Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»قرضے سے کرونا تک۔۔حسن نثار
حسن نثار

قرضے سے کرونا تک۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمارچ 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی اور کے بارے میں تو ظاہر ہے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ آپ نے یا کسی اور نے کیا محسوس کیا لیکن اپنے وزیراعظم کا یہ ’’اپیل‘‘ نما بیان پڑھ کے مجھ پر جو گزری، بیان نہیں کر سکتا۔ میں کوئی قادر الکلام قسم کا کالم نگار نہیں لیکن اچھا خاصا واجبی سا گزارہ کر لیتا ہوں، فالوورز بھی ماشاء اللہ ملینز میں ہیں لیکن ایسی سچویشن کا سامنا کم کم ہی رہا کہ اپنی کیفیت بیان کرنے کے لئے لفظ نہ مل رہے ہوں اس لئے بغیر کسی تبصرہ کے صرف وزیراعظم کا بیان ری پروڈیوس کرتے ہوئے اتنا ہی کہوں گا کہ یہ ہے ہماری بہتر سالہ کل قومی کمائی کہ عمران خان جیسے شخص کو بھی کہنا پڑا’’ترقی یافتہ ممالک پاکستان جیسے ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کریں‘‘۔میں مسلسل سوچ رہا ہوں کہ ’’پاکستان جیسے‘‘ ممالک کیسے ہوتے ہیں اور ’’پاکستان جیسے‘‘ سے مراد کیا ہے؟ ملک میدانوں، پہاڑوں، صحراؤں، دریاؤں، جنگلوں، سمندروں، بیابانوں، کھیتوں کھلیانوں وغیرہ کا مجموعہ ہی نہیں ہوتے بلکہ ان کی اصل اور حقیقی شناخت وہاں کے شہری ہوتے ہیں۔ کسی بھی ملک کا بنیادی تعارف اس کے باسی ہوتے ہیں۔ مجھ کم فہم کے نزدیک پاکستان کا مطلب ہے پاکستانی یعنی میں اور آپ کیونکہ جغرافیہ اور جیالوجی وغیرہ تو نہ قرضے لیتے ہیں نہ چکاتے ہیں، نہ انہیں قرضے معاف کرانے میں دلچسپی ہوتی ہے تو میرے نزدیک وزیراعظم کی اس درد مندانہ اپیل کا مطلب یہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام ہم پاکستانیوں کے قرضے معاف کرنے پر غور کریں تو مجھے عربی زبان کا وہ محاورہ یاد آتا ہے جس کا فری سٹائل ترجمہ کچھ یوں ہو گا’’مقروض ذبح کئے گئے جانور کی مانند ہوتا ہے‘‘۔پھر وہ بات بھی یاد آتی ہے کہ دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے برتر ہوتا ہے۔
پھر اپنا ہی ایک ماہر اقتصادیات سابق وزیراعظم بھی یاد آتا ہے جس کا نام غالباً محمد علی تھا۔ اس نے عشروں پہلے کہا تھا کہ اگر قرضوں کا کلچر چل نکلا تو نوبت وہاں تک پہنچ جائے گی کہ قرضے چکانے کے لئے بھی قرضے لینے پڑیں گے۔ چشم بددور ہم نے یہ ہدف حاصل کر لیا جس کے نتیجہ میں آج ہمارے وزیراعظم کو سرعام سے بھی کچھ آگے جا کر یہ کہنا پڑا کہ ’’ترقی یافتہ ممالک پاکستان جیسے ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کریں‘‘۔کہیں اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ایسا ہو جانے کے بعد (؟) ہم زیرو میٹر اور تازہ دم ہو کر نئے سرے سے قرضے لینے کے بعد پھر سے کسی کرونا وائرس کا انتظار کریں تاکہ اس کی بنیاد پر ایک بار پھر قرضے معاف کرانے جیسی درخواست داغ سکیں۔’’سہیلی ترا بانکپن لٹ گیا، آئینہ توڑ دے‘‘بیسیوں ملی نغمے میرے کانوں میں گونج رہے ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک کا حوالہ دینے کی ہمت نہیں۔ ہم اگر اپنی اجتماعی آپ بیتی لکھیں تو مناسب ترین عنوان ہوگا ’’قرضے سے کرونا تک‘‘۔ اس سے آگے میرے پَر جلتے ہیں، اس لئے اپنے پروڈیوسر فاروق کی ایک ’’آوارہ‘‘ سی نظم پر کالم تمام کرتا ہوں (ن م راشد سے معذرت کے ساتھ)’’کرونا تو تم بھی ہو، کرونا تو ہم بھی ہیں، کورونئے تو ہم سب ہیں ظلم بھی کرونا ہے، زیادتی بھی کرونا ہے، حق تلفی بھی کرونا ہے، بھوک بھی کرونا ہے، بھیک بھی کرونا ہے، قرض بھی کرونا ہے، بےکاری بھی کرونا ہے، کاروکاری بھی کرونا ہے، قبضہ بھی کرونا ہے، رشوت بھی کرونا ہے، بدکرداری بھی کرونا ہے۔ان سے ہم نہیں ڈرتےبدمعاشی بھی کرونا ہے، گندگی بھی کرونا ہے، تجاوزات بھی کرونا ہے، کم تولنا بھی کرونا ہے، ملاوٹ بھی کرونا ہے، اسراف بھی کرونا ہے، نمود و نمائش بھی کرونا ہے، جہالت بھی کرونا ہے، جعلی ووٹ بھی کرونا ہے، ذخیرہ اندوزی بھی کرونا ہے، کرپشن بھی کرونا ہے، کمیشن بھی کرونا ہے، کک بیک بھی کرونا ہے، ٹی ٹی بھی کرونا ہے۔ان سے ہم نہیں ڈرتےکرونا تو پروٹوکول بھی ہے، کرونا تو کشکول بھی ہے، کرونا تو ہڈ حرامی بھی ہے، کرونا تو کام چوری بھی ہے، کرونا تو سینہ زوری بھی ہے۔ان سے ہم نہیں ڈرتےدے جا سخیا راہِ خداترا اللہ ای بوٹا لاوے گا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم عمران خان سے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article وائرس کی سرحد نہیں ہوتی۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.