اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی) کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال پوچھا کہ آج کل جو کچھ تحریکِ انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر کیا کہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اپنے وکلا کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے، انہیں توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

