ملتان: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور معروف سیاسی رہنماءجہانگیر خان ترین نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاکہ میں ان سب کاشکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دیناچاہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں اس لیے میں نے خود کوسیاست سے الگ کرنے اور چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔میں ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔
فیس بک کمینٹ

