وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ پر قتل کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے کے مطابق قتل کا ملزم غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم میاں چنوں کےتھانہ سٹی کو مطلوب تھا تاہم ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

