سرائیکی وسیب

بیرون ملک کام کرنے والے ہنر مندوں کو پاکستان واپس لایا جائے : ڈاکٹر جی ایم قمر

ملتان۔ (اے پی پی):نامور ماہر معیشت اورماہر تعلیم ڈاکٹر جی ایم قمر نے کہاہے کہ انسانی وسائل کے بہتراستعمال کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ سوچناہے کہ ہمارے ذہین لوگ اپنی مہارتیں بیرون ممالک میں کیوں استعمال کررہے ہیں جوفائدہ ان سے مغربی ممالک نے اٹھایا وہ ہم کیوں نہیں اٹھاسکے ۔انہوں نے کہاکہ جوڈاکٹراورانجینئرفرانس،جرمنی ،لندن اورمشرق وسطیٰ میں خدمات انہیں پاکستان واپس لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہیے ۔حکومت انہیں یہاںسہولیات فراہم کرے اور ان کی ٹریننگ کرے ،ہم جتنا بھی انفراسٹرکچربنالیں جب تک ہمارے پاس کام کرنے والے ماہرین نہیں ہوں گے اس انفراسٹرکچر کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا حالانکہ ہمارے پاس زراعت اورصنعت میں بہت سےمواقع ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک روڈ ٹومارکیٹ ہے ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker