی پھانک کر
اپنی نس پھاڑ کر مٹی میں دفن ہونے والا
وہ میرا شوہر تھا۔
جانے والے، جا چکے۔
پیچھے والے، زندہ ہیں۔
لیکن مرنے والوں کی رخصتی کے بعد
والدین،
اولاد،
زوجین،
کے درو دیوار میں
کوئی بیج نہیں پھوٹتا،
کوئی کلی نہیں کھلتی،
کوئی پودا ہرا نہیں رہتا،
کوئی پھول خوشبو نہیں دیتا۔
باغیچے میں لگی کیاریاں
پیڑوں پر پھوٹتی کونپلیں
دالانوں میں رکھے گملے
بالکونیوں میں لٹکی بیلیں
گل دانوں میں سجے پھول
سبھی ناراض رہتے ہیں۔
الماری میں لٹکے کپڑوں
سنگھار میز پر رکھی خوشبوؤں
دستر خوان کے ذائقوں
موسم کے صبح و شاموں
کے
سارے رنگ روٹھ جاتے ہیں۔
آبیاری،
بارشیں،
محبتیں،
توجہ،
محنتیں،
سب بے فیض رہتے ہیں۔
سرخ گلابوں کے موسم میں بھی
پھول بے رنگ ہوتے ہیں۔
گلاب کالے ہی رہتے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگل پلازہ کے 26 میں سے 24 دروازے بند تھے : 28 لاشیں برآمد، 81 افراد لاپتا
Next Article گل پلازہ میں آتشزدگی ، ہمارے شہرسے ہوکردھواں گزرتا ہے : وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں عورت ہوں ، میری چیخیں زمین کو ہلا دیں گی :صائمہ ملک کی طویل نظم

ستمبر 20, 2025

ڈاکٹر ستیہ پال آنند ۔۔جمالیاتی اور رومانوی حسیت کے ممتاز شاعر : پروفیسر عامرزریں کا مضمون

ستمبر 6, 2025

ڈاکٹر انور زاہدی کی نظم : اک گمان تو ہو گا

نومبر 10, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم مئی 26, 2026
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ مئی 25, 2026
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.