Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»غماں والی شام ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔۔حسن نثار
حسن نثار

غماں والی شام ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمئی 11, 202018 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ فلم 50کی دہائی میں ریلیز ہوئی جب پاکستان کو معرض وجود میں آئے چند ہی برس بیتے تھے اور لوگوں کے زخموں سے ابھی لہو رسنا بند نہیں ہوا تھا۔
میں نے یہ فلم 60کی دہائی میں دیکھی جب سکول کی ابتدائی جماعتوں میں تھا۔ تبھی یہ بھی معلوم ہوا کہ فلم بلاک بسٹر تھی جسے ہندوستان میں بھی بے تحاشا پذیرائی ملی۔ اس فلم نے کم سنی میں بھی مجھے جکڑ لیا تھا اور اس کے چند مناظر آج تک مجھے بری طرح ہانٹ کرتے ہیں۔
کبھی ان مناظر کا خیال آ جائے تو ان کی اذیت سے بچنے کی شعوری کوشش کرتا ہوں۔ محاورتاً نہیں حقیقتاً سر جھٹکتا اور خود کو کسی اور طرف متوجہ، مصروف کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس شہکار فلم کا نام تھا ’’کرتار سنگھ‘‘ جسے اک خوبصورت شاعر اور جینئس سیف الدین الدین مرحوم نے ’’پروڈیوس‘‘ ہی نہیں ’’تخلیق‘‘ بھی کیا تھا۔
سیف صاحب کی ’’کرتار سنگھ‘‘ میں ٹائٹل رول علاء الدین نے امر کر دیا۔ سدہیر صاحب ہیرو، مسرت نذیر ہیروئین تھیں۔ ظریف مرحوم نے ’’حکیم جی‘‘ کا کردار زندہ کر دیا تھا۔ اس پنجابی فلم کے تمام گیت ہی لازوال ہیں۔
وہ چند مناظر جو آج بھی لہو نچوڑ لیتے ہیں، ان میں سے ایک تھا کہ فسادات میں مسلمان لڑکی پیچھے رہ جاتی ہے تو محلے کا ایک بزرگ سکھ جرنیل سنگھ اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔
اک شام اس کا اوباش بیٹا جو کرتار سنگھ (ولن) کا دوست ہوتا اور اس لڑکی کے بھائی عمر دین کا دشمن ہوتا ہے ’’کرتارے‘‘ کے اکسانے پر نشے میں دھت اس لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کرتا ہے تو باپ یعنی جرنیل سنگھ اپنے سگے بیٹے پر بندوق تان لیتا ہے۔
بیٹا ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہے تو سرتا پا غیظ و غضب جرنیل سنگھ گرجتے ہوئے کہتا ہے…’’تجھے باعزت طریقے سے مردوں کی طرح جینا نہیں آیا تو مردوں کی طرح مرنا ہی سیکھ لے‘‘۔
اور گولیاں مار کے سگے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار کے ’’بیٹی‘‘ کے سر پر دوپٹہ ڈال کر بیٹے کی لاش پر رونے بیٹھ جاتا ہے اور بعد ازاں جب اسی مسلمان بیٹی کو پاکستان بھیجنے کے لئے فوجیوں کے حوالے کرتا ہے تو کہتا ہے…
’’میری اس بیٹی کو دھیان سے اس کے بھائی کے پاس پہنچاتے ہوئے یاد رکھنا یہ بیٹی مجھے بیٹے کے بھاؤ پڑی ہے‘‘۔یہی نہیں بلکہ اس لڑکی کے بھائی عمر دین کے نام ایک رقعہ بھی لکھتا ہے کہ ’’جو داغ اس بچی کے ماتھے پر لگ سکتا تھا وہ لگنے سے پہلے میں نے اسے اپنے بیٹے کے خون سے دھو دیا تھا‘‘
