Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خالد مسعود خان کا کالم:جس کی کمر پر انگلی رکھو وہی سردار ہے… (آخری)
کالم

خالد مسعود خان کا کالم:جس کی کمر پر انگلی رکھو وہی سردار ہے… (آخری)

ایڈیٹردسمبر 26, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آمرانہ دور سے وابستہ ترقی کی کہانیوں سے ہٹ کر اگر اس ملک میں جمہوریت کی گاڑی پر زورآورشب خون نہ مارتے اور عدالتیں نظریۂ ضرورت کے تحت فیصلے نہ سناتیں تو اس مملکتِ بے منزل میں نہ صرف جمہوریت کی حالت بہتر ہوتی بلکہ دیگر دو اداروں کی عزت و تکریم اس طرح دیوالیہ نہ ہو چکی ہوتی جس طرح اب ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں قاری کی توقعات بہت بڑھ چکی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس میں کسی حد تک حق بجانب بھی ہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ پرنٹ میڈیا بہرحال سوشل میڈیا نہیں جہاں لکھنے والا خود ہی مدعی‘ خود ہی گواہ‘ خود ہی عدالت اور خود ہی ”ایڈمن‘‘ ہوتا ہے۔ اخبارات میں ایک عدد ایڈیٹر ہوتا ہے اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس کا کام اخبار کی پالیسی کو قائم رکھنا ہے اور اس پالیسی سے متصادم تحریروں کو ایڈٹ کرنا اس کی اخلاقی‘ قانونی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ لکھاری کو ایک خاص حد تک ایک دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے لکھنے کی آزادی ضرور ہوتی ہے مگر اس سے مراد مادر پدر آزادی بہرحال نہیں ہے۔ ہمارے اخبارات اور پرنٹ میڈیا پر اعتراضات کیے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں نیشنل سکیورٹی کے نام پر اخبارات وغیرہ پر بہت سی اَن کہی پابندیاں ہوتی ہیں اور اخبارات ان پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی پالیسی طے کرتے ہیں۔ ایک دوست بتا رہا تھا کہ ریاستی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اس معاملے میں دخل اندازی صرف تیسری دنیا کے اخبارات میں نہیں بلکہ تحریر و تقریر کی نام نہاد آزادی کے دعویدار اے کوالٹی کی شہرت کے حامل ممالک میں بھی یہ سب کچھ چلتا ہے اور مزید کہنے لگا کہ ہماری طرح وہاں ڈنگ ٹپاؤ اور ایڈہاک بندوبست نہیں کیا جاتا۔ مغرب میں بعض ممالک تو ایسے ہیں جہاں ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک بندہ اخبار کے دفتر کا ملازم ہوتا ہے اور طُرہ یہ کہ اس کی تنخواہ بھی اخبار ادا کرتا ہے۔
نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز بیان دیا کہ انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا تو تحقیقات کریں گے۔ تاہم اس قسم کی تحقیقات کے بارے میں ہمارا ماضی یہ بتاتا ہے کہ ان تحقیقات کا آغاز انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے اور عدالتوں میں پیشی در پیشی کی روایت‘ وکیل بدلنے کی سہولت‘ عدالت کی طرف سے تاریخ دینے کی عادت اور دیگر تاخیری حربوں کے طفیل اس قسم کی تحقیقات اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد تک چلتی رہتی ہیں۔ جمشید دستی کی جعلی ڈگری والا کیس 2013ء سے ہماری عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔ موصوف اس کے بعد بارہا الیکشن لڑ چکا ہے۔ ہماری عدلیہ نے عالمی درجہ بندی میں بیٹھے بٹھائے ہی 140ویں پوزیشن حاصل نہیں کی‘ اس کیلئے بڑی محنت کی ہے۔
اگر اس ملک میں برُا بھلا انتخابی نظام اپنی ممکنہ شفافیت کے ساتھ چلتا رہتا اور ہر دو چار سال بعد قومی سلامتی کے نام پر زور آور شب خون نہ مارتے رہتے تو معاملات بہتر ہی نہیں بہترین ہوچکے ہوتے۔ کرپٹ اور بے ایمان سیاستدان اس نظام کی مسلسل چلتی ہوئی چھلنی سے گزر کر اب تک کسی منطقی انجام تک پہنچ چکے ہوتے اور حقیقی عوامی قیادت اس نظام کے تسلسل کے طفیل سامنے آ چکی ہوتی جس طرح ہمارے ہمسائے بھارت اور ہمارے سابقہ حصہ دار بنگلہ دیش میں آ چکی ہے اور ان کی معاشی ترقی ہمارے سامنے ہے۔
