Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:احتساب کا ڈراپ سین: عوامی راحتوں کا خیالی پلاؤ
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:احتساب کا ڈراپ سین: عوامی راحتوں کا خیالی پلاؤ

ایڈیٹردسمبر 12, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے شرمناک ترین رپورٹ پر ابھی پشیمانی ختم نہیں ہوئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوران ایک حیرتناک نیا پاکستان کارڈ میں شامل چھ احساس پروگرامز کا اعلان کر کے حیرت زدہ کردیا۔
نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کو چھوڑ کر دیگر پانچ پروگرام پر جو خرچ آنا ہے وہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے تقریباً مساوی ہے۔ پاکستان کا کل جی ڈی پی 280 ارب ڈالرز ہے، 177روپے کی ڈالرز سے شرح تبادلہ پر یعنی 49,560 ارب روپے جبکہ 5 احساس پروگرام پہ اُٹھنے والا خرچ 49,258 ارب روپے بنتا ہے۔
طلبا اور نوجوانوں کے لیے قرضے علیحدہ ہیں۔ نیا پاکستان کارڈ کا اعلان چونکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے دو روز بعد ہوا تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو خبر نہ تھی کہ عوامی سہولیات کے لیے اعلان کردہ احساس پروگراموں میں اس قدر گمراہ کن و خوش کن تاریخی جھوٹ اتنی ڈھٹائی سے بولے جاسکتے ہیں۔ (کاش! یہ اعلانات گمراہ کن نہ ہوتے؟)
پہلے ہم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی 2021ء کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس کو دیکھتے ہیں جس کے لیے ملک کے طول و عرض میں 14 سے 27 اکتوبر کے درمیان رائے عامہ جاننے کے لیے سروے کیے گئے۔
خیر سے کرپشن سے پاک عمران حکومت کے دور میں کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 180 ملکوں میں 120 سے 124ویں نمبر پر گرگیا ہے یعنی کرپشن میں مزید چار درجے اضافہ ہوا ہے۔
کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑنے اور چوروں اور کرپٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب کرنے کے ایجنڈے پہ قائم ہونے والی حکومت کے بارے میں 85.9فیصد عوام نے عمران حکومت کے احتساب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، بلکہ ان کی حکومت میں کرپشن اور بڑھ گئی ہے۔
بھاری اکثریت کے خیال میں وفاقی حکومت کی خود احتسابی بھی اطمینان بخش نہیں، جبکہ 66.8 فیصد لوگوں کی رائے میں احتساب یکطرفہ ہے۔ مہنگائی سے بلبلاتے عوام میں 92.9 فیصد کی رائے میں موجودہ حکومت کے دور میں انہیں بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اور 85.9 فیصد کے تئیں ان کی آمدنی اور قوت خرید کم ہوگئی ہے۔
پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات لانے کی دعویدار حکومت کے دور میں پولیس کرپشن میں (41فیصد) اول اور عدلیہ (17.4 فیصد) دوسرے نمبر پر آئی ہے۔ پولیس کی اصلاحات کے بار بار دعوے کیے گئے، لیکن اس کی حالت اور بگڑ گئی۔ عدلیہ کی حالت بھی بہتر نہ ہوئی۔
اب جب کرپشن اور احتساب کا ایجنڈا اپنی ساکھ کھو بیٹھا تو عمران حکومت کو عوامی فلاح کے سنہرے خوابوں کا نمائشی و فرضی ماحول بنانے کی سوجھی کہ اب عام انتخابات کا موسم شروع ہوا چاہتا ہے۔
نہایت ہی نفیس خاتون محترمہ ثانیہ نشتر کرتیں بھی کیا کہ انہیں صبح و شام خان صاحب کی فرمائشوں کی تکمیل کے لیے نت نئے منصوبوں کا اعلان کرنے پہ مجبور کیا گیا۔ کبھی وہ بے گھروں کے لیے چھتیں فراہم کرتیں اور آرام گاہیں بناتی نظر آئیں، تصویریں کھنچیں اور دو چار جگہ پہ یہ بنیں بھی اور ویران ہوگئیں۔ پھر بھوکوں کے لیے دسترخوان بنوائے گئے۔
