Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید
اہم خبریں

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

ایڈیٹرنومبر 24, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
peshawar terrorist attack
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاک تینوں دہشتگرد افغان شہری نکلے۔
صدر کوہاٹ روڈ پر فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر خودکُش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایک بمبار نے اپنے آپ کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا، ایف سی اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 3 ایف سی اہلکار شہید بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
پشاور صدر کے قریب ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے کی تصدیق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی کی ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) میاں سعید نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جب کہ 2 خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کے اندر داخل ہوئے۔
میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال کے مطابق تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے، جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، خودکش حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں 2 ایف سی اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ 2 بمبار ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں اہلکاروں نے گیٹ پر ہی ہلاک کر دیا، اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔
ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلے
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں صدر کوہاٹ روڈ پر آج صبح تقریباً 8 بجے فتنۃ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی، جسے بہادر ایف سی جوانوں نے ناکام بنا دیا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے، ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغان باشندے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز ۔۔ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایف سی پاک فوج خودکش حملہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ضمنی اتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت مستحکم ہوگی؟
Next Article جب ریڈیو ملتان بھوت بنگلہ نہیں تھا : یہ نصف صدی کا قصہ ہے : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ( پہلا حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

خفیہ معلومات شیئر کرنے کا الزام وزارتِ دفاع کے چار اہلکاروں کو قید کی سزائیں : کرنل کو ریلیف مل گیا

مارچ 4, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.