Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»جامعہ حفصہ پر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا : انتظامیہ نے اتروا دیا
daud tahir

جامعہ حفصہ پر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا : انتظامیہ نے اتروا دیا

ایڈیٹراگست 20, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jamia hifsa islamabad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی سیون تھری میں لال مسجد سے منسلک جامعہ سیدہ حفصہ پر لہرایا گیا اماراتِ اسلامیہ افغانستان کا پرچم اسلام آباد انتظامیہ نے اتروا دیا ہے۔
جامعہ حفصہ پر 19 اگست کی صبح اماراتِ اسلامیہ کے چار سے پانچ پرچم لگائے گئے تھے۔ لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق، پرچم لگنے کے کچھ دیر بعد اسلام آباد کی انتظامیہ کے افسران بمع ڈپٹی کمشنر جامعہ حفصہ مذاکرات کرنے پہنچے اور ’درخواست‘ کی کہ یہ جھنڈے ہٹا دیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس و ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے جھنڈا اتروا دیا ہے۔
لال مسجد میں مبینہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے خلاف سنہ 2007 میں فوجی آپریشن کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز پہلے پشاور کے علاقے حیات آباد میں افغانستان کا پرچم لہرانے پر نو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق کارروائی میں حیات آباد فیز تھری سے نو افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ افغانستان کے دو پرچم بھی ضبط کر لیے گئے لیکن اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کی مسجد پر طالبان کا جھنڈا لہرانے پر تاحال نہ کوئی پرچہ کاٹا گیا ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔
لال مسجد کے ترجمان ہارون غازی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے جمعے کو فتحِ مبین کے نام سے کانفرنس رکھی گئی تھی اور اس کی تیاری کے لیے پرچم لگائے گئے تھے۔اُنھوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد افغان طالبان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ تاہم اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کانفرنس سیکیورٹی محاصرے کے باعث نہیں ہو سکی۔
لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی موجودہ صورتِ حال کیا ہے؟
اسلام آباد کی لال مسجد سیکٹر جی سکس میں آبپارہ مارکیٹ کے قریب ہے اور گزشتہ ایک برس سے زائد عرصہ سے اس مسجد سے منسلک سڑک کو خاردار تاریں اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔اس مسجد میں پانچ وقت نماز ادا کرنے کی اجازت ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو کچھ عرصہ قبل اس مسجد میں خطیب کے عہدہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب بھی وہ اس مسجد میں اکثر نمازِ جمعہ کا خطبہ دینے کے لیے آ جاتے ہیں اور حکومت انہیں روکنے کی کوشش کرتی ہے۔
جامعہ حفصہ لال مسجد آپریشن سے پہلے مسجد کے ساتھ ہی منسلک تھا اور حکام کے مطابق سرکاری زمین پر بغیر اجازت اس کی تعمیر کی گئی تھی جس کے باعث اسے منہدم کر دیا گیا تھا۔ بعد میں مدرسہ میں مقیم خواتین کے لیے عارضی طور پر سیکٹر جی سیون تھری فور میں ایک مسجد سے منسلک خالی زمین پر انتظام کیا گیا لیکن اب وہاں غیر قانونی طور پر کئی منزلہ عمارت بن چکی ہے۔ اس وقت بھی جامعہ حفصہ میں سیکڑوں طالبات مقیم ہیں۔
جامعہ حفصہ اور لال مسجد کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ جامعہ حفصہ جس جگہ قائم کیا گیا ہے وہاں سرکاری ملازمین کے کوارٹرز بنے ہوئے ہیں۔ ان گھروں کو جانے والی گلیوں میں پولیس کے جوان 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں۔ کسی کو آنے جانے سے روکا نہیں جاتا لیکن اگر کسی مقام پر جلوس جانے کا خدشہ ہو تو خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔
سال 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد کا معاملہ سامنے آیا جب اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں قائم مساجد کو منہدم کرنے کے معاملہ پر لال مسجد انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازع ہو گیا۔چند دنوں میں اس تنازع نے عالمی سطح کے تنازع کی شکل اختیار کر لی جس میں اس وقت کی فوجی حکومت کے سربراہ جنرل پرویز مشرف نے مسجد انتظامیہ کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی۔مبصرین کے مطابق اگرچہ اس وقت حکومت میں شامل سیاست دانوں نے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی لیکن تنازع شدت اختیار کرنے کے باعث فوجی آپریشن ہوا جس میں مولانا عبدالرشید غازی سمیت مبینہ طور پر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ اس آپریشن کے دوران بعض فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران مولانا عبدالعزیز کو مسجد سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جامعہ حفصہ طالبان لال مسجد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : سانحہ لاہور اور روشن خیالی کی گرہیں
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :جنسی ہراسانی کیس ۔۔ اگر ، مگر اور لیکن کرنے والوں کی ذہنیت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے معمولی قوت درکار ہے ،ہمارا صبر نہ آزمائیں : خواجہ آصف

اکتوبر 29, 2025

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جولائی 4, 2025

محمد حنیف کا کالم : انڈیا کو طالبان مبارک

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.