Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر عباس کا کالم : آئی اے رحمٰن ، قلم کا مسافر
کالم

مظہر عباس کا کالم : آئی اے رحمٰن ، قلم کا مسافر

ایڈیٹراپریل 21, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جناب آئی اےرحمٰن صاحب کے ساتھ احترام کا رشتہ تو خیر ہمیشہ سے تھا مگر ان سے ایک رشتہ دوستی کا بھی تھا ۔ ایک بار جنرل پرویزمشرف کے دور میں ٹی وی چینلز کی بندش کے خلاف مہم کے دوران رحمٰن صاحب سے ٹکرائو ہو گیا بولے ہیلو کیسے ہو اینگری ینگ مین۔ خیر اس وقت جذبہ بھی بہت تھا ان جیسی شخصیت کے منہ سے اچھا بھی لگا۔ کوئی دو ماہ پہلے کراچی پریس کلب میں ملاقات کے دوران جب انہوں نے وہی الفاظ دہرائے تومیں نے کہا : رحمٰن صاحب اب تو ہم بھی 60کے کلب میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان کی مخصوص مسکراہٹ اکثر مجھے فیض صاحب کی یاد دلاتی کہنے لگے جذبہ جوان ہو تو عمر کی قید نہیں ہوتی، دیکھو میں بھی تو جوان ہوں۔
اپنی عملی زندگی کا آغاز انگریزی روزنامہ پاکستان ٹائمز میں ایک فلم پر تبصرے سے کیا۔ اس وقت ایڈیٹر فیض احمد فیض تھے۔ رحمٰن صاحب بتاتے تھے کہ جب پہلی بار سو روپے کا چیک ملا تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔ کچھ عرصے فلمی رپورٹنگ کی تو روزنامہ امروز کے جناب مسعود اشعر اور آفاق کے علی سفیان آفاقی صاحب سے دوستی ہو گئی۔ آفاقی صاحب تو آج تادمِ آخر فلموں سے جڑے رہے مگر رحمٰن صاحب اسی اخبار میں اسسٹنٹ ایڈیٹر ہو گئے۔ کہتے ہیں انہوں نے ایک فلم کے لئے کہانی بھی لکھی تھی۔پاکستان کی صحافت میں جو نسل آزادی کے فوراً بعد پاکستان آئی ان میں سے بیشتر کا تعلق بائیں بازو کے نظریات سے تھا اور وہ پہلے دن سے ہی نئے ملک میں انگریزوں کے بنائے ہوئے ایسے تمام کالے قوانین کے خلاف تھی جن سے آزادی صحافت اور شہری آزادیوں پر پابندی لگائی جا سکتی ہو۔ رحمٰن صاحب، جناب ایم اے شکور، اسرار احمد ، احمد علی خان کی طرح بائیں بازو کے رہنما سجاد ظہیر (منے بھائی) کے قبیلے سے جڑ گئے اور آخر تک جڑے رہے۔ایوب حان کا مارشل لا لگا اور پاکستان ٹائمز سمیت کئی اخبارات پر حکومت کا قبضہ ہوا تو مظہر علی خان نے انتظامیہ پر واضح کر دیا کہ وہ مارشل لا کی حمایت میں کچھ نہیں لکھیں گے پھر ان میں سے کئی لوگوں کو نوکری چھوڑنی پڑی۔
حال ہی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 70سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب میں رحمٰن صاحب نے اپنے مضمون میں ایک جگہ لکھا ’’قیام پاکستان کے پہلے ہی سال میں نوکر شاہی نے انگریز کے بنائے ہوئے پریس (ایمرجنسی پاور) ایکٹ 1931سیکورٹی ایکٹ اور پینل کوڈ کے تحت 40اخبارات اور رسائل پر پابندی لگا کر ان کے عہدیداروں اور صحافیوں کو گرفتار کر لیا، پنجاب یونین آف جرنلسٹس جو قیام پاکستان سے پہلے کی تنظیم تھی، اس نے سب سے پہلے اس کے خلاف آواز بلند کی۔یہ تھی حضور اصل اشرافیہ جس نے پاکستان کی سمت کا تعین انگریزوں کے بنائے ہوئے کالے قوانین کو تحفظ دےکر کیا جس سے نہ کبھی جمہوری اقدار پروان چڑھ سکیں نہ پریس آزاد رہا اور نہ ہی عدلیہ۔ لہٰذا سیاست دانوں کو ضرور برا کہیں کیونکہ ان کی بھی ناکامی تھی مگر کچھ حقیقت پسندی سے بنیاد پر بھی غور کریں سب جواب مل جائیں گے۔ایک بار ان کو پی پی پی نے نگراں وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی۔ ایک بار ہفت روزہ ویو پوائنٹ پر پابندی لگی اور مدیر مظہر علی خان سمیت کئی صحافی گرفتار ہوئے تو ان میں رحمٰن صاحب بھی شامل تھے۔ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے رحمٰن صاحب کہتے ہیں ’’ گرفتار ہوئے تو ہم نے سوچھا چلو کچھ روز آرام کر لیں گے۔ دوسرے روز ایڈیٹر صاحب نے جیلر سے درخواست کی کہ ایک ٹیبل اور چند کرسیوں کا انتظام کر دیں۔ لو جی انہوں نے ہم سب کو جمع کیا اور کام کرنا شروع کر دیا، شام کو کسی طرح وہ مضامین باہر بھجوا دیتے اور ویو پوائنٹ نکل آتا۔ پھر پابندی مزید سخت کر دی گئی۔
رحمٰن صاحب نے پاک بھارت امن اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کے لئے بہت کام کیا۔ ایک بار 1995میں ان کے اور ڈاکٹر مبشر حسن کے ساتھ دہلی جانے کا اتفاق ہوا امن کانفرنس کے سلسلے میں کراچی سے روانہ ہوئے تو ہمارے صحافی ساتھی عامر ضیاء بھی ساتھ تھے۔ دوران سفر ایک انگریزی روزنامہ کے صفحہ اول پر سنگل کالم خبر تھی۔ پاکستان مخالف نظریہ رکھنے والوں کا دورہ بھارت۔ میں نے رحمٰن صاحب کو خبر دکھائی تو مسکرا کر بولے۔ ’’مبارک ہو آپ بھی ہمارے کلب میں شامل ہو گئے‘‘۔
1983 میں ایم آر ڈی کی تحریک کو کچلنے کے لئے سندھ میں آپریشن کے دوران کئی سو لوگ مارے گئے تو رحمٰن صاحب سمیت پنجاب کے دانشوروں ، صحافیوں، جامعات کے پروفیسرز نے ایک بیان میں آپریشن بند کرنے کی مخالفت کی۔ یہی پوزیشن 1992 کے آپریشن میں لی گئی جب کراچی میں دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پرآپریشن ہوا۔اسی دوران ایک بار مجھے اپنے اخبار ’’اسٹار‘‘ کی کاپی سنسر کے لئے محکمہ اطلاعات لے جانی پڑی،وہاں موجود افسر نےاخبار کی ٹیلرنگ کے دوران کئی جگہ سے خبروں کے تراشے نکالے۔ اس میں رحمٰن صاحب کا ایک مضمون بھی تھا مگر اس بچارے افسرکی سمجھ میں کہاں آتا۔ سنسر کرنے والے کا سر گھوم گیا، مظہر بھائی کوئی خطر ناک چیز تو نہیں ہے پھر جانے دیا۔
رحمٰن صاحب قلم کے مسافر تھے اور آخر وقت تک یہ رشتہ قائم رہا۔ میں نے ان کا قلم کبھی بھی کسی حکمران کی مدح سرائی میں رواںنہ دیکھا۔ اس لیے شاید وہ دیوانوں کی محفل میں زیادہ اور حکمران کے ایوانوں میں کبھی نظر نہیں آئے۔ قلم کی حرمت ہمیشہ ان کے پیش نظر رہی۔ ساری زندگی ان کے ہاتھ میں قلم ہی رہا۔ وہ ہمیشہ حکمرانوں اور ریاست کو باور کراتے رہے کہ قائد اعظم کا تصور پاکستان جمہوری روشن خیالی، آزادی اظہار اور قانون سب کے لئے برابر ہے۔ آج کا پاکستان اس سے مختلف ہے۔ ہم جتنی جلدی سنبھل جائیں اچھا ہے۔ قلم کی حرمت کا محافظ آئی اے رحمٰن نہیں رہا۔ 90سالہ جوان۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی اے رحمٰن صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزاہدہ حنا کا کالم :خلیل جبران کی تحریر اور ہماری قابل ر ِ حم حالت
Next Article عمار مسعود کا کالم : ابصار عالم ہوش میں نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.