Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بھابی کو سلام، بچوں کو پیار!۔۔گل نو خیز اختر
کالم

بھابی کو سلام، بچوں کو پیار!۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹراکتوبر 8, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات کے ڈھائی بجے میں گہری نیند سے اچانک بیدار ہو گیا اور پھر بے اختیار میرے قہقہے بلند ہوگئے۔
مٹھو آٹھویں تک میرا کلاس فیلو رہا۔ پھر اپنے والد صاحب کے میڈیکل ااسٹور پر بیٹھنا شروع کر دیا۔ شروع شروع میں اُسے دوائیوں کے نام پڑھنے میں مشکل پیش آتی تھی لیکن دھیرے دھیرے ایکسپرٹ ہو گیا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد سارا میڈیکل ااسٹور اُس کے ہاتھ آگیا۔ موصوف نے پہلا کام تو یہ کیا کہ منرل واٹر کی بوتلوں کا پلانٹ گھر میں لگا لیا، یعنی صحن میں ایک ٹونٹی لگوائی اور دو بچے اِس کام پر لگا دیے کہ وہ خالی بوتلوں میں پانی بھی بھرتے تھے اور کاویے سے ڈھکن پر ٹانکے بھی لگا دیتے تھے۔ یوں سادہ پانی مشہور برانڈ کے منرل واٹر کی بوتل میں فروخت ہونے لگا۔ دوسرا کام اُس نے یہ کیا کہ میڈیکل ریپ سے رابطے کیے اور دوائیوں کے ناقابل فروخت سیمپل ڈبی سے نکال کر اصل قیمت پر فروخت کرنے لگا۔ ظاہری بات ہے کاروبار میں اتنی محنت اور جانفشانی دکھائی جائے تو وارے نیارے کچھ ہی دنوں میں نظر آجاتے ہیں۔ مٹھو نے گاڑی بھی خرید لی، گھر بھی بنا لیا اور پراپرٹی کے کام میں بھی قدم رکھ دیا۔ قبلہ چار پلاٹ خریدتے تھے اور آٹھ بندوں کو فروخت کرتے تھے۔ قانونی معاملات سے بچنے کے لئے انہوں نے ایک بہترین وکیل بھی رکھ لیا۔ دولت کی فراوانی ہوئی تو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا جنون اٹھا۔ سب کچھ موجود تھا لہٰذا شہر سے باہر سو ایکڑ زمین خریدی اور وہاں ایک بہت بڑی سوسائٹی کھڑی کردی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس سوسائٹی کا مالک مٹھو نامی ایک مڈل فیل شخص ہے، سب یہی جانتے تھے کہ یہ حاجی صاحب کی سوسائٹی ہے۔ مٹھو ہواؤں میں اڑ رہا تھا کہ ایک دن سب کچھ بدل گیا۔ اُس کے وکیل کا ضمیر ایک دن جاگ گیا اور اُس نے سارا کچا چٹھا کھول کے رکھ دیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے مٹھو نے راتوں رات باہر کا ٹکٹ کٹوایا اور انگلینڈ نکل گیا۔


کچھ سال پہلے اُس نے فیس بک پر مجھے میسج بھیجا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ وہ مجھے بھولا نہیں تھا۔ ہماری گپ شپ شروع ہوگئی۔ اُس کے بعد اُس کا معمول بن گیا کہ وہ ہر دوسرے تیسرے دن مجھے واٹس ایپ پر کال کرتا۔ حیرت انگیز طور پر دُنیا جہان کی دونمبری میں ملوث مٹھو انگلینڈ جاتے ہی وطن کی محبت میں گرفتار ہو گیا ہے۔ اُس کے بقول اُس نے پاکستانی چینل سبسکرائب کیے ہوئے ہیں اور انگریزوں سے میل جول نہ ہونے کے برابر رکھا ہوا ہے۔ مٹھو نے بتایا کہ وطن کی محبت اُس کے انگ انگ سے پھوٹتی ہے اور جب وہ پاکستان میں کوئی بھی بدنظمی یا حالات کی خرابی دیکھتا ہے تو اُس کا دِل بہت کڑھتا ہے۔ ایک دفعہ میں نے پوچھ ہی لیا کہ تم تو اپنے تئیں وطن کا بیڑا غرق کرکے نکلے ہو پھر وطن سے محبت کے یہ دعوے کیسے؟ وہ ہمیشہ کی طرح غصے میں آگیا ’’وطن سے محبت کو تم کیا سمجھو گے…میں آج بھی پاکستان کیلئے زرمبادلہ بھیجتا ہوں‘‘، میں چونک اٹھا ’’کون سا زرمبادلہ؟‘‘۔ مٹھو نے دانت پیسے ’’وہ جو ہم لوگ پاکستان میں پیسے بھیجتے ہیں پاکستان اُسی سے چلتا ہے‘‘۔ میں نے کنپٹی کھجائی ’’مٹھو یہ پیسے تم اپنے بیوی بچوں کو بھیجتے ہو یا پاکستان کو؟‘‘۔


