Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کی بھارتی منصوبہ بندی کا انکشاف، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جوابدہی کی جائے، پاکستان
اہم خبریں

پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کی بھارتی منصوبہ بندی کا انکشاف، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جوابدہی کی جائے، پاکستان

ایڈیٹراپریل 6, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
india flag
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھارت سے جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔
سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کے اندر ماورائے عدالت قتل کی مذموم بھارتی مہم کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد لطیف کو سیالکوٹ اور محمد ریاض کو راولاکوٹ میں نشانہ بنایا گیا‘ہمارے پاس بھارتی ایجنٹوں یوگیش کمار اور اشوک کمار کے ملوث ہونے کے دستاویزی، مالی اور فارنزک شواہد موجود ہیں جو ان قتل کی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
بھارتی ایجنٹوں نے پاکستان میں قتل و غارت گری کے لیے ٹیکنالوجی اور غیر ملکی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہوں کا استعمال کیا جبکہ قتل کی ان وارداتوں میں کردار ادا کرنے کے لیے مجرموں، دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کو بھرتی کیا، انہیں مالی امداد فراہم کی اور ان کی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوری طور پر ان ہلاکتوں کو بھارت کے دشمنوں کے خلاف کامیاب انتقام قرار دیا اور ان غیرقانونی کارروائیوں کو انجام دینے کی ان کی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا، ٹیلنٹ سپوٹرز اور جعلی داعش اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ قاتلوں کو بھرتی کیا گیا، فنانسرز، لوکیٹرز اور قاتلوں کی ٹیموں کو مختلف امور سونپے گئے اور وسیع ایگزٹ پلان تیار کیا گیا تھا۔ابھی ہم دو کیسز کے بارے میں معلومات شیئر کر رہے ہیں، اسی طرح کے چند دیگر کیسز زیر تفتیش ہیں اور وقت پڑنے پر سامنے لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلا معاملہ شاہد لطیف کے قتل کا ہے، 11 اکتوبر 2023 کو مجرموں کے ایک گروپ نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ شہر میں ایک مسجد کے باہر قتل کر دیا، تفصیلی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ تیسرے ملک میں مقیم ایک بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے مجرموں اور دہشت گردوں کے ذریعے اس قتل کی منصوبہ بندی کی۔
محمد سائرس قاضی نے کہا کہ یوگیش کمار نے شاہد لطیف کا سراغ لگانے اور اسے قتل کرنے کے لیے پاکستان میں مقامی مجرموں کے ساتھ رابطے کے لیے تیسرے ملک میں موجود شخص محمد عمیر سے رابطہ کیا، بھرتی کیے گئے افراد شاہد لطیف کو ڈھونڈنے اور ٹریس کرنے میں کامیاب رہے لیکن کرائے کے یہ قاتل پھانسی پر عمل درآمد کرنے سے قاصر تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ ناکام کوششوں کے بعد محمد عمیر کو قتل کرنے کے لیے ذاتی طور پر پاکستان بھیجا گیا، محمد عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز پر مشتمل ایک ٹیم ترتیب دی جو 9 اکتوبر 2023 کو پہلی ناکام کوشش کے بعد 11 اکتوبر 2023 کو شاہد لطیف کو قتل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اعترافی بیانات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر، قانون نافذ کرنے والے حکام نے ٹارگٹ کلرز کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جن میں محمد عمیر بھی شامل ہے جو 12 اکتوبر 2023 کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جاسوسی اور قتل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، ہمارے پاس اس عمل کے دوران ہونے والی لین دین کے ثبوت ہیں جو پوری چین کو بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار سے جوڑتے ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ دوسرا واقعہ محمد ریاض کے قتل کا ہے اور ان کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث ہے، محمد ریاض کو 8 ستمبر 2023 کو راولاکوٹ کی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قاتل محمد عبداللہ علی کا سراغ لگایا اور اسے 15ستمبر 2023 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#foreign minister #girdopesh #india inida flag سیکرٹری خارجہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلکی مروت؛ دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید
Next Article ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.