اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سینیئر وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چودھری یہ گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے۔ دوران سماعت، الیکشن کمیشن اور پراسیکیوشن نے فوادچودھری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔بعدازاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غداری کی ایف آئی آر کروائی، سربراہ الیکشن کمیشن سیکرٹری کو کمرے میں بلا کر کلاس چھتر لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی میں نے کہا تھا اس پر کھڑا ہوا ہوں، میرے لیے تمام تر ادارے معتبر ہیں، آپ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں؟ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، الیکشن کرائیں اور منتخب افراد کو حکومت دیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ مقدمات اور جیل ہمارے خواب کے آگے حقیر ہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں میں فاصلہ نہیں ہونے چاہیے، سب لوگوں کو پلس کر کے چلیں آگے چلیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ساتھ دیا، پارٹی قیادت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، فرخ حبیب کا خاص شکریہ جو میرے لیے لڑا، تمام تر بار کونسلز نے میرا ساتھ دیا۔فواد چودھری نے کہا کہ اگر جہلم اور میانوالی کا ایم این اے غدار ہیں تو اور کیا ہے؟ مراد سعید اور محمود خان نے کئی بار کہا، افغانستان سے رابطہ اچھا نہیں، دہشت گردی واپس آجائے گی۔
انہوں نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز، حنیف عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے جیل جانے کو برا کہا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
#Additional Sessions Judge F #Additional Sessions Judge Faizan Haider Gillani #adiala jail #bail #election comission of pakistan #Faizan Haider Gillani #fawad ch #fawad chaudhry #Fawad Chaudhry released from jail #gird o pesh #girdopesh #jail #n league #pakistan politics #PTI #pti leader #released from jail pakistan tehreek e insaf اڈیالہ جیل فواد چودھری جیل سے رہا فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا گردوپیش