دو چار ٹرکوں پہ کھانا فراہم کرنے کابندوبست کیا گیا، خان صاحب بہ نفس نفیس معائنہ کرنے پہنچے اور جانے پھر گھومتے پھرتے ٹرک کہاں غائب ہوگئے۔ پوچھنا پڑتا ہے کہ وہ جو پبلک ٹائلٹس کا پروگرام شروع کیا گیا تھا، اب جو پشاور میں اعلان کیا گیا ہے وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
غریبوں کے دکھوں کے مداوے کا سب سے عظیم تر پروگرام۔ عقل حیران ہے کہ کسی نے بیٹھ کر حساب کتاب بھی کیا ہے کہ اس پر کیا خرچ آنا ہے اور اتنی رقم کہاں سے اور کیسے آنی ہے۔ بھلا شیخ چلیوں کو اس کی کیا پڑی ہے؟
نیا پاکستان کے چھ احساس پروگرامز کی تفصیل ملاحظہ ہو۔ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے اور اوسط خاندان 6.5افراد پر مشتمل ہے۔ عمران حکومت کے نیا پاکستان کارڈ کا زور 37 لاکھ خاندانوں پر ہے، یوں دو کروڑ 22 لاکھ نفوس اس کے چھ احساس پروگراموں سے مستفید ہوں گے۔
37 لاکھ خاندانوں کے گھروں کے لیے فی کس 27 لاکھ روپے قرض بینکوں سے دلوایا جائے گا جس پر 8.75فیصد سالانہ شرح سود حکومت نے ادا کرنا ہے۔ بینک 9990 ارب روپے کا قرض کہاں سے فراہم کریں گے، جبکہ حکومت کو اس پر سالانہ 870 ارب روپے سود دینا ہوگا (جبکہ کل ترقیاتی پروگرام کم ہوکر 700 ارب روپے کا رہ گیا ہے) ۔
37 لاکھ خاندانوں کے لیے فی کس 5لاکھ قرض برائے کاروبار کے لیے بینکوں کو 187ارب روپے قرض فراہم کرنا ہوگا جس پر حکومت کو 211 ارب روپے سود کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔
12.5 ایکڑ تک کے مالک کسانوں (56 لاکھ) کو فی کس 5 لاکھ روپے بینک 2800 ارب روپے قرض دیں گے جس پر حکومت سالانہ 320 ارب روپے ادا کرے گی۔ ہیلتھ کارڈ سب کے لیے ہے۔ 3 کروڑ 38 لاکھ خاندانوں پہ کل خرچ 33,800 ارب روپے آئے گا جو حکومت ادا کرے گی۔
دو کروڑ لوگوں کے لیے سستے راشن پر (فی کس 15000 روپے ماہانہ) حکومت 30فیصد ادا کرے گی جو 1080 ارب روپے بنتا ہے۔ نوجوانوں، علما اور ناداروں کے لیے پروگرام علیحدہ ہیں۔ ان سب کو ملا لیا جائے تو کل اخراجات پاکستان کی مجموعی قومی آمدنی سے کہیں بڑھ جاتے ہیں۔ آخر یہ عوامی خدمت اور فلاح کا ڈرامہ کیا ہے؟ فرض کریں اعلان کردہ آبادی میں سے 5فیصد بھی ان پروگرامز سے فیضیاب ہوجائیں تو باقیوں کو اُمید پہ زندہ رکھا جاسکتا ہے۔
ابھی سے تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور مقامی حکومتوں کے اُمیدواروں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور احساس پروگرام کے مختلف خالی فارموں کو امداد کے منتظر عوام اور رائے دہندگان سے پُرکروائیں اور تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا لالچ دیں۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ بعد میں تحریک انصاف اور اس کے لیڈروں کو کوستے پھریں گے۔
جو بات انتہائی قابل اعتراض ہے وہ یہ کہ جب غربت اور گھریلوآمدنی کے حوالے سےسروے ہوچکے ہیں اور ان چھ احساس پروگراموں کے لیے سافٹ ویئر بھی بن چکے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے امیدوار کیوں فارم بھرواتے پھریں گے، سوائے اس لیے کہ وہ ان خیالی کارڈوں کے بدلے ووٹ خریدتے پھریں۔ اس ملک میں کیا کیا تماشے ہیں جو نہیں کیے گئے۔ اِک تماشہ اور سہی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنجم سیٹھی کا کالم:آخری حل
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.