Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»عمران کیخلاف آئی ایم ایف کی چارج شیٹ
اسلام آباد

عمران کیخلاف آئی ایم ایف کی چارج شیٹ

ایڈیٹرستمبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imf pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران کیخلاف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی چارج شیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وعدہ خلافی کر کے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح رواں برس بھی برقرار رہے گی اور اشیائےخوردنوش اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر احتجاج اور مظاہرے ہو سکتے ہیں اور عدم استحکام کے باعث پروگرام کے پالیسی فیصلوں پر عملدرآمد اور مالیاتی ایڈجسٹمنٹ حکمت عملی متاثر ہو سکتی ہے۔
یوکرین بحران اور عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کی قیمتیں بڑھنے اور کرنسی کی قد ر میں کمی سے پاکستان میں رواں برس مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ سخت مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کے باعث آئند ہ مالی سال 2023-24میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
اگر پاکستان کے ٹیکس ریونیو اہداف کی ماہانہ کارکردگی بہتر نہیں رہتی اور مالیاتی پروگرام اہداف حاصل نہیں ہوتا اور سہ ماہی کے ابتدائی مہینوں کا ڈیٹا خدشات ظاہر کرتا ہے تو پاکستان کی حکومت کو 4 ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے جن کا آئی ایم ایف سے وعدہ کیا گیا ہے۔
ان اقدامات میں پیٹرولیم مصنوعات پر فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ اور اس کو اسٹینڈرڈ ریٹ 17فیصد تک لے کر جانا ہے، دوسرا میٹھے مشروبات پر جی ایس ٹی استثنیٰ ختم کر کے 60 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جائےگا ، تیسرا برآمدکنندگان کو دیا گیا غیر ضروری ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوگا اور سگریٹ کےٹیئر ون اور ٹیئرٹو پر اضافی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانا ہوگی جو کم از کم دو روپے فی سگریٹ ہو گی اس سے 120ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جائے گا، حکام نے وفاقی بجٹ ، پیٹرولیم پر بتدریج لیوی کا نفاذ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معاہدے کے مطابق علمدرآمد کیا اور اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ حکومت نے فروری 2022 میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی، ٹیکس ایمنسٹی اور استثنیٰ دیا گیا، پنشن میں اضافہ کرنے اور اضافی فوڈ سبسڈی دینے جیسے اقدامات سے گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد بڑھ گیا، نئی حکومت نے کچھ تاخیر کے بعد ان فیصلوں کو واپس لینا شروع کیا جسے معاشی بحالی شروع ہوئی اور آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر واپس آیا۔
آئی ایم ایف کی ساتویں اور آٹھویں جائزہ کی منظوری کے بعد کنٹری رپورٹ کےمطابق پاکستان کی کرنسی کی قدر اور بیرونی توازن پر دباؤ برقرار رہے گا، سیاسی و سماجی دباؤ بڑھنے کی بھی توقع ہے جو پالیسی اور اصلاحات پر عملدرآمد میں حائل ہوسکتا ہے، خاص طور پر حکومت کی پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت اور اتحادیوں کے دباؤ سے پروگرام کے پالیسی فیصلوں پر عملدرآمد مشکل ہوسکتا ہے ماحولیاتی تبدیلی کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے، ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات کے تسلسل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد، مہنگائی کی شرح 20 فیصد متوقع ہے، بے روزگاری کی شرح 6 فیصد رہے گی، ریونیو اور گرانٹس 12.4فیصداور اخراجات 17.1فیصد رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد متوقع ہے، پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جی ڈی پی کا کم ہو کر 72.1 فیصد ہو جائے گا جو گزشتہ برس 78.9فیصد تھا ، بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 37.1فیصد اور مقامی قرض68.2 فیصد رہے گا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر آئی ایم ایف قرضہ پروگرام پر عملدرآمد کی کارکردگی کمزور رہی اور بہت سے اہداف حاصل نہیں کیے گئے اور بعض پر جزوی عملدرآمد ہوا، یوکرین جنگ اور مقامی سیاسی بحران کے باعث خاص طور پر مالیاتی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کےلیے صورتحال چیلنجنگ رہی۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور چار پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جن میں پرسنل انکم ٹیکس سمیت رواں مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایم اویو پر دستخط، فروری میں دیئے گئے ریلیف پیکیج کو واپس لینا اور جولائی اگست میں بجلی کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کرنا شامل ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم: ایشیا کپ میں ’پاکستان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی‘
Next Article تہمینہ بشیر کا کالم : بچوں کا مستقبل تاریک کرنے والے یونیورسٹیوں کے اساتذہ یا کالی بھیڑیں ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 30, 2026

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم

جون 29, 2026

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم جون 29, 2026
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.