Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»محمد حنیف کالم : ہمارا اور خلیل الرحمن قمر کا سفر
تازہ ترین

محمد حنیف کالم : ہمارا اور خلیل الرحمن قمر کا سفر

ایڈیٹراگست 1, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Khalil Ur Rehman qamar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ کہتے ہیں کہ میرا جہاد فیمنزم کے خلاف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس جہاد میں شامل ہونے کے لیے اگر صبح کے چار بج کر چالیس منٹ پر بھی کال دیں تو ہزاروں لونڈے موٹر سائیکلوں کو کِک مار کر یا دوستوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر اس جہاد میں شامل ہونے کے لیے لبیک کہتے ہوئے پہنچ جائیں گے۔جس طرح ہم نے اس ملک میں کافر اور گستاخ پیدا کرنے کا کارخانہ لگا رکھا ہے، اسی طرح ہم نے فیمنزم کے خلاف جہاد کے نام پر بھی گھر میں، ہر بازار میں، ہر سکول کالج کے گیٹ پر، ہر دفتر پر، ہر سڑک پر چلتی، ہر بس میں سفر کرتی عورت کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے۔
کوئی فرق نہیں پڑتا اگر عورت رات کے 12 بجے کسی کو اپنی تصویر بھیجتی ہے یا سر سے پاؤں تک اپنے آپ کو چُھپا کر بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزی روٹی کمانے کے لیے نکلتی ہے۔ہمیں اس سے بھی کوئی مطلب نہیں کہ وہ عورت ’دو ٹکے‘ کی ہے یا دو کروڑ کی گاڑی چلاتی ہے، ہسپتال میں بیماروں کا علاج کرتی ہوئی نرس ہے یا بینک میں مسکرا کر ہمارا چیک کیش کرتی ہے، ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلاتی ہے یا شام کو ٹیلی ویژن کے کسی شو میں بیٹھ کر سیاسی امور پر تجزیہ کرتی ہے۔
ان سب کے لیے ہمارے اندر ایک چھوٹا موٹا خلیل الرحمٰن قمر پل رہا ہے، چونکہ تعلیم ہماری شروع سے ہی تھوڑی کمزور ہے تو جو بھی وہ کہتا ہے لگتا ہے گویا یہ بھی ہمارے دل میں ہے۔وہ جو ہمیں یاد کراتے نہیں تھکتے کہ اللہ نے جنت ماں کے قدموں میں رکھی ہے اور جتنے حقوق اسلام نے عورت کو دیے ہیں اتنے کسی نے نہیں، وہ بھی نہیں بتا پاتے کہ آخر ہم نے اتنی ’گستاخ‘ عورتیں کیسے پیدا کر لیں کہ ہمیں ہر چند دن کے بعد کسی عورت کو کاٹ کر، جلا کر، گلا گھوٹ کر مارنا پڑتا ہے۔ اگر پیار اور غصہ ساتھ ساتھ آ جائے تو تیزاب کی بوتل ڈھونڈنے لگتے ہیں۔
جس فیمنزم کے خلاف ہم صبح کے چار بج کر 40 منٹ پر جہاد کرنے کے لیے نکلے ہیں وہ فیمنزم کہیں باہر سے نہیں آیا، عورت مارچ والی بچیاں نہیں لے کر آئیں۔ یہ ہمارے گھروں سے ہی نکلا ہے اور اس کی بنیادی وجہ ہماری معاشی مردانہ کمزوری ہے کہ ہم عورت کو بٹھانا تو گھر میں چاہتے ہیں لیکن عورت کی مزدوری، اس مزدوری کی کمائی کے بغیر ہم وہ گھر نہیں چلا سکتے تو ملک تو دور کی بات ہے۔اب تک سب سے زیادہ عورتوں کو گھر میں بٹھا کر ریاست چلانے والے، ہمارے سے زیادہ اسلامی اور سب سے بڑے امیر بھائی سعودی عرب کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ عورتوں کو گھر میں بٹھا کر ریاست نہیں چلائی جا سکتی۔ہمارے گھر میں کبھی اتنے دانے ہی نہیں تھے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو گھر میں بٹھا کر اس کی کفالت کر سکتے۔
گھروں میں، کھیتوں میں، سڑکوں پر پتھر کوٹتی بچیاں، عورتیں بچپن سے دیکھتے آئے تھے۔ اپنے زور پر تھوڑا پڑھ لکھ گئیں تو دفتروں میں، بازاروں میں، پرائیوٹ کمپنیوں میں اچھے عہدے پر لگ گئیں، پہلے سے زیادہ کمانے لگیں، ہم ان کی کمائی کھاتے بھی جاتے ہیں اور زیادہ غضب ناک بھی ہوتے جاتے ہیں۔جو اپنی روزی خود کمائے گی اس کا کبھی دل کرے گا کہ اپنی مرضی کا پہنے، آنکھ اٹھا کر بھی بات کرے۔ ہماری کمزور سے کمزور تر ہوتی مردانگی کو لگا کہ یہ جو اپنی کمائی سے شلوار کُرتا پہن کر گلے میں دوپٹہ پہن کر پھرتی ہے وہ دراصل بِکنی پہن کر ہماری مردانگی کی قبر پر رقص کرنا چاہتی ہے۔
جن کو سکول کی وردی پہن کر، آنکھیں نیچے کر کے سڑک پر چلتی ہر بچی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ڈانس کر رہی ہے ان میں سے زیادہ تر مجبور ہیں کہ اپنی بچی کو سکول بھیجیں۔ پاکستان میں شاید ہی آپ نے کوئی غریب ماں باپ دیکھے ہوں جن کا خواب نہ ہو کہ ان کی بچی چار جماعتیں پڑھ جائے، جو نہیں بھیج پاتے ان کی مجبوری یہی ہے کہ جب بچی چھ سال کی ہوتی ہے تو انھیں اس کی کمائی کی ضروت پڑ جاتی ہے۔ اس ضرورت سے فیمنزم پیدا ہوتا ہے۔
لمبا کش لگا کر اس کے خلاف اعلان جہاد کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو مرد کا بچہ ثابت کرتے ہوئے یہ بھی یاد رکھیں کہ سب سے افضل جہاد وہ ہے جو ڈھلتی عمر کا انسان اپنے نفس کے خلاف کرتا ہے اور اس کی زیادہ ضرورت صبح کے چار بجکر 40 منٹ پر پڑتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خلیل الرحمان قمر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ
Next Article گوادر، پاڑہ چنار اور بنوں میڈیا سے غائب: کوریج نہ دینا فیک نیوز کی وجہ بنتا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک

جولائی 30, 2024

میرا جسم میری مرضی اور مسخ شدہ حقائق : گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر

مارچ 9, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.