Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن مجتبیٰ»شمالی سندھ کے سریوں کے بادشاہ۔۔حسن مجتبٰی
حسن مجتبیٰ

شمالی سندھ کے سریوں کے بادشاہ۔۔حسن مجتبٰی

ایڈیٹرمئی 9, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گھوٹکی ضلع کے میرپور ماتھیلو کے علاقے میں ایک نوجوان مقامی سردار نے جو کہ وفاق میں حکمران پارٹی کا عہدیدار بھی ہے، مبینہ طور پر اپنے ڈرائیور پر گاڑی خراب ہونے کی شکایت کرنے پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا۔ خبریں ہیں کہ نوجوان سردار لاہور گئے ہوئے تھے، اپنے منشی کی ڈرائیور کے خلاف گاڑی خراب ہونے کی شکایت پر میرپور ماتھیلو واپس آئے اور اپنے بنگلے پر منشی اور دیگر حواریوں سے اپنی نگرانی میں ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کرایا۔ اس کیس کو بڑے پیمانے پر مقامی صحافیوں کے ایک بڑے حصے نے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا میں رپورٹ کیا ہے۔
سندھ بھر کے اکثر طاقتور گھرانوں کے سرداروں کے سفاکانہ تشدد (تشدد جسمانی ہو کہ ذہنی، ہوتا ہی سفاکانہ ہے) کی کہانیاں باتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ایسے بہیمانہ اور خلاف انسانیت جرم میں نامزد چند ملزم گرفتار تو کئے گئے ہیں لیکن اصل ملزم سردار آزاد ہے۔ کچھ رپورٹس ہیں کہ اسے میرپور ماتھیلو کے صحرا کے راستے صوبے سے باہر فرار کرا دیا گیا ہے۔
اس واقعے کے دوسرے دن، گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کی قومی کونسل کے اراکین کی جاری کردہ فہرست میں ملزم سردار کا بھی نام تھا۔ یہ تو بس اتفاق ہی ہے کہ نوجوان سردار کا تعلق عمران خان کی پارٹی سے ہے جس کا یہ نوجوان خود کو ایک مرکزی رہنما بتاتا ہے اور تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنماؤں کے ساتھ پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے اس کی تصاویر بھی ہیں۔ لیکن وہ کسی بھی پارٹی کا ہو سکتا ہے۔ سردار سندھ کے اس حصے سےتعلق رکھتا ہے جسے شمالی سندھ یا اپر سندھ کہتے ہیں۔ وہاں کہاوت ہے کہ سردار کو سات خون معاف ہیں۔ پھر سردار کسی بھی پارٹی کا ہو، یہاں پیر، میر، سردار کی گردن میں سریا ہوتا ہے۔ میں ان کو لارٖڈز آف سریاز کہوں گا۔ وہ پی ٹی آئی کے ہوں، پی پی پی کے کہ مسلم لیگ نواز کے یا فنکشنل لیگ کے، عوام پر تشدد میں سب ایک ہیں۔ اور پھر ایسے بہیمانہ جرم پر لنگوٹیے یا سردار بھائی کو بچانے میں سب ایک ہیں۔ اب اس مقامی سردار کو ہی لیجئے اگر وہ خود پی ٹی آئی میں ہے تو اس کا کزن سردار سندھ میں حکمراں پی پی پی میں۔ اس سے پہلے یہ سردار لوگ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ ان کے بڑوٖں کا کہنا تھا کہ ہم کیا کریں ہم پارٹی نہیں بدلتے حکومتیں ہی بدل جاتی ہیں۔