پرویز مشرف کی حکومت تھی اور میں تب کسی اور اخبار میں کالم لکھتا تھا۔ ایک روز ایک کالم میں بالکل غیرمتوقع طورپر میں نے ایک علامتی لطیفہ لکھ مارا۔ مزے کی بات یہ تھی کہ اس لطیفے کا اصل اور ممکنہ قابلِ اعتراض جملہ سرائیکی میں لکھ دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیا کہ جس کسی کو اس جملے کی سمجھ نہ آئے وہ اس کا ترجمہ عزیزم رؤف کلاسرا سے کروا لے۔ ایڈیٹوریل انچارج سرائیکی سے نابلد تھا اس نے اس جملے کو مزاحیہ تناظر میں لیا اور یہ جملہ چھپ گیا۔ اخبار کے مالک سرائیکی سے بخوبی آگاہ تھے‘ صبح اُن کی نظر اس جملے پر پڑی تو انہیں نہ صرف اس لطیفے کی ساری سمجھ آ گئی بلکہ ان کو اس کے ممکنہ نتائج کا بھی اندازہ ہو گیا۔ لیکن اب کیا ہو سکتا تھا؟ تیر کمان سے نکل چکا تھا۔
اس واقعے کے بعد اخبار مالک نے میرا کالم خود دیکھنا شروع کردیا اور چند روز کے بعد میرا ایک کالم روک لیا اور مجھے فون پر لاہور آنے کی تاکید کی۔ دو چار دن کے بعد میں لاہور گیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ براہِ کرم آپ اس قسم کے کالم اور جملے آئندہ کیلئے لکھنے سے احتیاط کریں۔ میں نے بہادر بنتے ہوئے ان سے کہا کہ سر جی! کیا ہوگا؟ زیادہ سے زیادہ حکومت مجھے اندر کردے گی۔ میں جیل سے کالم لکھ کر آپ کو بھجوا دیا کروں گا۔ فکر کی کوئی بات نہیں۔ اخبار مالک میری بات سن کر مسکرائے۔ میں نے سمجھا کہ شاید وہ میرے دعوے پر طنزاً مسکرائے ہیں۔ میں نے کہا: جیل میرے لیے بہرحال نئی نہیں ہے۔ میں نے زندگی میں پہلی بار زمانۂ طالب علمی میں بھٹو صاحب کی حکومت میں جب جیل اور عدالت کی شکل دیکھی تھی تب میری عمر محض سولہ سال تھی۔ دوسری بار جنرل ضیا الحق کے زمانے میں مارشل لاء کے ضابطہ 1371 کے تحت جیل بھگت چکا ہوں اور میرا نہیں خیال کہ میں اب جیل نہیں بھگت سکتا۔
اخبار کے مالک نے مسکرانا بند کیا اور سنجیدہ ہو کر کہنے لگے: تمہاراکیا خیال ہے مجھے تمہارے اندر جانے کی فکر ہے؟ گھر کو آگ لگ جائے تو ملازمین دوسرے ہی دن کسی اور گھر میں نوکری کر لیتے ہیں۔ مسئلہ ان کا ہوتا ہے جن کا گھر جل جاتا ہے۔ برخوردار! تم تو چوتھے دن کسی اور اخبار میں نوکری شروع کردو گے لیکن میں اس عمر میں اب دوسرا اخبار نہیں نکال سکتا۔
ایمانداری کی بات ہے کہ اب اس ملک میں باہر رہنا بھی تقریباً اتنا ہی دشوار ہو چکا ہے کہ اندر رہنا اس سے زیادہ دشوار نہیں ہو گا۔ اس فقیر کا دل اس کی عمر کے برعکس ابھی جوان بھی ہے اور حوصلہ مند بھی۔ تاہم دل کی بات کھل کر نہ لکھ سکنے کے باوجود ایک تسلی ضرور ہے کہ جو بات ہم لکھنا چاہتے ہیں اور لکھ نہیں سکتے وہ لوگوں کے دل میں موجود ہے اور نہ لکھنے کے باوجود ہر دل میں دھڑک رہی ہے۔ بھٹو دور میں ان کا ایک وزیر مرحوم شورش کاشمیری کے بارے میں بڑی گھٹیا زبان استعمال کرتا تھا۔ کسی نے شورش کاشمیری کو کہا کہ وہ وزیر آپ کے بارے میں بڑی گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے‘ آپ اس کو کچھ کیوں نہیں کہتے۔ شورش صاحب نے ہنس کر کہا: بھلا مجھے اس کے بارے میں اپنے مرتبے سے گرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جواباً جو کام میں نہیں کر رہا وہ اس وزیر کے بارے میں ٹبی تھانے کے پڑوسی سرانجام دے رہے ہیں۔
سیاسی لیڈروں پر اعتراض کریں تو صرف دشنام طرازی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ عالم یہ ہے کہ اس ملک میں بیشتر خرابیوں کے ذمہ دار اداروں کی کمر پر انگلی رکھیں تو سارا ہاتھ جل کر راکھ ہو جاتا ہے۔ اس قطار کے اصل سرداروں کی کمر پر انگلی رکھنا ہم جیسے ہما شما کے بس کی بات نہیں۔ (ختم)
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کاکالم:کبھی بھاگتے، کبھی دوڑتے رہو
Next Article سمیع چوہدری کا کالم:لیکن مچل سٹارک کو کون بتلائے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.