Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ وسلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد

عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ وسلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، مولانا فضل الرحمٰن

ایڈیٹرنومبر 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ا سلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح کی ڈرامے بازیاں سمجھ نہیں آتیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں؟ حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر؟ ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا جو ملک کا سابق وزیر اعظم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈرامے بازیاں سمجھ نہیں آتیں کہ گولی ایک لگی ہے، دو لگیں یا پھر چار لگیں یا ٹکڑے لگے، عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جارہا ہے، حادثات کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب کا شکار کیا جارہا ہے، ایک واقعے کو لے کر جھوٹ گھڑا جارہا ہے، ہم لوگ خطے میں تمام ممالک سے معاشی طور پر پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ اندھے لوگوں نے آنکھیں بند کرکے عمران خان کے جھوٹ کو قبول کیا، آج اس نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ہے، عمران خان کو گولی لگنے کی پہلی خبر آئی تو ہم نے بھی مذمت کی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں سامنے آتی گئیں، گولی ایک لگی ہے دو لگیں چار لگیں یا ٹکڑے لگے، ہم نے بم کے ٹکڑے سنے گولی کے ٹکڑے پہلی بار سنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا، پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل دستاویزات پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مارچ ناکام ہوگیا، حکیم رانا ثنااللہ پوری تیاری کر کے بیٹھا ہے، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکتے، حکومت ڈٹ جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے، یہاں زمین بہت گرم ہے، تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کر سکیں گے، حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ ان سے بھرپور تیاری سے نمٹا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لانگ مارچ میں انتظامیہ کی دی ہوئی جگہ پر نظم و ضبط سے بیٹھے، شائستگی سے مارچ میں بیٹھے اور چلے گئے، پچھلی بار بھی تحریک انصاف کو عدالتی احکامات پر آنے کی اجازت دی گئی مگر ان لوگوں نے قانون کے احکامات کی خلاف ورزی کی، اس بار ان پر قطعاً بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بھی یہ اپنی خواہش کے مطابق آرمی چیف لگانے کی کوشش میں ہے، اس طرح تو ہر جماعت کا اپنا اپنا آرمی چیف ہوگا، آرمی چیف کے تقرر کا حق وزیر اعظم کا ہے، اس لیے اس میں مداخلت نہیں کی جاسکتی، جب عمران خان آرمی چیف کو توسیع دیتا تھا، ہم سے پوچھ کر دیتا تھا، انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون کچھ بھی نہیں ہوگا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو تباہی کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق دھکیل رہا ہے، کسی بھی جنرل سے میں شکوہ کر سکتا ہوں لیکن فوجی عہدیداروں پر الزامات لگانا اور گالیاں نکالنا، یہ سب ہماری سیاست کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے اپنے اداکاروں سے اتنا لطف نہیں لیا ہوگا جتنا ہمارے اس اداکار کی اداکاری پر مزہ لے رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن میں خیبر پختونخوا کے اداروں کو شامل تفتیش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے خط کی بھی تحقیق ہونی چاہیے، عمران خان بند گلی میں پھنس چکا ہے، یہاں سے واپسی کسی صورت ممکن نہیں، اس کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، اس نے انتہا پسندانہ روش سے ملک میں جنونیت کو عام کر دیا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#fazalurrahman #girdopesh #imrankhan عمران فضل الرحمان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان میں کرکٹ سیریز جاری،تیسرے دن پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 411رنز کا ہدف
Next Article ارشد شریف قتل کیس: جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کرنے سے انکار کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.