Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کرکٹ کا بخار ختم!۔۔کشور ناہید
کالم

کرکٹ کا بخار ختم!۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرجولائی 15, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت، کہ ہر چینل ہر اخبار، گلی محلے کا ہر فرد اور ریڑھی والا، تبریٰ بھیج رہا ہے اپنے کھلاڑیوں پر، یہ زمانہ ٹیکس لگانے کا ہے بلکہ زمانہ نہیں موسم ہے جو ’’ٹیکسیریا‘‘ ملیریا اور ایچ آئی وی کی طرح پھیل رہا ہے۔ ہم ادیب تجویز کرینگے کہ کرکٹ میچ ہارنے پر بھی لازمی ٹیکس لگایا جائے مگر مجھے اندازہ ہے کہ چونکہ کرکٹ وزیراعظم کی جان ہے، اسلئے اس پر تبصرہ بھی نہیں کرینگے۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک سیاسی شخصیت کو منشیات کیس میں پکڑے جانے پر بھی بقول شاعر ’’بس ایک خاموشی ترے سب کے جواب میں‘‘۔


خدا لگتی بتائیے، ہاکی ہمارا قومی کھیل تھا، وہ کھیل اور اس کے کھلاڑیوں کی طرف تو رحم کی نظر بھی نہیں۔ جان کی امان پائوں تو پوچھوں کہ وہ بیچارے مظلوم، غریب جو اسنوکر کی عالمی چمپئن شپ جیت کر آئے، انہیں کسی نے فٹے منہ نہیں کہا۔ کجا ان کو بلا کر شاباش دی جاتی۔ گزشتہ چند سالوں سے ضلع اور تحصیل کی سطح پر جو کرکٹ کے مقابلے کرائے گئے وہ صائب نتائج دے رہے ہیں۔ اب قبائلی علاقوں اور چھوٹے شہروں سے بھی شاہین آفریدی نکل رہے ہیں۔ یہ اتفاقیہ یا معجزاتی تکا ہمیشہ نہیں لگا کرتا۔ کیا ہمارے کھلاڑیوں کی یہ تربیت کی جاتی ہے کہ ایک نہیں، تین تین کھلاڑی ایک بال پکڑنے کو بھاگیں اور پھر بھی ناکام ٹھہریں۔ انہیں شاید یہ بھی تربیت دی جاتی ہے کہ کیچ پکڑ کر چھوڑ دیا کریں۔ بور ہوتے ہوں تو جماہیاں لیا کریں کہ رات کے ذائقے سے آنکھیں بند ہوتی محسوس ہو رہی تھیں۔ہمارے یہاں باقاعدہ اسپورٹس بورڈ ہے۔ جس میں قیام اور تربیت کی ساری سہولتیں موجود ہیں۔ وہاں آسٹرو ٹرف کے نام پر جو سامان خریدا گیا اور خریدا جاتا رہا، اس کی سزا تو افسر خاص بھگت رہے ہیں اور وزیروں کے علاوہ وزیراعظم بھی حیران ہو کر پوچھتے ہیں کہ کیا اس جگہ بھی پیسہ کھایا جاتا ہے۔ انہیں شاید یاد نہیں کہ ایک چپراسی جب رشوت مانگنے پر بے انتہائے بدنامی ( بے نامی نہیں) پر پہنچ گیا تو سرکار نے اس کو سمندر کے کنارے لہریں گننے پر لگا دیا۔ سرکار نے سوچا اب بھگتے اپنے کئے کرائے کو مگر وہ تو ہمارے نامیوں کی طرح خرانٹ تھا اس نے سمندر پر ہر گشت کرنے والے پر لہریں گننے کا ٹیکس لگا دیا۔ ہر شخص کبھی خوش دلی اور کبھی بددلی سے اس کو پیسے دے جاتا تھا۔ آپ عورتوں کو کم ہوشیار نہ سمجھیں۔ دیکھیں نا جب سے سونے کی قیمت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ زیور ڈھونڈنے کے بہانے کتنے جیولری گھر لٹ رہے ہیں۔ اس میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں۔ مضحکہ خیز بات ہے کہ عبادت کیلئے جانے والے بعض افراد مونگ پھلیوں کے چھلکوں میں ڈرگز بھر کر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ داد دیں اس کوشش کی کہ پہلے مونگ پھلیوں کو برابر کے دو حصوں میں چھیلا، دانے نکال کر اس میں حشیش بھر کر مونگ پھلیاں باقاعدہ ایسے بند کیں کہ کسی کو شک بھی نہ گزرے اتنی محنت وہ کوئی اچھا کام کرنے میں صرف کرتے مگر ’’ایزی پیسہ‘‘۔


پاکستان جہانگیر خان کے زمانے تک اسکواش میں بادشاہ رہا ہے۔ پھر وہاں بھی سُونا پڑا ہے۔ ایک دو لوگ یعنی کھلاڑی سیمی فائنل تک جاکر لوٹ کر بدھو آ جاتے ہیں۔ بالکل ہماری کرکٹ ٹیم کی طرح، انہیں برا بھلا کہا گیا، بس ذرا خبر لیں تو ٹرینر اور انتظامیہ کی بھی کہ وہ بھی تو ہمارے وزیراعظم کی آنکھ کے تارے ہیں۔ ان کو بھی یہ نوکری تحفے میں دی گئی ہے۔ پھر مجھے اصحابِ کہف یاد آ گئے۔ غار میں جا کر سونے والے نو سال اوپر تین سو سال بعد جاگے تھے مگر جب اپنی جیب سے سکے نکال کر روٹی منگوانے لگے تو لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا ’’آپ تین سو سال پرانے سکے کہاں سے لائے‘‘ مگر یہ حکایت ہم پر تو منطبق نہیں ہوتی کہ ہم تو 72سال سے چند سڑکیں جو ہمارے ڈیروں تک جاتی ہوں، بنا رہے ہیں مگر ذرا ہوٹلوں میں پارٹیاں اور شادیاں کرکے دکھائو، بل دیکھ کر پتا چل جائے گا۔ شکر کریں اب وہ ترانہ تو بند ہوگا ’ہم ایک ہیں‘، کرکٹ کے بخار کے ساتھ تماشا ختم۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسکواش کرکٹ ہاکی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجوانی کی بہار، بڑھاپے کی خزاں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article مردے کے بال مونڈنے سے وزن ہلکا نہیں ہوتا۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.