کراچی:نامور شاعر ،کالم نگار،رائٹرز گلڈ کے بانی اورجیوے جیوے پاکستان سمیت بہت سے ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی 23نومبر کو منائی جارہی ہے ۔جمیل الدین عالی 20جنوری 1926ءکو دہلی میں پیدا ہوئے ،1945ءمیں گریجوایشن کی اورقیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں آگئے ۔سی ایس ایس کے بعد انکم ٹیکس آفیسر تعینات ہوئے ،1963ءمیں یونیسکو سے منسلک ہوئے ،1967ءمیں نیشنل بینک سے وابستگی اختیار کی اورسینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پرپہنچے ۔وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر 1997ءمیں سینیٹر بھی بنے ۔
جمیل الدین عالی نے بہت سے ملی نغمے لکھے جو زبان زد عام ہیں ان کے مقبول عام نغموں میں جیوے جیوے پاکستان ،اے وطن کے سجیلے جوانوں ،ہم تابع ابد سعی وتغیر کے ولی ہیں ،میراپیغام پاکستان شامل ہیں۔وہ 23نومبر 2015ءکوکراچی میں انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