جہلم(محمد شکیل خلیل سے) سرا ئے عا لمگیر میں سو ئی گیس کی بد تر ین لو ڈ شیدنگ نے شہر یو ں کی زندگی اجیرن کر دی۔راجڑ فاروق ٹاؤن میں مسلسل سوئی گیس کی سپلائی بنددیگر علاقوں میں پریشر کم، شدید سردی میں مساجد میں نما ز ی ٹھنڈے پا نی سے وضو کر نے پر مجبور، گھروں میں خواتین بچے شدید سردی میں سو ئی گیس نہ ہو نے سے بیمار ہو نے لگے۔عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری محکمہ سوئی گیس آفیسران پر ہو گی۔
دوسری جانب بجلی کی بد تر ین لو ڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ بے حد پریشان نظر آ رہا ہے۔ شہر یو ں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی سپلائی بحال کی جا ئے اور کم پریشر پر سخت نو ٹس لیا جا ئے۔
فیس بک کمینٹ

