Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»سیاستدان کون اور کیا چاہتا ہے؟:چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

سیاستدان کون اور کیا چاہتا ہے؟:چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹراپریل 19, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ کالم کا عنوان تھا’’عام آدمی کون اور کیا چاہتا ہے؟‘‘ اس پر انتہائی دلچسپ ردعمل ان فرمائشوں کی شکل میں سامنے آیا کہ میں ان دو موضوعات پر بھی روشنی ڈالوں کہ
1 :صحافی کون اور کیا چاہتا ہے؟
2:سیاستدان کون اور کیا چاہتا ہے؟
اپنے شعبہ میں میرے تعلقات پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ اسکول، کالج، یونیورسٹی کے دوستوں سے ہی کبھی فرصت نہیں ملی، جو چند شناسائیاں ہیں، اس موضوع پر قلم ا ٹھانے سے وہ بھی جاتی رہیں گی اس لئے فی الحال اس موضوع پر اکتفا کرتا ہوں کہ’’سیاستدان کون اور کیاچاہتا ہے؟‘‘ پہلی بات یہ کہ سیاستدان تو پیک دان، راکھ دان ٹائپ لگتا ہے۔ اصولاً اس کے لئے ’’سفارتکار‘‘ کی طرح’’سیاست کار‘‘ کی اصطلاح ہی استعمال ہونی چاہئے لیکن ہم مستعمل اور پاپولر لفظ سیاستدان ہی استعمال کریں گے اور جب کریں گے تو اس سے ہماری مراد پاکستانی سیاستدان ہوگا۔ یہاں فٹ نوٹ بھی ضروری ہوگا کہ متمول، مہذب اور ترقی یافتہ دنیا میں بھی سیاستدان کوئی زیادہ باعزت شے نہیں کیونکہ عوام ان کو لیڈر کم اپنا چاکر زیادہ سمجھتے ہیں۔ سیاست اور سیاستدانوں سے متعلق ایسا ایسا لطیفہ ہے کہ بندہ توبہ توبہ کر اٹھے۔ اہل مغرب کے اپنے سیاستدانوں کے بارے میں چند بے ضرر سے جملے پڑھ لیں، آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ وہ ان کے
بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔”The trouble with being a politician is that you canʼt be sure whether people are following you or chasing you”.یعنی فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ لوگ ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں یا چور سمجھ کر ان کا پیچھا یا تعاقب کرتے ہیں جیسے ہمارے ہاں عوام آج کل ایک چور کو دیکھنے جاتے ہیں، ایک ٹکٹ میں دو دو مزے لیتے ہیں۔ذرا اس پر بھی غور فرمائیں”The world would be happier if its politicans had more vision fewer nightmares”.پاکستانی سیاستدان کا تو حال ہی کوئی نہیں۔ تعلیم یافتہ بھی ہوں تو ان پڑھ اور جو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھا لکھا بھی ہو وہ حسین حقانی یا مشاہد حسین نکل آتا ہے۔ یہ ایک ایسی عجیب و غریب مخلوق ہے جو بے تحاشہ بےعزتی کے عوض تھوڑی سی عزت پانے کو کامیابی سمجھتی ہے۔ بہت سوں کے نزدیک سیاست کا’’مرکزی خیال‘‘ ہی صرف یہ ہے کہ دولت کے بل بوتے پر طاقت حاصل کی جائے اور پھر اس طاقت کے بل پر مزید دولت سمیٹی جائے ،علیٰ ہذا القیاس۔ کچھ کا فلسفہ یہ ہے کہ اگر چند لوگوں کی تین شفٹوں میں خوشامد کے بعد لاکھوں لوگوں کی نمائندگی بٹور کر اقتدار کی ایک شفٹ لگ جائے تو اس سے نفع بخش کاروبار کوئی نہیں۔ ایک کی خوشامد، لاکھوں کی نمائندگی!۔پاکستان میں جتنے لوگ مختلف ایوانوں میں گھسنے کے لئے دیوانوں کی طرح صوبائی، مرکزی و دیگر(سینیٹ وغیرہ) کے میدانوں میں اترتے ہیں، مختلف قسم کے چڑھاوے چڑھاتے اور قربانیاں دیتے ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیڈر شپ کی خوشامد، کروڑوں کے اخراجات، در در کے دھکے، ناگوار جوڑ توڑ….تو کیا یہ سب کچھ اس لئے کرتے ہیں کہ انہیں میری آپ کی فلاح و بہبود کا شوق ہے؟ اور اگر ایسا ہی ہے تو یہ سارے تو عبدالستار ایدھی اور مدر ٹریسا کے بھی مائی باپ ہیں تو پھر مجھ جیسا احمق یہ سوچتا ہے کہ ان ہزاروں ایدھیوں اور ٹریساؤں کے ہوتے ہوئے وطن اور اہل وطن کی یہ حالت کیوں ہے کہ ہر جگہ سے سوا ستیاناس کی خبریں ہیں۔ نظام کے اونٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں۔ ’’سرے محل‘‘ سے’’پاناما‘‘ تک پہنچتے پہنچتے جوتے کیا پاؤں بلکہ ٹانگیں بھی گھس گئیں۔’’تمام عمر چلے اور گھر نہیں آیا‘‘۔سیاستدانوں کی ا یک اور قسم بھی بہت معروف ہے۔ ملکی سیاست میں نقب لگانے سے پہلے یہ سٹوڈنٹ لیڈر رہے ہوتے ہیں اور ویگنوں سے بھتے لے کر کام چلاتے ہیں۔ ان کے جڑواں وہ کن ٹٹے ہوتے ہیں جنہوں نے ٹریڈ یونینز میں تربیت حاصل کی ہوتی ہے اور پھر زندگی بھر بے غیرتی کے VIPہول سیلرز بن کر عوام کی شہ رگوں میں اپنے غلیظ دانت پیوست کئے رکھتے ہیں۔سچ سچ بتائیں پاکستان میں کون سا پیشہ ایسا ہے جس میں لوگوں کی دولت کو ایسی ضربیں لگتی ہوں؟ دس سال ہوگئے اس بے غیرت نام نہاد جمہوریت کو جمہور یعنی عوام کی گردنیں ناپتے اور خون پیتے….. کیا تبدیلی آئی؟؟ اگر کوئی بہتری اور جوہری تبدیلی آئی ہے تو میں بکواس کررہا ہوں لیکن اگر یہ غلط ہے تو سوچو صحیح کیا ہے؟سیاست حقیقت ہے، سیاستدان بھی حقیقت ہے اور سیاستدان کا متبادل صرف سیاستدان ہی ہوسکتا ہے تو پھر رستہ کیا بچتا ہے؟ سوائے اس کے کہ بہتر سیاستدانوں کے لئے رستے ہموار کرو جو ووٹ کی عزت کے ڈرامے رچانے کی بجائے ووٹر کی عزت کو اپنی عزت سمجھیں۔ سیاستدان کون؟ وہ جسے نہ وطن کی پروا نہ اہل وطن کی….اور چاہتا کیا ہے؟ ملکی وسائل کی بلا روک ٹوک لوٹ مار اور پروٹوکول۔بھٹو تک ہمارا سیاستدان چور ڈاکو لیٹرا نہیں تھا کہ بھٹو کی کابینہ پر کبھی کسی کی انگلی نہ اٹھی۔ ضیاء الحق بھی ذاتی مالی طور پر صاف ستھرا تھا لیکن اس نے ایسے تاجر اور تجارت سیاست میں متعارف کرائی کہ قوم آج تک یہ عذاب بھگت رہی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگولی اگر نشانے پر بیٹھ جائے:دوسرا رخ / رضا علی عابدی
Next Article ’ووٹ کو عزت دو‘: قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال

جون 12, 2026

مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق

جون 11, 2026

آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 11, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.