Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:انسانیت پہ سیاست غالب کیوں
کالم

کشور ناہیدکا کالم:انسانیت پہ سیاست غالب کیوں

ایڈیٹراکتوبر 14, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہفتے کی صبح بڑی خوش تھی ہالینڈ کے رائٹر جان فوئے کو ادب کا نوبل انعام ملا تھا، سارا دن نیٹ پہ اسکی کتابیں تلاش کرتے گزرا۔(کسی کے پاس ہوں تو مجھے عطا کریں) میں شام کو طاہرہ عبداللہ کی میل کھول کے خوش ہوئی کہ امن کا نوبل انعام51سالہ نرگس محمدی کو دیا گیا وہ ایران کی جیل میں31سال کی قید اور154کوڑوں کی سزا کاٹ رہی ہے۔ اسکا شوہر اور بیٹا پیرس میں ہیں، نرگس نے جیل میں اور ان دونوں نے پیرس میں اس خوشی کومنایا، یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ایرانی حکومت دسمبر میں اس انعام کےلینے کیلئے نرگس کو رہا کردے کہ اکثر فلم ڈائریکٹرز ، ٹی وی کارکنوں کو بھی گاہے گاہے سزائیں ملتی رہی ہیں۔ ابھی میں اس خوشی اور غمی کی منزل میں تھی کہ الجزیرہ نے حماس کے بارے میں بتایا کہ اسکے جنگجوئوں نے اسرائیلی چودہ بستیوں پر ہوائی، زمینی اور بحری حملہ کردیا۔ سامنے ٹی وی پر تصویریں تھی اسمعیل حانیہ اپنے دیگر رہنمائوں کے ساتھ اس موثر حملے پہ شکرانے کے نفل ادا کررہے تھے۔ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے القدس کو بچانے کی دعا کی ساتھ ہی میرے دماغ میں ابال اٹھا۔ مائیگرین ہونے لگا ۔ یوں چھٹی کا دن اذیت میں گزرا کبھی ٹی وی دیکھتی اور کبھی فلسطین کیلئے دعا کرتی۔
فلسطینیوں پہ2005سے چار دفعہ اسرائیلیوں کے حملوں کو برداشت کیا تھا۔ غصہ مجھے یہ آیا کہ سلامتی کو نسل ، اقوام متحدہ اور سارے نام کے بڑے بڑے عالمی ادارے جس ملک میں بھی ہزاروں لوگ بے گھر ہوں اور مارے جائیں ۔یہ ادارے بس اجلاس کرتے اور انکے سربراہ ٹی وی پر آکر معاملہ حل کرنے کاکہتے ہیں۔ بس باہمی صلح کرنے کا کہہ کر بعد میں ضرورت ہوتو بڑے ملکوں کا اجلاس بلاکر اپنی جان چھڑاتے ہیں ۔ آپ کے سامنے ہے کشمیر کا مسئلہ، روہنگیا کے بے زمین باشندے ، یوکرین کی اور افریقی ممالک کی باہمی لڑائیاں اس پر طرہ یہ کہ امریکہ کا بوڑھا صدر فوراً امریکی امداد دینے کا اعلان کرتا ہے۔ مسلمانوں کے صدر بننے والےعرب سربراہ مغربی وفود کی میزبانی کررہے ہیں، خاموش ہیں۔ تحمل سے کام لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 1948سے اب تک کتنے سربراہ خاص کر یاسر عرفات مجبوراً اوسلو معاہدے کرتے رہے۔وہی عرب سربراہ جب اسرائیلی رہنماؤں سے ملتے ہیں مجال ہے کہ فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا نکتہ بھی اٹھائیں۔ یہ ماجرا کیا ہے، کلنٹن کے زمانے سے اب تک جب چاہے امریکہ اسرائیل کی مدد کرنے کو، یورپی یونین بھی ہامی بھرتی ہے۔ فلسطینی لبنان، مصر کے بارڈر اور اردن تک کہیں گھروں میں مگر زیادہ تر خیمہ بستی کی شکل میں60سال سے اس ا مید پررہ رہے ہیں کہ عالمی طاقتیں کسی دن تو ہوش میں آئینگی ۔یہ سوال پردے میں رکھ کر سارے مغربی ممالک اسرائیل کو بطور ملک تسلیم کرنے کے ڈورے ڈال رہے ہیں۔ حماس کے ساتھ جنگجو حزب اللہ والے بھی اس حملے میں مسجد اقصیٰ کو بچانے کیلئے، بھرپور حملے کررہے ہیں۔ کچھ دن تک دونوں جانب کے معصوم لوگ مارے جائینگے پھراقوام متحدہ، بظاہر صلح کراکے دونوں جانب کے بے گھر لوگوں کی آباد کاری کا منصوبہ ساری دنیا کے سامنے رکھے گی۔ یہ عارضی صلح تین نسلوں نے برداشت کی ہے۔یہی عذاب کشمیریوں کی نسلوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے خاص کر2014سے موجودہ بھارتی حکومت تک کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو ان دس برسوں میں دیکھا جائے تو دہلی کے ہنگامے، کسانوں کا کئی مہینوں تک احتجاج اور پھر کوووڈ کے معاملات کو جس بری طرح غیر انسانی طریقے پرلیا گیا۔ اسکا بھی نوٹس عالمی سلامتی کے اداروں نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔
انڈیا میں گزشتہ ہفتے سے46 صحافیوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ 16 صحافیوں کو داخل زندان کردیاگیا ۔گزشتہ 5 دن سے ایجنسیاں وہی کام کررہی ہیں جو پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ روارکھا گیا اور جاری بھی ہے۔ میں اگر عمران ریاض کا نام لوں توا س نالائق کی شامت تو وہ بھگت چکا۔ اب دوسرے بولنے والوں کے دن بھی گنے گئے ہیں۔ البتہ عدالتیں ذرا جاگنے لگی ہیں۔ اور الیکشن سے پہلے ہی بڑ بولے سیاست دان، مخاصمت کی جگہ مفاہمت کی بات کرنے لگے ہیں۔
دنیا میں اقتصادی دہشت گردی کی جانب ماہرین معیشت شور مچا رہے ہیں۔ اس وقت اسرائیل نےغزہ میں بجلی، پانی اور خوراک کی سپلائی بند کردی ہے۔ روس کے تیل اور گیس کو یورپی ممالک میں استحصال کی شکل دی جارہی ہے۔ افغانستان کے مذہبی لارڈز پاکستان کی اشیا اسمگل کروارہے ہیں مگر جو سردیوں کی سوغات وہاں سے آتی ہے۔ اسکی تجارت کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ اقتصادی دہشت گردی فی الوقت آرڈر آف دی ڈے ہے۔
پاکستان میں جو فصل بھی تیار ہو۔ اسکی قیمت مقرر کرنے کی کسانوں کو اجازت نہیں، سرکار خود قیمت مقرر کرتی ہے، کسان خود آکر بازار میں فروخت نہیں کرسکتے۔ یہ فصل کی تیاری کے بعد کا پہلا مرحلہ ہے اسی دوران خبریں پھیلائی جاتی ہیں کہ جو فصل یعنی گندم یا چاول تازہ تیار ہوئی ہے۔ انہی دنوں میں گوداموں میں رکھی ہزاروں من فصل کے بارے میں کہہ دیا جاتا ہےکہ وہ نمی یا بارش کے پانی سے خراب ہوگئی۔ اسکی نیلامی کردی جاتی ہے۔ بعد ازاں نئی فصل کی قیمت من مانے انداز میں لگادی جاتی ہے۔ میرے جاننے والے نوجوان اپنی زمینوں پر فصل کی نگرانی خود کرتے ہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں اور کھاد کی مہنگائی ان سب کو ملاکر فصل کی قیمت مقرر کرنے کا انہیں اختیار نہیں ہے اب جو کارپوریٹ فارمنگ کرنے کا اشارہ دیا جارہا ہے۔ اس میں کسانوں خاص کر چھوٹے کاشتکاروں کو کس کوڑی کا فائدہ ہوگا۔ کیا کہا گھی کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔ بازار سے منہ نیچا کیے واپس جس دن سے کوثر عبداللہ ملک وزیر بن کر آیا ہے بار بار یاد کراتی ہوں کہ اپنے باپ عبداللہ ملک کی روح کو اطمینان دینے کیلئے غریب کاشت کاروں کی دیسی گڑ، شکر بنانے والوں، باجرہ اور مکئی کو عام آدمی کی خوراک کا حصہ بنانے کیلئے میڈیا کو استعمال کریں۔ مکئی کی روٹی اور گھاس تو فیشن بن گیا ہے۔ باجرے کی روٹی، ٹکیاں، دلیہ اور صحت بخش غذائیں بنواؤپاکستان میں اتنا دودھ ہے آخر پنیر کیوں نہیں۔ ہم یعنی عام لوگ غزہ کے مجبور لوگوں کیلئے خوراک بھجو ا سکتے ہیں۔ رضاکار تنظیموں سے دنیا بھر میں اپیل کی جائے۔ فلسطینیوں کی سخت جانی مبارک۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:نواز شریف کی آمد!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:غزہ میں رونما ہونے والا انسانی المیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.