آکلینڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شدید دباؤ اور مشکلات کا شکار دکھائی دی،شاداب خان کی قائدانہ اننگ ٹیم کو مکمل تباہی سے بچاگئی۔39پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد 100کا مجموعہ بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا،کیوی فیلڈرز نے مجموعی طور پرپاکستانی بیٹسمینوں کو 4مواقع دیئے اور گرین شرٹس 9وکٹ پر 153 رنزبنانے میں کامیاب رہے،اننگ کے ہیرو شاداب اور فہیم اشرف تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑتا دکھائی دیا،اوپنرز سمیت محمد حفیظ جن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں ،4کھلاڑی 20 پر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز عبد اللہ شفیق اور محمد رضوان نے پہلے اوور میں 7رنزبناکر اچھا آغاز کیا لیکن اسپنر کے اوور کے بعد جیسے ہی پیسرز آئے،پاکستانی ٹیم کی ناتجربہ کاری آڑے آگئی۔
نئے کھلاڑی عبد اللہ شفیق کھاتہ کھولے بنا ہی آئوٹ ہوگئے،پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل کھیلنے والے جیکب ڈفی کی گیند پرمارک چیکمین نے کیچ پکڑا۔20 کے مجموعہ پر دوسرے اوپنر محمد رضوان 17رنزبناکر فلپس اور ڈفی کا گٹھ جوڑ بن گئے،نئے بیٹسمین اور تجربہ کار نام محمد حفیظ نے پہلی ہی بال پر ڈفی کو وکٹ دے دی،ان کا کیچ چیکمین نے پکڑا،اسی 20 کے مجموعہ پر چوتھی وکٹ حیدر علی 3رنزبناکر کگلین کا شکار بنے۔
39پر آدھی ٹیم کے آئوٹ ہونے کے بعدعماد وسیم اور شاداب نے چھٹی وکٹ پر 40 رنزجوڑے،79کے مجموعہ پر عماد وسیم 19رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔شاداب خان اور فہیم اشرف نے اسکور 114تک پہنچادیا،کپتان شاداب 42رنزبناکر ڈفی کا نشانہ بنے،نئے بیٹسمین وہاب ریاض نے بھی فہیم اشرف کا ساتھ دیا،فہیم اشرف نے اچھے اسٹروک کھیل کر پاکستان کو بہتر مجموعہ تک پہنچایا۔وہاب ریاض 9رنزبناکر آئوٹ ہوئے،فہیم اشرف 31 رنزبناکر آئوٹ ہوئے.پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 153رنزبنائے،اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 33رنز دے کر 4 اور سکاٹ کگلین نے 3وکٹیں لیں.جواب میںچوتھے اوور میںنیوزی لینڈ کی 21 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
( بشکریہ : کرک سین )
فیس بک کمینٹ

