Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عمران خان اور قائد اعظم کی11اگست کی تقریر/کشور ناہید
کالم

عمران خان اور قائد اعظم کی11اگست کی تقریر/کشور ناہید

ایڈیٹراگست 10, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایسی کونسی قیامت آجاتی، اگر عمران خان 11اگست کو بھی ایک تقریر کرلیتے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب قائد اعظم نے کہا تھا کہ ’’پاکستان میں نہ کوئی مسلم ہے، نہ ہندو نہ سکھ نہ پارسی یا عیسائی،مذہبی حوالے سے نہیں بلکہ سیاسی حوالے سے، سب پاکستانی ہیں‘‘ ۔ یہی نقطہ نظر سامنے رکھ کر عمران کو تقریر اس لئے کرنی چاہئے کہ اول تو ان کے بارے میں ، ابھی بھی کچھ لوگوں میں بعض شکوک و شبہات ہیں۔ انہوں نے ابھی تک طالبان کے خلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔ افغان صدر کا مبارکباد کا فون بھی آچکا ہے اور عمران خان کہہ بھی چکے ہیں کہ بطور وزیر اعظم، پہلا دورہ ، افغانستان کا کرینگے۔ وہ بھی اور پاکستان کے تمام لوگ جانتے ہیںکہ فی الوقت آدھے سے زیادہ افغانستان پر طالبان اور داعش کا قبضہ ہے۔اب جبکہ امریکہ بھی طالبان سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے تو اسکا اور کشمیر کا حل، مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوگا ۔ اگر ویت نام سے باہر نکلنے پر امریکہ مجبور ہوگیا تھا۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ افغانیوں کو اپنے مسائل سے خودنمٹنے دے اور امریکہ اپنے مسائل کی جانب توجہ دے جو کہ کوئی کم نہیں ہیں۔11اگست کی تقریر میں قائد اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں رشوت اور بدعنوانی جیسی حرکتیں برداشت نہیں ہوں گی۔
پاکستان بنتے ہی مقامی اور پہلے پہنچنے والے مہاجرین نے جیسے بندر بانٹ کرکے، مغربی پاکستان میں ہر اعلیٰ بزنس اور کوٹھی پر قبضے کیے تھے۔ گھروں کے تالے توڑ کر مورتیوں میں رکھے ہیرے جواہرات چرائے تھے۔ اس پر طرہ یہ کہ برف کے کارخانوں سے لےکر باقی سارے بزنس پر بھی لوگ مالِ غنیمت سمجھ کر قابض ہوئے تھے۔ اصل میں یہ محکمہ آباد کاری، جوستر برس کے بعد ابھی تک موجود ہے اور اسکے پی پی پی اور ن لیگ کے سربراہان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ دراصل پاکستان میں رشوت اور بدعنوانی کی جڑ وہاں سے شروع ہوئی۔ اندرون ِ مغربی پاکستان زمینوں پر قبضے، سینما ہائوسز اور فلم ا سٹوڈیوز کی الاٹمنٹ میں بھی تیرا میرا کا چکر چلتا رہا۔ ہرچند لیاقت علی خان جب قتل ہوئے تو انکی جیب میں چند روپے تھے مگر انکے امریکہ کے دورے پر جانے سے قبل جس طرح بیگم دولتانہ کی نگرانی میں بیگم لیاقت علی خان کے غرارے تیار کیے گئے، جبکہ حکومتِ پاکستان کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے مگر ایسا تو ہر حکومت چاہے مارشل لا کی ہو کہ جمہوریت کے نام پر، سوائے بھٹو صاحب کے جنہوں نے پاکستان کے لوگوں کو ایک لباس دیا۔ کرتہ شلوار جو آج مزدور سے لیکر وزیر اعظم تک شان کے ساتھ پہنتے ہیں۔ مجھے تو خیر اس نوابی شیروانی پہ بھی اعتراض ہے جو ہمارے صدر اور وزیر اعظم پہنتے ہیں۔ میں سری لنکا میں تھی، ان کے صدر نے ہمیں کھانے کی دعوت دی۔ سب لوگ کیلے کے پتوں پر کھانا رکھے ہاتھ سے کھارہے تھے۔اب ہر چند ہاتھ سے کھانے کے موضوع کو سائنسدانوں نے بھی اہمیت دی ہے کہ ہاتھ دھوکر جب آپ ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں تو آپ کے ہاتھوں کے انزائم خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
