Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس: حیرت کدے کا آخری منظر
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس: حیرت کدے کا آخری منظر

ایڈیٹرمئی 2, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dawn leaks report news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

4مئی2017ءکو آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں طے پانے والا فارمولا تاخیر کاشکار ہوگیا۔ وزیراعظم کے دِل میں ترازو ’’ریجیکٹڈ‘‘ کے تیرِنیم کش سے بدستور لہو رِستا رہا، دَرد فزوں ہوتا رہا۔ جنرل باجوہ کے بیٹے سعد قمر کے توسط سے8 مئی کو ملنے والا پیغام تھا۔ ’’ہم نے اپنی طرف سے بہت کوشش کرلی۔ اب کچھ کرنے کی ذمہ داری دوسرے فریق پر ہے۔‘‘ طرفین کے اعصاب کڑی کمان کی کَسی تانت کی طرح تنتے جارہے تھے ۔
8 مئی کو اطلاع ملی کہ کل گیارہ بجے وزیراعظم نے ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ خواجہ آصف، احسن اقبال، چوہدری نثار علی خان،اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، سعدرفیق، پرویز رشید، برجیس طاہر، آصف کرمانی، فواد حسن اور میں، وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ پہلے مریم نواز اور ٹھیک گیارہ بجے وزیراعظم بھی آگئے۔ تلاوت کے بعد کسی تمہید کے بغیر بولے۔ ’’آپ جانتے ہیں کہ ڈان کی خبر کو کس طرح سب سے بڑا قومی بحران بنا دیاگیا ہے۔ ہماری ہرممکن کوشش کے باوجود ہنگامہ جاری ہے۔ ان کی ضد پر ہم نے پرویز رشید کے خلاف کارروائی کی۔ پھر اتنی بڑی کمیٹی بنادی۔ اس کی ساری سفارشات بھی ہم نے مان لیں۔ پھر یہ ’ریجیکٹڈ‘ (Rejected) کا ٹویٹ آگیا۔ کیا فائدہ ہوا ہماری نرمی کا؟ انہوں نے اِسے ہماری کمزوری اور بُزدلی سمجھا۔ اور سچی بات یہ ہے کہ میں بھی اسے کمزوری اور بُزدلی ہی خیال کرتا ہوں۔‘‘ اچانک میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگے ۔ ’’اس معاملے میں عرفان صدیقی صاحب نے بھی خاصا اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنرل باجوہ کسی زمانے میں اِن کے شاگرد رہے ہیں۔ میری اور آرمی چیف کی ملاقات بھی ہوئی۔ کچھ باتیں طے پاگئیں۔کسی ایک پر بھی عمل نہیں ہوا۔ یہ صورتِ حال میرے لئے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔ آپ کو بلایا ہے کہ اس توہین پر ہمارا ردّعمل کیا ہو؟ ‘‘دو کے سوا سب نے تحمل کا مشورہ دیا۔ مذاکراتی ٹیم کو متحرک کرنے کا کہا۔ وزیراعظم کی بدن بولی کہہ رہی تھی کہ وہ ’’تہیۂِ طوفاں‘‘ کئے بیٹھے ہیں۔ میٹنگ ختم ہوگئی۔ میرا بازو تھامے رہائشی حصے کے ڈرائنگ روم میںآگئے۔ اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد کوبھی بلالیا۔تھوڑی دیر پہلے کی گفتگو کے تسلسل میں ایک اور شعلہ بار تقریر کی۔ یکایک بولے ۔’’صدیقی صاحب! کاغذ قلم لیں۔‘‘ میں نے میز پر دھرا پیڈ اٹھایا۔ جیب سے قلم نکالا۔بولے ’’ پریس ریلیز تیار کریں۔ بتائیں کہ سینئر قیادت سے مشورے کے بعد وزیراعظم نے ’’ریجیکٹڈ‘‘ کے ٹویٹ کو فوج کے حلف کے منافی اور توہین آمیز قرار دے کر ضروری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ لکھیں کہ ایک ماتحت ادارے کی طرف سے ایسا غیرآئینی اقدام ریاست کے خلاف جنگ ہے۔‘‘ لمحہ بھر کو رُکے تو میں نے کہا ’’میاں صاحب ! میرے خیال میں اس طرح کا پریس ریلیز۔‘‘ انہوں نے مجھے بات پوری نہ کرنے دی۔ بولے ۔ ’’صدیقی صاحب ! بہت ہوگئی۔ پچھلے دَس دِن سے برداشت کئے بیٹھا ہوں… ‘‘پریس ریلیز میں ڈھیر سارا بارود بھرنے کے بعد بولے’’ابھی کمپوز کروا کے جاری کردیں۔ پہلے مجھے دکھادیں۔