Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پرانی کہانی، نئی لگتی ہے۔۔کشور ناہید
کالم

پرانی کہانی، نئی لگتی ہے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹراگست 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ گھر سو مرتبہ لوٹا گیا۔ دلی کے بارے میں کہیں کہ مرشد آباد کے بارے میں کہ لکھنو یا پھر بیروت کے بارے میں تازی ترین تو لبنان ہے جہاں چند منٹوں میں پورا شہر مٹی کا ڈھیر، لوگ دربدر، کتنے مرے نہیں معلوم، مجھے قیام پاکستان کا زمانہ یاد آجاتا ہے۔ کتنے مرے، لوگ پوچھتے کتنے سکھ تھے، کتنے ہندو، کتنے مسلمان اور منٹو جواب دیتا ہے، وہ سارے انسان تھے۔ یہیں مجھے اپنا بچپن یاد آجاتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم ختم ہوچکی ہے۔ عجب وحشت ناک ماحول ہے۔ ہرچیز راشن پر مل رہی تھی۔ میں اور میرا چھوٹا بھائی ہم دونوں کے ہاتھ میں دو بوتلیں پکڑاتے ہوئے کہا ’’ہرگز مت کہنا ہم بہن بھائی ہیں۔ ورنہ ایک بوتل مٹی کا تیل ملے گا۔ ایک بوتل تیل سے ایک لالٹین جلتی۔ ہم پانچ بہن بھائی ایک میز کے گرد، اسی لال ٹین کی روشنی میں کتابیں پڑھتے پڑھتے میٹرک تک پہنچے، اسی زمانے میں قائداعظم کی جانب سے اپیل آئی کہ سب مسلمان جو کچھ مقدور ہو مسلم لیگ کے لئے چندہ دیں ہم لوگوں کو پاکٹ منی چار آنے ملتی تھی۔ ہم سب بچے وہ پیسے اکھٹے کرکے اباجی کو دیتے، وہ منی آرڈر کرتے۔ اور قائد اعظم کی جانب سے شکریہ کا جواب بھی آتا تھا ۔ اسی زمانے میں چندہ اکھٹا کرنے کے لئے خواتین نے تحریک چلائی کہ وہ ہر دو وقت ایک مٹھی آٹا نکال دیتیں۔ ہم بچے سارے گھروں سے وہ آٹا اکھٹا کرکے مسلم لیگ کے دفتر دیکر آتے اور وہ بیچ کرچندے میں شامل کر لیتے۔ ہمارے شہر بلند شہر میں مردوں کے جلوس تو نکلتے ہی تھے، عورتیں بھی کالا برقع پہن کر جلوس نکالتیں۔ میں اپنی اماں کی انگلی پکڑکر جلوس میں جاتی جس دن آزادی کا اعلان ہوا، لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قائداعظم سے کہا کہ دونوں ملک 15اگست کو ہی آزادی کا اعلان کریں۔ قائد اعظم نہیں مانے، آخر کو 14اگست کی رات بارہ بجے آواز ابدی مصطفیٰ علی ہمدانی کی کہ ’’ریڈیو اسٹیشن لاہور ہے۔ آپ سب کو آزادی مبارک ہو‘‘۔اسی زمانے میں دونوں ملکوں کی تقسیم کا نقشہ مرتب کرنے لارڈ کلف دلی آئے ہوئے تھے۔ ان سے بیگم ویلیگٹن کے ذریعہ پنڈٹ ہزو نے التجا کی کہ گورداس پور اور فیروز پور کو پاکستان میں شامل نہ ہونے دیا جائے کہ کشمیر جانے کا یہی راستہ تھا۔ قائداعظم نے بہت غصے کا اظہار کیا۔ لارڈ کلف نقشہ بناکر چلے بھی گئے اور کشمیر کا راستہ جن دونوں شہروں سے بنتا تھا۔ وہ ہندوستان کو مل گئے۔
ہمارے ابا سناتے تھے کہ سات اگست کو جب چھوٹا ڈیکوٹا جہاز قائد اعظم کو لیکر دلی سے کراچی پہنچا۔ وہ منظر دیکھنے والا تھا۔ بوڑھے، جوان عورتیں بچے، سب لوگ اس سڑک پرتھے جو ہوائی اڈے کو جاتی تھی۔ قائداعظم، محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ جہاز سے باہر آئے تو لوگ خوشی سے رونے بھی لگے، نعرے لگانے لگے۔
