Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہوئے ہم جو شعر پڑھ کے رسوا۔۔کشور ناہید
کالم

ہوئے ہم جو شعر پڑھ کے رسوا۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 26, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجلس احرار کے جلسے میں جب کسی کو فقرے سے فقرہ ملانا یاد نہیں رہتا تھا، وہ فوراً کوئی شعر پڑھتا، لوگ سن کر حسبِ معمول تالی بجاتے۔ مگر ایک بات اہم تھی کہ اس زمانے میں شعر پڑھنے والے کم از کم بحر میں تو شعر پڑھتے تھے۔ اس بات کے گواہ شورش کاشمیری اور عبداللہ ملک رہے ہیں۔ اب وہ زمانہ آگیا کہ کوئی بھی سیاست دان یہ مشکل وقت آپڑے تو شعر پڑھتے ہوئے غلطیوں پہ غلطیاں اتنی کرتا ہے کہ آج کل کا اردوا دب کا بچہ بھی ان کے پڑھنے پر ہنس پڑتا ہے۔ دور کیوں جائیے آل پارٹیز کانفرنس میں آصف زرداری تو غلطیوں میں نمبر ون، نواز شریف نمبر دو اور شہباز شریف نمبر 3رہے۔ اچھا یہ بھی نہیں کہ وہ منہ زبانی بول رہے تھے خیر سے سب کے سب لکھا ہوا پڑھ رہے تھے اور ہم سر پیٹ رہے تھے کہ عمران خان کی تو یہ غلطی ہوتی ہے کہ شعر ٹھیک پڑھتا ہے مگر کبھی علامہ اقبال کے نام لگا دیتا ہے اور کبھی مولانا ظفر علی خان کے۔ باقی سارے وزراء اللہ ماشاء اللہ محرم کو مجرم ہی پڑھتے رہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے جوانی میں عشق ہی نہیں کیا کہ کم ازکم وصی شاہ یا حسن نثار کا شعر ہی انہیں یاد ہوتا۔ خیر کی خبریہ اس لئے نہیں ہے کہ وہ جب یوم آزادی کیلئے نام منتخب کرتے ہیں تو خیر سے کوئی پڑھا لکھا اگر میٹنگ میں شامل ہو تو وہ غلطی ہی سے سہی کوئی معقول نام تجویز کر دیتا ہے۔ ورنہ کل کے چھوکروں اور لڑکیوں کو تحفے عطا کر دیئے جاتے ہیں،پھر گڑے مردے اکھاڑتے ہیں۔
مگر انڈیا بہت آگے جارہا ہے۔ اول تو گدھی کے دودھ کا پلانٹ لگا رہے ہیں۔ شاید اس طرح ہندو توا والوں کو گدھی جتنی عقل تو آجائے گی۔ دوسرے اکشے کمار نے بہت لوگوں کو ناراض کر دیا یہ کہہ کر کہ وہ روز گائے کا پیشاب پیتا ہے۔ اور پھر کشمیر میں اتنے سارے ہندوؤں کو بسانے کی کوشش کیوں کی جاتی؟ ابھی تو سنسکرت لازمی کرنے کے منصوبے ہیں جو اشوک اپنے دور حکومت میں نہیں کرسکا تھا۔ دنیا ہنس رہی ہے یہ بھی دو مزے کی باتیں ہیں۔ مجھے یاد آیا کالیہ اس نے سترھویں صدی میں طاعون پھیلنے پر ایک نظم لکھی تھی۔ اس نے اپنی بیوی کو کوہ ہمالیہ میں بادلوں کےذریعے نظم بھیجی تھی۔ بس بس۔ اتنی حکایت کافی ہے، ورنہ آج کل مہا بھارت کی بڑی بڑی دیو مالائیں سامنے لائی جارہی ہیں کہ ہمیں یقین کرنا پڑے گا کہ زمین گائے کے ایک سینگ پر کھڑی ہے۔ جب وہ سینگ بدلتی ہے توزلزلہ آجاتا ہے۔ بہرحال واپس پاکستان آئیں۔ شیعہ، سنی محاسبہ بھی دیکھ لیں۔ وہ بھی دیکھ لیا۔ اس کا تجزیہ صدر مملکت نے سراج الدولہ و دیگر شخصیات کا فتح و انتقام کی مثالیں دیکر تمام علما کو ایسے بتایا کہ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔ اُدھر ٹی وی پر حزب مخالف پر تابڑ توڑ حملے سن کر مجھے ایک دیہاتی کا قصہ یاد آیا۔ وہ کہیں جارہا تھا ایک بچےنے اس سے پوچھا ’’یہ آپ کی مٹھی میں کیا ہے‘‘ دیہاتی بولا اگر تو صحیح صحیح بتا دے تو دونوں انڈے میں تجھے دیدو ں گا۔ بس۔ یہی سیاست کا روزنامچہ ہے۔ ہر وقت، ہر تقریر، ہر گفتگو میں آگ بگولہ ہونے والوں کو تو لوگ ٹرمپ کی باقیات سمجھتے ہیں۔ سنجیدہ بات کی جائے تو پڑھے لکھے غامدی صاحب کا پروگرام دیکھ لیتے ورنہ، ہر چینل پر موجود اور مسلسل بولنے والے صاحبان کو دیکھ کر تو لوگ چینل اس طرح بدل لیتے ہیں جیسے مزاح کے نام پر پھکڑپن اور ڈرامے دیکھ کر راشد الخیری صاحب کا زمانہ یاد آجاتا ہے اور آخر میں بی بی سی کی دستاویزی فلمیں جس میں کسی مذہب یا کسی دور کی قید نہیں، بلکہ تحقیق ایسی کہ سب کام چھوڑ کر پروگرام کو سنجیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔
پاکستان میں اس وقت 71لاکھ لوگ بیروزگار ہیں۔ یہ ماہرین معیشت بتاتے رہتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اتنے مہینوں تک لاک ڈائون کے نتائج پاکستان بھر کے لیبر روم بتائیں گے کہ جب سے کورونا آیا ہے، صحت کے شعبے میں فنڈز بھی نہیں ہیں اور فیملی پلاننگ کے شعبے کو بھی سانپ سونگھا ہوا ہے۔ بہت دن سے ثانیہ نشتر بھی خاموش ہیں۔ کوئی طبلہ بھی نہیں بج رہا سوائے شبلی فراز کے ڈنڈا ڈولی کرنے کے۔ ویمن کمیشن پورے سال سے خالی ہے کوئی خاتون کیا اس قابل نہیں کہ اس کی نظامت سنبھال سکے؟
یہ بھی اس لئے یاد آیا کہ ہر چند طالبان خواتین صحافیوں سے گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہیں اور آنکھ تو بالکل نہیں ملاتے مگر افغان حکومت نے بچوں کی پیدائش پر بچوں کے نام کے ساتھ ماں کا نام بھی لکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ ایک اور مثال مجھے یاد آرہی ہے کہ سخت مذہبی فضا میں ایرانی عورتوں نے اپنا بینڈ بنا لیا ہے۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ بہت سی ایرانی فلموں نے آسکر حاصل کیا ہے یہ ہماری چھلانگیں لگاتی پنجابی ہیروئن کا کوئی مہذب شخص نام ہی نہیں لیتا ہے۔ یاد آیا پاکستان کے سارے صوبوں اور مرکز میں بھی سنسر بورڈ کیا کام کررہے ہیں؟ عدیل ہاشمی پنجاب کے سنسر بورڈ کے سربراہ ہیں وہ تو آرام سے بیٹھنے والی شخصیت ہی نہیں۔ وہی کچھ کرے، ورنہ آرام سے ہے خلق خدا، ہم سب کو سانگھڑ کے گاؤں کے بچے کی طرح رولا ڈالنا پڑے گا تو ہمیں بھی سردیوں میں گیس مل سکے گی۔ بے چارہ کراچی، بجلی ہی نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)ـ

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفسادی میاں کے کارنامے!!۔۔سہیل وڑائچ
Next Article بات جو کہی وہ ٹھیک ہے یا نہیں؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.