Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آئی ایم ایف سے مذاکرات:سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی، منی بجٹ بھی نہیں لایا جائے گا
اہم خبریں

آئی ایم ایف سے مذاکرات:سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی، منی بجٹ بھی نہیں لایا جائے گا

ایڈیٹرمارچ 14, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
IMF
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کے لیے میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک کو نیچے کی جانب نظر ثانی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو 12.97 ٹریلین روپے سے کم کرکے 12.35 ٹریلین روپے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب کے 10.6 فیصد کے ہدف میں کوئی تبدیلی کیے بغیر ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 0.62 ٹریلین روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ایف بی آر کو پہلے ہی رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 0.6 ٹریلین روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھااور اب باقی 4 ماہ (مارچ تا جون) کی مدت میں ماہانہ بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے لیے لازم اور ضروری قرار دیا ہے کہ وہ اخراجات کو متناسب طور پر ایڈجسٹ کرے تاکہ موجودہ مالی سال کے لیے 2.4 ٹریلین روپے کے بنیادی سرپلس کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے جو سالانہ ٹیکس وصولی کے نظر ثانی شدہ ہدف کے پیش نظر طے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ تحریری طور پر اس بات کی ضمانت دے گی کہ اخراجات کو کم شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور ہم نے ایف بی آر کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ ہمارا ہدف نامیاتی شرح نمو میں نیچے کی جانب نظر ثانی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے، معیشت کا حجم اب 123 ٹریلین روپے سے کم کر کے 116.5 ٹریلین روپے کر دیا گیا ہے لہٰذا 10.6 فیصد ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب کا مطلب ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.35 ٹریلین روپے ہوگا۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیداروں نے جمعرات کی شب دی نیوز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا، پاکستان اور آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پہلے جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں اور پالیسی سطح پر بات چیت جمعہ (آج) کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوزکو بتایا کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف مذاکرات کی تیاری کے لیے ایک ’ماک ایکسرسائز‘ (فرضی مشق) کی جس میں بعض داخلی عہدیداروں نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کا کردار ادا کیا اور ممکنہ سوالات اٹھائے۔
عہدیدار کے مطابق، انہوں نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا کہ ابتدائی 8 ماہ میں شارٹ فال کے باوجود ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا جائے حتیٰ کہ پہلے سے طے شدہ ہنگامی منصوبہ، جس میں ودہولڈنگ ٹیکس یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) میں اضافے کا امکان تھا، بھی پس منظر میں ڈال دیا گیا اور دونوں فریقین نے ایک وسیع معاہدے پر اتفاق کیا۔
اخراجات کے حوالے سے وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں متناسب طور پر کم کیا جائے گا لیکن اس نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کا دعویٰ کیا تاہم، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے اخراجات کی رفتار انتہائی سست رہی جس کی وجہ سے نظر ثانی شدہ بجٹ میں 1.15 ٹریلین روپے مختص ہونے کے باوجود بمشکل 650 سے 700 ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایم ایف ٹیکس وصولی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدہشتگردی کیخلاف ساتھ بیٹھنے کیلئے پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہاکرو: خواجہ آصف
Next Article لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میڈیا پر نظر انداز ہوئی آئی ایم ایف کی رپورٹ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 25, 2025

آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر اتفاق رائے کا امکان

جون 1, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : عوام سے "ٹیکس وصولی” کا آسان ترین نسخہ

اپریل 18, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.