شہر کا کیا منظر تھا جو لوگ سرکاری ملازم تھے۔ وہ اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ دلی، لکھنو اور میرٹھ سے کراچی آچکے تھے۔ دفتروں میں نہ میز نہ کرسی۔ کاغذوں کو پن لگانے کے لئے درختوں کے کانٹے توڑ کر فائل بنارہے تھے۔ سب پیدل دفتر آتے تھے۔ ادھر باقی ہرشہر کے لوگ رہڑوں ٹرکوں پہ گرتے پڑتے آرہے تھے۔ ٹرینوں کابھی یہی حال تھا۔ سکھوں کی تلواریں مسلمانوں کے چاقو اور ہندوؤں کے بھالے، مردوں کے پیٹ چیر رہے تھے اور لڑکیاں اغوا کی جارہی تھیں، 40لاکھ مسلمان، ہندو اور سکھ عورتیں اغوا کی گئیں۔ جو بھی بازیاب ہوئیں، ان میں سے آدھی سے کم کو انکے خاندانوں نے قبول کیا اور باقی کوئی سکھ بنی کوئی مسلمان، خاموشی سے جس خاندان میں کھپ سکیں۔ رہ لیں۔ یوں نورجہاں، کملا بن گئی اور ارمیلا جمیلہ، اس طرح سکھ خواتین بھی نام بدل کر کسی نہ کسی خاندان کا حصہ بن گئیں۔
پاکستان کے علاقوں سے غیرمسلم جانے والے تالے لگاکر گئے تھے یہ سوچ کر کہ جلد ہی بلوے ختم ہو جائیں گے اور وہ واپس اپنے گھروں کو آجائینگے۔جگہ جگہ آگ لگ رہی تھی۔ پوری شاہ عالمی جلا دی گئی اور اب اصل لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ دونوں ملکوں میں ایک سا تھا۔ تالہ لگے گھروں کے تالے توڑے گئے۔ سب سازو سامان پر قبضہ کیا گیا۔ جسکے ہاتھ جو گھر ملا، اس پر قابض ہو گئے۔ البتہ شرفا منہ دیکھتے رہ گئے جہاں جگہ ملی سر چھپا کر بیٹھ گئے۔ منٹو کے نام ایک برف خانہ الاٹ ہوا۔ اس نے یہ کہہ کرواپس کردیا کہ میں اسے چلانا کیا جانوں۔ میں تو کہانی لکھنے والا ہوں۔ قائداعظم تو پاکستان بننے کے ڈیڑھ سال بعد ہی چلے گئے۔ پہلے خواجہ ناظم الدین کو وزیراعظم کی کرسی سے اتارا کہ لیاقت علی خاں تو قتل ہو چکے تھے۔ پھر نوکریوں، کرسیوں، زمینوں، کوٹھیوں کی وہ آپا دھاپی پڑی کہ آج تک وہی سلسلے رواں دواں ہیں۔ نوجوان پوچھتے ہیں۔ یہ ملک کس لئے بنایا تھا۔ جاگیرداروں، وڈیروں اور لوٹ مار کرنے والوں کے لئے۔ پھر مجھے بیروت یادآگیا۔ وہ شہر ایک دفعہ تو اس وقت اجڑا تھا جب فیض وہیں تھے یاسر عرفات صاحب انکو بچاکر کسی اور ملک میں لے گئے تھے۔ اب میں کس سے فریادکروں کہ قدرت کے عذاب سے ڈرو۔ پاکستان کی ترقی، محض پناہ گاہوں سے نہیں ہوگی۔ 71ہزار لوگ نوکریوں سے نکالے جارہے ہیں۔ وہ کہاں جائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہے مشق سخن جاری۔۔مظہر عباس
Next Article غمِ دل اور غمِ زندگی۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان

جون 30, 2026

میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 30, 2026

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم

جون 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم جون 29, 2026
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.