قارئین!اتنے برس بعد یہ سب لکھتے ہوئے بھی مرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ میں نے تو جملوں کا اردو ترجمہ کرکے شاید کچھ بے انصافی کردی ہو۔ فلم سی ڈی وغیرہ کی شکل میں موجود ہے، خود دیکھ لیں اور اگر آنسو نہ رکیں تو مجھےدوش نہ دیں۔
ہو سکے تو بچوں، جوانوں کو بھی دکھائیں تاکہ انہیں اندازہ ہوکہ اس ملک کو معرض وجود میں لانے کے لئے کتنے وجود برباد کرنا پڑے۔اس سب کو تمہید سمجھیں۔ اس فلم کا جو منظر مجھے سب سے زیادہ بے چین کرتا ہے، ابھی باقی ہے اور دراصل یہی منظر میرے آج کے کالم کا موضوع ہے۔
عزتیں، اثاثے، گھر بار، پُرکھوں کی قبریں ہار کر لٹے پٹے، تھکے ہارے زخموں سے چور ’’پاکستانیوں‘‘ کا بھوکا ننگا نیم مردہ سا قافلہ جب پاک و ہند بارڈر پر پہنچ کر پاکستان کی حدود میں داخل ہوتا ہے، لوگ سجدہ میں گر جاتے ہیں تو قافلہ میں شامل اک درویش کی آواز اوور لیپ کرتی ہے۔
’’اج مک گئی اے غماں والی شام‘‘’’تینوں ساڈا پہلا سلام‘‘اپنی دھرتی کو پہلا خون آلود پُرجوش سلام پیش کرنے والے ان لوگوں کے غموں کی شام واقعی ’’مک‘‘ گئی یعنی ختم ہوگئی یا ان کی پانچویں، چھٹی، ساتویں نسل تک یہ بھیانک شام مستقل ان کا تعاقب کر رہی ہے؟
میرا سوال بہت سادہ ہے اور مجھے جواب بھی سادہ ہی چاہیے جو ہر قسم کی موشگافیوں اور چرب زبانیوں سے پاک ہو۔ سوال اس ’’اقلیت‘‘ کے حوالہ سے ہرگز نہیں جنہیں وہ ’’غماں والی شام‘‘ راس آئی اور بہت ہی راس آئی۔ میرا سوال اس بھاری اکثریت کے حوالے سے ہے جو آج بھی زخم در زخم سر تا پا سوال ہے۔
ہر وہ شخص جس کا پورا وجود ’’ دست ِ سوال‘‘ میں تبدیل ہو چکا، وہی میرا موضوع ہے۔’’دست ِ سوال‘‘ سے بھی کچھ آگے نکل کر سوچتا ہوں کہ ’’سوال‘‘ کیا ہے؟ بہتّر سال بعد بھی سوال کیا ہے؟ کوئی چاند سورج یا سونا چاندی مانگ رہے ہیں؟ نہیں–
سوال ہے چند دنوں کے لئے راشن کے ایک چھوٹے سے تھیلے کا– سوال ہے چند ہفتوں کے لئے چند ہزار روپوں کا کہ پیٹ کی آگ بجھا سکیں۔ اتنے عشروں بعد بھی اس قابل نہ ہو سکے کہ اس لٹے ہوئے قافلے والوں کی نسلیں چند ہفتے ہی گھر پہ بیٹھ کر روکھی سوکھی کھا سکیں۔
یہ ہے ہماری اصل کل کمائی حضور! تف ہے ایسی اشرافیہ پر جسے اپنے ہی عرق ندامت میں ڈوب مرنا چاہیے لیکن نہیں، کیونکہ یہ ڈوب مرنے کے لئے بھی دریائے ٹیمز، دریائے سین یا دریائے ہڈسن کا انتخاب کریں گے اور زوال کا کمال دیکھو کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ پاور سیکٹر کے ملزمان کو کٹہرے میں لا سکے گی یا نہیں؟ہائے یہ غماں والی شام جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکون ٹارزن؟۔۔حامد میر
Next Article کارل مارکس: شاعری ،ادب اورفلسفے کا شناور۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.