Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»لاہور»چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
لاہور

چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

ایڈیٹراگست 11, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan arrest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
9 مئی واقعات کے 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی لاہور عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سب سے پہلے استدعا ہے کہ اس ضمانت کو ملتوی کر دیا جائے، قانونی نکتے پر ریسرچ کرنے کے لیے 3 دن کا وقت ملا، عدالت یا پراسیکیوٹر مزید مہلت دینے کی مخالفت کرتے ہیں تو دلائل دے دیتا ہوں۔
فاضل جج نے بیرسٹرسلمان صفدر کو ہدایت کی کہ آپ میرا حال ہمایوں دلاور جیسا نہ کریں، آپ دلائل شروع کریں، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا آپ ہمایوں دلاور نہیں ہیں آپ نے ہم پر بہت مہربانیاں کی ہوئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی تکنیکی بنیادوں عبوری ضمانت منسوخ نہ کی جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عدالتی حکم پر حراستی اور سزا یافتہ ملزمان روزانہ پیش کیے جاتے ہیں، درخواست گزار کو بھی جیل سے طلب کر لیا جائے، جس پر جج نے کہا کہ سزا یافتہ نہیں پیش ہوتے۔
پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں 50 اوور پراسیکیوشن اور ڈیفنس سائیڈ کو برابر کھیلنے کا موقع دیا جائے، بارش کا بہانہ بنا کر میرے سائل کو کھیلنے کا موقع نہ دینا مناسب نہیں ہو گا، سپریم کورٹ نے 24 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیئرمین تحریک انصاف اس عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے جب آپ کے مؤکل باہر تھے تو عدالت آتے ہی نہیں تھے، آپ تو کسی ایم پی اے، ایم این اے کے پروڈکشن آرڈز ہی جاری نہیں کرتے تھے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانونی طریقہ کار ایسا کوئی بھی موجود نہیں جس کے تحت کسی سزا یافتہ کو عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر جج نے کہا ہم تو سزا یافتہ کا ٹرائل بھی جیل میں ہی کرتے ہیں۔
سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزم عدالت میں نہ آئے تو عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی جاتی ہے، اس بنیاد پر قوی امکان ہے کہ ملزم کی سزا دو دن بعد معطل ہو جائے گی تو یہ جواز مناسب نہیں ہے، عدالت عدم پیروی خارج کر دے، جب ملزم کی سزا معطل ہو گی جیل سے باہر آئے گا تو عبوری ضمانت کا حقدار ہو گا، پہلے ہی ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے مہربانی کر دی گئی، مزید مہلت نہ دی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت راولپنڈی نے بھی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں عدم پیروی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواستیں عدم پیروی پر منسوخ کر دی تھیں۔
سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنوازشریف ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سعودی عرب اور امارات میں گزارنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے
Next Article ریویو ایکٹ کالعدم قرار دینے سے نواز شریف کے کیس پر فرق نہیں پڑیگا: اعظم نذیر تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.