مٹھو گرجا ’’ظاہری بات ہے بیوی بچوں کو بھیجتا ہوں لیکن اُس کا جو ٹیکس کٹتا ہے وہ پاکستان کے حصے میں ہی آتا ہے‘‘۔ میں نے ہنکارا بھرا ’’گویا اگر تمہارے بیوی بچے دبئی میں رہتے تو تم نے یہ پیسے دبئی بھیجنے تھے؟‘‘۔ مٹھو بھڑک اٹھا اور فون بند کردیا۔ مٹھو کو چونکہ انگلینڈ کی نیشنلیٹی مل چکی تھی لہٰذا اس نے کچھ عرصہ بعد اپنے بیوی بچوں کو بھی انگلینڈ بلا لیا۔ اب مٹھو، اسکے تین بچے اور بیوی انگلینڈ میں ہی رہتے ہیں۔ مٹھو انگلینڈ میں ایک گروسری اسٹور کا مالک ہے۔ انتہائی آرام دہ زندگی گزارتا ہے۔ شام کو دوستوں کیساتھ بار میں سیاسی گفتگو سے لطف اندوز ہوتا ہے اور رات کو پاکستانی ٹی وی چینل دیکھتا ہے۔ اگرچہ اب مٹھو کی طرف سے پاکستان کو ’زرمبادلہ‘ نہیں آتا لیکن بہرحال وہ اب بھی پاکستان کے لئے بہت بے چین رہتا ہے۔ پرسوں رات اڑھائی بجے فون کی بیل ہوئی۔ گہری نیند میں تھا اس لئے پتا نہیں چلا لیکن مسلسل بیل ہوتی رہی تو مجبوراً اٹھنا ہی پڑا۔ دوسری طرف مٹھو تھا۔ میں نے ہیلو کہا تو اس کی لگ بھگ رونے والی آواز آئی ’’یہ کیا ہورہا ہے…خدا کے لئے میرے ملک کو بچا لو‘‘۔ میں ہڑبڑا گیا۔ جلدی سے بیڈر وم سے نکل کر لاؤنج میں آیا۔ پتا نہیں کیا ہو گیا تھا۔ جلدی سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟۔ مٹھو بھرائے ہوئے لہجے میں بولا ’’نقلی دودھ، نقلی دوائیاں، نقلی ڈاکٹر…یار یہ سب کیا ہے، یقین کرو میں کل سے بہت بے چین ہوں‘ تم لوگ کیسے وہاں جی رہے ہو‘۔


میرے بے اختیار قہقہے بلند ہو گئے ’’مٹھو جانی! بائی دا وے تمہارا اِس ملک میں کیا اسٹیک پر لگا ہوا ہے؟ تم اور تمہارے بیوی بچے باہر رہتے ہو۔ تمہارا اس ملک سے سوائے اِسکے کیا تعلق ہے تم یہاں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے۔ تمہارا ناسٹیلجیا ہی تمہارا تعلق ہے۔ محترم! باہر شفٹ ہونے کے تمام تر وسائل ہونے کے باوجود میں یہیں رہتا ہوں، بیوی بچے بھی یہیں ہیں۔ براہ کرم ہر وقت یہ ثابت کرنے میں نہ لگے رہا کرو کہ وطن کا پیار صرف تمہارے دل میں ہے۔ ہم تمام تر مجبوریوں کے باوجود پاکستان میں رہتے ہیں، تمہارے دل میں بھی ایسا پیار ہے تو واپس آجائو‘‘۔ مٹھو میری بات سن کر غصے میں آگیا ’’طعنے نہ دو، ہم شوق سے باہر نہیں آئے، ہماری بھی مجبوریاں ہیں‘‘۔ میں نے جماہی لی ’’بالکل ہوں گی لیکن جب مجھے فون کرتے ہو تو وہاں کے حالات بتایا کرو، وہاں کے رونے رویا کرو۔ نیشنلیٹی وہاں کی لے لی ہے اور جان یہاں والوں کی عذاب میں ڈال رکھی ہے۔ جیسے تم مجھ سے بہتر انگلینڈ کے حالات جانتے ہو اسی طرح یہاں کیا ہورہا ہے یہ میں تم سے بہتر جانتا ہوں۔ تمام تر خرابیوں کے باوجود میں یہاں بہت خوش ہوں، تم بھی خوش رہا کرو۔ بھابی کو سلام، بچوں کو پیار۔ خداحافظ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاسی عمل کو مذہبی جذبات کا تڑکہ ۔حیدر جاوید سید
Next Article کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے

جون 16, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.