عوام پر مظالم و سفاکانہ تشدد میں سب ایک ہی صفحے پر ہوتے ہیں۔ یہ ایک علاقہ غیر ہے۔ نو گو ایریا ہے۔ جہاں ہر دس پانچ کوس پر ایک سردار، خان اور وڈیرہ راج کر رہا ہے۔ یہ رجواڑے ہیں۔ یہاں طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں خان گڑھ ہے۔ خان گڑھ کے سلامی عمران خان بھی ہیں تو زرداری بلاول بھی تو ادا ادی بھی۔ بھٹو سے لیکر عمران خان تک سب نے یاترا کر رکھی ہے۔ چاہے کتنی ہی جاگیردار مخالف تقریریں کرتے رہے ہوں۔ لیکن آنا ان ہی محلوں کے باسیوں کے پاس ہے۔ یہ سب لارڈز آف سریاز۔ یہاں ان کے جنگل کا قانون ملک میں رائج عدالتی نظام کے متوازی چلتا ہے۔ دریائے سندھ کے بائیں کنارے کشمور سے شروع ہو کر یہ نظام دادو ضلع میں کاچھو تک جاتا ہے۔ ادھر کھینجو ریتی سے لیکر چونٖڈکو خیرپور میرس تک جاتا ہے۔ ان کے ایک ابرو کی ہلکی سی جنبش سے لوگ قتل ہوتے ہیں۔ چالیس، پچاس ساٹھ قتلوں کے پرانے قبائلی تنازعات کے فیصلے ان کے ہی جرگائی جہان کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ ریسٹ ہائوسز میں پولیس کے پہرے اور انتظامیہ کے پروٹوکول میں باوجود سپریم کورٹ کی جرگوں پر پابندی کے، جرگے ہوتے ہیں۔ مقدم اور منشی فیصلہ لکھتے ہیں۔ قتل قتلوں کے بدل میں ’’مکائے‘‘ جاتے ہیں۔ فریقین پر کروڑوں کے ہرجانے پڑتے ہیں۔ سرداروں کا حصہ الگ ہوتا ہے۔کتنے چیف جسٹس آئے اور گئے لیکن سندھ کا جرگائی نظام جوں کا توں قائم و دائم رہا۔ سرداروں کی سرداری کا کوئی بال بیکا نہ کر سکا۔ فاٹا تو بیچارہ نام میں بدنام ہے۔ کوئی شمالی سندھ کا جرگائی اور سرداری نظام اور ذات برادری کا سسٹم دیکھے، جہاں چور کے چوری کرتے مارے جانے پر بھی جرگہ ہوتا ہے۔ کئی پولیس افسروں تک نے تو چوروں کے مارے جانے پر جرگوں کے ذریعے بھاری جرمانے بھرے ہیں۔ سردار کے قتل کا جرگوں میں معاوضہ قبیلے کے عام آدمی کے خون بہا سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ سردار کا نام لینے والے پر بھی بھاری جرمانہ ہوتا ہے۔ ابھی کل کی ہی بات ہے جب ایک سردار زادے کی طرف سے اس کی زمین پر قبضہ کیے جانے کی فریاد کرنے والے کو جیکب آباد کے ایس ایس پی نے مشورہ دیا کہ وہ ایسے تنازعے کا تصفیہ تھانے کچہری کے بجائے جرگے میں کروائے۔
اسی طرح ڈرائیور پر تشدد کے جرم میں مبینہ طور پر ملوث نوجوان مقامی سردار کا کچھ بھی نہیں بگڑ سکا۔ سوشل میڈیا پر ذرا طوفان تھمنے دیجئے، یہ سردار اپنے تمام اعزازات و خصوصیات کے ساتھ اپنے معمولات پر واپس آ جائے گا۔ بڑے طمطراق کے ساتھ۔ کسی بھی پارٹی میں ہو سردار سردار ہوتا ہے۔ میں نے اس سردار کو ایک ٹی وی شو میں بہت ہی نرم گفتار پایا تھا۔ اگر نرم گفتار سردار زادے کا یہ حال ہے باقی کیا ہوں گے۔ اب ذرا سوشل میڈیا کا زمانہ ہے وگرنہ کتنے خون ان بنگلوں کے قالینوں کے نیچے دفن ہیں۔ کئی شکار ’’بندوق اچانک چھوٹنے‘‘ سے ہوئے۔ کئی عشرے ہوئے کہ اسی سردار کے علاقے میں اس کے پیشرو سردار اور ایم این اے کے زمانے میں آتم نام کا ہندو نوجوان سردار صاحب کے شکار کے دوران اچانک بندوق چل جانے سے خود شکار ہوگیا تھا۔ تب ٹیلی گرام کا زمانہ تھا اور اب سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ڈیمو کریسی کا زمانہ ہے۔ پر سندھ کا سردار وڈیرہ سدا سبز ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکہ اور یورپ سے وہاڑی تک!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.