راول پنڈی( گردو پیش نیوز ) : پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تبادلےکیے گئے ہیں ۔جنرل عاصم منیر کو فور سٹار جنرل کا پروٹوکول دے دیا گیا جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد وہی پاک فوج کے نئے سربراہ ہوں گے ۔دیگر اہم تقرریاں اس طرح ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو کمانڈر پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کو کور کمانڈر آئی اسٹرائیک کور (منگلا) اور کمانڈر پاکستان آرمی سینٹرل کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز (آئی جی آرمز) تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف (ای-ان-سی) تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال کو ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) تعینات کر دیا گیا ہے
فیس بک کمینٹ