ملتان : معروف شاعر کالم نگار اورملتان ٹی ہاﺅس کے جنرل سیکرٹری خالد مسعود خان نے کہاہے کہ ملتان ٹی ہاﺅس کاماحول خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی ہاﺅس کے ارکین کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔کمیٹی کااجلاس ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان محمد سجاد جہانیہ کے دفترمیں منعقدہوا۔اجلاس کے شرکاءمیں خالد مسعود خان کے علاوہ مستحسن خیال ،رضی الدین رضی ،محمد سجادجہانیہ اورعامرشہزاد صدیقی شامل تھے ۔خالد مسعود خان نے مزید کہاکہ گزشتہ دنوں ٹی ہاﺅس میں رونماہونے والے واقعہ کاٹی ہاﺅس انتظامیہ نے سخت نوٹس لیاہے اورمعروف سرائیکی شاعر واقف ملتانی کے ساتھ بدتمیزی اوردشنام درازی کے ذمہ دار کواس سلسلے میں تحریری وارننگ بھی جاری کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ملتان ٹی ہاﺅس سے کسی کو باہر نکال سکے ۔انہوں نے کہاٹی ہاﺅس کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ۔یہ ادیبوں ،شاعروں اورفنکاروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے لیکن یہاں آنے والوں کوبھی قواعدوضوابط کاپابندہوناچاہیے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یکم جون سے ملتان ٹی ہاﺅس کے اوقات تبدیل کر دیے جائیں گے ۔ ٹی ہاؤس موسم گرمامیں صبح ساڑھے دس بجے سےرات دس بجے تک اورموسم سرمامیں صبح گیارہ بجے سے رات نوبجے تک کھلارہے گا ۔
فیس بک کمینٹ