ملتان میں پی آئی اے کے فوکر حادثے کو 17برس بیت گئے۔ اس حادثے میں 45افراد لقمہ اجل بنے اوریہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حادثہ تھا۔جاں بحق ہونے والوںمیں زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نصیر احمد خان،شعبہ اردو کے استاد عبدالرﺅف شیخ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس نذیر احمد صدیقی اور نامور نیوروسرجن ڈاکٹر افتخار راجہ سمیت ملتان کی نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔ پی آئی اے کی پرواز 10جولائی 2006ءکو بارہ بجے دوپہر ملتان سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد سورج میانی کے قریب گر کر تباہ ہوگئی اوراس میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔
طیارے حادثے کی کوریج کرنے والے نامورصحافی اورسابق جنرل سیکرٹری ملتان پریس کلب جمشیدرضوانی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بطور صحافی اس حادثے کی کوریج مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔ یہ ایک دردناک واقعہ تھا اور یہ میری زندگی کی مشکل ترین کوریج تھی۔انہوں نے بتایا کہ زندہ جل جانے والوں کی شناخت سے لے کر ان کے ورثاءکو انشورنس کی ادائیگیوں تک ہم نے کئی ماہ تک اس سٹوری کوکور کیاتھا۔
فیس بک کمینٹ