‘‘ میں نے پریس ریلیز تیار کرتے ہوئے فواد سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تو وہ کہنے لگا ’’ سَر میں نے کبھی پی۔ایم کو اس قدر غصّے میں نہیں دیکھا۔ اگر انہوں نے آپ کی بات نہیں مانی تو کسی کی نہیں مانیں گے۔ اَب ہونے دیں جو ہونا ہے۔‘‘ تبھی میں نے اور فواد نے ایک حکمتِ عملی تراشی۔ اندر سے حسین نواز کو بلایا۔ اُسے اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے پریس ریلیز کی ایک کاپی ہاتھ میں لی۔ فواد حسن نے بلند آواز میں خواندگی کی۔ میاں صاحب بولے’’ٹھیک ہے۔اِشو کردیں۔‘‘ میں نے ایک بار پھر درسِ حکمت کا باب کھولا۔دوچار جملے ہی کہے تھے کہ وزیراعظم بولے ۔ ’’صدیقی صاحب ! اب اِن باتوں کا وقت گزر چکا ہے۔‘‘ بیگم کلثوم نوا ز بولیں ۔ ’’صدیقی صاحب نے آپ کو ہمیشہ مخلصانہ مشورہ دیا ہے۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ اِس پریس ریلیز سے معاملات بہت خراب ہوجائیں گے۔ آپ کم ازکم ایک دِن صبر کرلیں جو کام آج ہوسکتا ہے، وہ کل بھی ہوجائے گا۔‘‘ نوازشریف اُٹھ کھڑے ہوئے۔ خودکلامی کے انداز میں بولتے ہوئے اندر کو چل دیے۔ ’’جو مرضی ہے کریں آپ لوگ۔ پتہ نہیں کب تک یہ تماشا لگا رہے گا۔ کب تک ہم یہ ذلّتیں برداشت کرتے رہیں گے۔ ‘‘
فواد کے کمرے میں آکر پریس ریلیز کی ساری کاپیاں کاغذکرش کرنے والی مشین میں ڈالیں جس کی گررگرر مجھے مترّنم موسیقی جیسی لگی۔ گھرآتے ہوئے میں نے سعد کو ٹیکسٹ کیا ۔ ’’بابا کو بتادو! صورت حال اَب میری دسترس سے نکل چکی ہے۔ ‘‘ اگلے دِن ، 10 مئی کو جنرل باجوہ وزیراعظم سے ملے۔ اُسی دِن نیا حکومتی اعلامیہ جاری ہوگیا۔ اس میں عسکری تالیفِ قلب کے لئے پرویز رشید کی معزولی کا دِل کُشا جملہ بھی شامل کرلیاگیا۔ سرِشام جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں ’’ریجیکٹڈ‘‘ کا ٹویٹ واپس لے لیا۔
بظاہر تصادم ٹل گیا لیکن نوازشریف سے نجات اور عمران خان کی تخت نشینی کو الہامی صداقت سمجھنے والی متروکہ املاک اور عشق میں لت پت ادارہ جاتی کرداروں نے ولولۂِ تازہ کے ساتھ انگڑائی لی۔ ’’ریجیکٹڈ‘‘ ٹویٹ کی واپسی پلٹن میدان میں جگجیت سنگھ اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے بھی بڑی ذلّت، بڑا سانحہ قرار دے دی گئی۔ ثاقب نثار، باجوہ صاحب کے صرف ایک ماہ بعد چیف جسٹس بن چکے تھے۔ بندوق اور ہتھوڑے کا ’’عقدِسہولت‘‘ متحرک ہوا۔ جولائی2017میں نوازشریف کو گھر بھیج دیا گیا۔2018کے انتخابات سے پی۔ٹی۔آئی کی فتح کشید کی گئی۔ عمران خان کی بارات بینڈ باجے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لائی گئی۔ جہاں وزارتِ عظمی کی عروسۂِ خوش جمال حیاباختہ دوشیزہ کی طرح گھونگھٹ سے منہ نکالے کھلکھلا کر ہنس رہی تھی۔ ایک پیج ہی نہیں، ایک ایک سطر اور ایک ایک لفظ ’’مَن توشدم تو مَن شْدی‘ کی تصویر بن گئے۔ یہاں تک کہ سراب نما خواب ٹوٹ گیا۔
پاناما اور ڈان لیکس جیسے فتنہ تراشوں نے پاکستان کے عالمی مرتبہ ومقام میں کتنے مورپنکھ ٹانکے، عوام کے زخموں کی کتنی مرہم کاری کی، معیشت کے عارض وگیسو کس قدر سنوارے، فوج کی عزت وآبرو میں کتنا اضافہ کیا ، خود اپنے نام وناموس کو کون سے چار چاند لگائے اور آخری ضربِ کاری لگانے والے ثاقب نثار اور قمر باجوہ کو یہ کشورکشائی کس بھاؤ پڑ رہی ہے؟ ’’عبرت سرائے دہر‘‘ کی اِس داستان کے لئے کالم نہیں، کتاب چاہئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کے پیچھے کہانیاں
Next Article امر جلیل کا کالم:کیا کچھ نہ دیکھا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.