کرپشن ختم کرنے کی ہر سیاست دان، ہر مولوی اور ہر بزنس مین بات کرتا ہے۔ مجھے بتائیں آخر چھ سال کی بچی کا نکاح 60سال کے بوڑھے سے پڑھانے والا کیا کرپشن نہیں کررہا۔ کیا چاولوں میں ٹوٹا ملاکر ایکسپورٹ کرنے والے کو اپنی بے ایمانی کا علم نہیں، کیا مرچوں میں برادہ اور چائے کی پتی میں کالے چنے کے چھلکے ملانے والوں کو فیکٹری پر ماشاء اللہ لکھ دینے سے سارے گناہوں سے معافی مل جاتی ہے اور تو اورحکومت بنانے اور توڑنے میںیہ جو اسمگلر اور بے شمار نام کے پولیس اورسیکورٹی ادارے خود ہی یہ کام نہیں کرتے۔ حکومت میں آنے کے بعد نواز شریف کے تقریر نویس مشیر جیسے لچھے دار فقرے لکھ کر سربراہوں کو پڑھنے کو دیدیتے ہیں، ان کی ریہرسل بھی کرواتے ہیں۔ اخبار والے اپنے اثر و رسوخ اور مراسم کے مطابق ایک طرف فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسرے اُسی قیمت کی سرخی، اخبار میں لگاتے ہیں۔
کرپشن کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ ممبر پارلیمنٹ فون کرکے حاضری لگانے کی سفارش کرتے ہیں کہ انکا روز ملنے والا مشاہرہ سلامت رہے۔ حج پہ لیجانے والے ایک کمرے میں دس دس بندے بھیڑوں کی طرح رکھ دیتے ہیں اور تو اور حج پر پہنچنے اور واپسی پر جو مقامی اپنی جیب گرم کرتے ہیں۔ یہ تو وہ سب باتیں جن سے آپ واقف ہیں۔ لاکھوں روپے دیکر باہر جانے کے جنون میں کتنے’’جوان‘‘ اس بے دردی سے لےجائے جاتے ہیں کہ بیشتر کنٹینر میں دم گھنٹے سے مر جاتے ہیں۔
عمران خان !کس کس کو ٹھیک کرو گے سی ڈی اے کا چپراسی فائل صاحب کے پاس لےجانے کے پانچ سو روپے مانگتا ہے۔ ہر روز روٹی کا وزن کم اور قیمت بڑھتی جارہی ہے، منشیات کی افغانستان میں فصل کی فصل اگتی ہے۔ پاکستان میں بے شمار منشیات استعمال کی جاتی ہیں۔ تکلیف ہوتی ہے یہ سن کر کہ حج پہ جانے والے اب آئسڈ منشیات لےجاتے ہوئے روزانہ پکڑے جاتے ہیں اور بتاؤں یہ جتنی پرفیوم کی دکانیں پھیلی ہیں ان دکانوں میں مال کون سپلائی کرتا رہا ہے، ہمارے ہوائی جہازوں کے ملازم خواتین اور حضرات ۔گزشتہ سال سے پابندی لگنے کے باوجود سلسلہ جاری ہے ۔ عمران خان! قائد اعظم کی 11اگست کی تقریر کا ایک ایک حرف دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ اس کو حرزِ جاں بناؤ۔ ساری قوم تمہارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ خدا تمہارا محافظ ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleننھی بچّیوں کو درندوں سے بچائیے: دوسرارخ / رضا علی عابدی
Next Article پھول اور لالٹین میں جنگ جاری رہے گی/حسن مجتبٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.