Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے : عمران خان
اہم خبریں

غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے : عمران خان

ایڈیٹراگست 4, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے اور حکومت اکتوبر میں انتخابات کروانے سے بھاگ رہی ہے۔بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی انھیں سزا دلوانا ہے۔
رواں برس نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور عمران خان کا دعویٰ ہے کہ خود ان پر دو سو کے قریب مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا انھیں لگتا ہے کہ ان کے گرد قانون کا شکنجہ تنگ ہو رہا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ جب انھیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ ان کی جماعت پارہ پارہ ہو جائے گی لیکن نتیجہ ان عمومی اندازوں کے برعکس نکلا اور اب انھیں اس کھیل سے ہی باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
’اسٹیبلشمنٹ سمجھتی تھی کہ پارٹی ختم ہو جائے گی اور عموما اقتدار سے نکالے جانے کے بعد ایسا ہوتا بھی ہے لیکن اس کے بالکل برعکس پارٹی کی مقبولیت پہلے سے بھی ذیادہ بڑھ گئی اور یہ پاکستان میں بہت غیر معمولی بات تھی۔۔۔۔تو جب یہ مجھے گیم سے نکالنے میں ناکام ہو گئے تو مجھ پر دو بار قاتلانہ حملے کیے گئے اور اس کے علاوہ اب تک میرے خلاف درج مقدمات کی تعداد 200 کے قریب ہو گئی ہے۔ یہ تمام کوششیں اس لیے ہیں کہ یہ مجھے جیل میں ڈال سکیں یا نااہل کروا سکیں یا دونوں کام کر سکیں‘۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’اب یہ (میرے خلاف) فوجی عدالتوں کی تیاری کر چکے ہیں اور معاملہ سپریم کورٹ میں ہے کہ وہ فوجی عدالتوں کے لیے اجازت دیتی ہے کہ نہیں اور ان فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے‘۔
اس سوال پر کہ عدالتوں کی جانب سے ممکنہ نااہلی کا معاملہ کیا ان کے لیے ’جو بوؤ کے وہی کاٹو گے‘ کے مصداق نہیں کیونکہ وہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی کے حامی رہے ہیں، تحریکِ انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کا معاملہ نواز شریف کے معاملے سے بالکل مختلف ہے۔
’ایک لفظ ہوتا ہے اخلاقی برابری۔ آپ اس بات کو بالکل غیرمتعلق بات سے جوڑ رہے ہیں۔۔۔اس کا مجھ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ (نواز شریف کے برعکس) مجھ پر 200 میں سے صرف دو مقدمے کرپشن کے ہیں اور میں ان کا سامنا کر رہا ہوں اور میں نے کرپشن کی ہی نہیں اس لیے انھیں اس میں سے کبھی کچھ نہیں ملے گا تو آپ اس کا موازنہ مجھ سے نہیں کر سکتے۔ ان کا لندن میں کروڑوں ڈالر مالیت کا پرتعیش فلیٹ تھا (جسے چھپایا) انھیں اس لیے سزا ہو گئی۔ اس وقت کیا ہو رہا ہے آپ اس کو دیکھیں‘۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے کہ وہ 2018 میں فوج کی مدد سے برسرِ اقتدار آئے اور اپنی حکومت کے ابتدائی دور میں وہ فوج کے بہت قریب بھی رہے تاہم جب فوج نے ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تو انھوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ سیاست میں فوجی مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور کیا یہ کھلی منافقت نہیں۔
اس سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے فوجی آمروں نے نہیں بنایا تاہم یہ درست ہے کہ 2018 میں فوج نے ان کی مخالفت نہیں کی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ 2013 میں فوج نے نواز شریف کی پشت پناہی بھی کی تھی۔’اگر 2018 میں فوج نے ہمارا ساتھ دیا ہوتا تو پھر اسٹیبلشمنٹ کھلم کھلا ہمارے خلاف کیسی جاتی اور اب ہمیں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔ہم فوج کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئے۔ جہاں آپ درست ہیں وہ یہ ہے کہ فوج نے 2018 میں میری مخالفت نہیں کی تھی لیکن 2013 میں فوجی اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کی پشت پناہی کی، انھیں اقتدار میں لائے۔ اسی لیے ہم نے 126 دن تک احتجاج کیا کیونکہ ہم جانتے تھے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#imrankhaninterview عمران انٹرویو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ’کاش انیتا نے ماں بننے کے حکم پر سر نہ جھکایا ہوتا‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا نیا دعویٰ

اپریل 24, 2023

امریکہ کے ساتھ نئے تعلقات چاہتا ہوں : حکومت گرانے والی باتیں پسِ پشت ڈال دیں : عمران خان

نومبر 14, 2022

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے : عمران خان

جون 2, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.