Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»سیاست کے اندیشے میں دبلا ہونا۔۔کشور ناہید
کالم

سیاست کے اندیشے میں دبلا ہونا۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 30, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بات تو ساری دنیا کو معلوم ہے کہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے۔ کبھی کوئی خاتون یا کوئی مرد، چھپر اسکول میں بچے پڑھانا شروع کرتا ہے۔ وہ کتنی لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے کہ بچوں کو ہائی اسکول داخل کرا دے ابھی تک بارش کے قطروں کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ کوئی منضبط اور کوئی واضح اعداد و شمار نہیں، سوائے اس کےکہ ٹی وی پر آجاتا ہے کہ فلاں اسکول کی عمارت کی چھت گر گئی ہے۔ بچے باہر بیٹھے ہیں، پڑھ رہے ہیں کہ نہیں یہ معلوم نہیں ہوتا۔ کہیں پتا چلتا ہے کہ اسکول کی بلڈنگ فنڈز کی کمی کے باعث ادھوری پڑی ہے۔ نئے بجٹ میں تو ہر محکمے کو کہا گیا کہ 40فیصد خود ہی کم کر دیں۔ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ایسے مسائل کا سامنا ہے جن کو ہم سب کو مل کر حل کرنے کی سعی کرنی ہے۔


میری سمجھ میں ایک بات نہیں آتی، چھوٹے شہروں جیسے چینوٹ، شیخوپورہ، ڈی آئی خان، خضدار جیسے علاقوں میں گریجوٹ کالج تھے۔ اس طرح کے بے شمار کالجوں کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا ہے، یہ ایک طرف اچھا قدم ہے، دوسری جانب خطرناک۔ ان کالجوں میں پڑھانے والوں کو بی اے تک کے نصاب کے بارے میں تو حفظ ہوتاہے کہ ہر روز وہی رٹا رٹایا لیکچر سننا بچے بھی پسند کرتے ہیں اور اساتذہ بھی۔ ویسے بھی کوئی پروفیسر نصابی کتب سے ہٹ کر کچھ اور پڑھنے اور پڑھانے کیلئے کہے تو خود طلبا احتجاج کرتےہوئے کہتے ہیں۔ ’’ہمیں آپ صرف کورس کی کتاب پڑھائیں‘‘ میں جس گریجویٹ کالج کے باہر یونیورسٹی کا بورڈ لگا دیکھتی ہوں۔ بچوں کی پڑھائی اور مستقبل کے بارے میں فکر مند ہو جاتی ہوں۔


فکر مند میں ہی کیا شیخ رشید بھی ہیں کہ 1860ءمیں انگریزوں نے ریلوے ٹریک جو بنائے تھے، وہ اپنی عمر ختم کر چکےہیں۔ گویا 72برسوں میں ڈبل ٹریک کرنا تو درکنار، موجودہ کی بھی مرمت اور اپ ڈیٹ نہیں کر سکے۔ ایوب کے زمانےمیں خانیوال تک بجلی کی ٹرین چلتی تھی۔ اب کیا ہے، بس اتنا معلوم ہے کہ کوئی ٹرین پٹری سے اتر جاتی ہے، اتنے بندے مر جاتےہیں یا پھر فلاں فلاں ٹرین کم ازکم 6گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ کئی جگہ پر ڈبل ٹریک ہوا تھا، وہ بھی خواب و خیال ہو گیا۔ یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا جب میئر کراچی یہ کہتےہیں کہ کراچی میں ڈرینج سسٹم انگریزوں کے زمانےکا ہے۔ جو اپنی عمر پوری کر چکا ہے۔ توہم 72سال سے کر کیا رہےہیں۔
اب سادگی اور بچت کی ضمن میں کہہ دیا گیا ہے کہ دفتروں میں کاغذ کے دونوں طرف لکھا جائے۔ میں نے جب پچاس برس پہلے لکھنا شروع کیا تھا مجھ سے ایک بڑےاخبار کے مالک نے کہا تھا چھپے ہوئےکاغذ کی دوسری طرف لکھنے کے لئے استعمال کرو۔ انہوں نے اپنی دفتر میں بھی یہی اصول رکھا تھا۔


سادگی اور غریبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کی صرف باتیں ہیں۔ میری غریب مائی نے دو کمروں کا گھر بنانے کے لئے 5لاکھ روپے مانگے تھے۔ جواب ملا ہماری اوقات تو یہ ہے کہ ہم کھوکھا بنانے کے لئے 75ہزار روپے دے سکتے ہیں ہیئر سیلون بنانے کاروبار کیاجائے۔ یہ سب لغویات ہیں، ان کے لئے پیسےنہیں ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو پھر وہ لاکھوں غریبوں کے گھر کہاں گئے اور وہ جو لاکھوں کو نوکریاں دینی تھیں، وہ کہاں گئیں کہ مزید بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ وہ جو پی۔ آئی۔ اے سے لے کر پی ٹی وی تک ہر حکومت دھڑلے سے بھرتیاں کرتی رہی ہے، کیا ان لوگوں کو نکال دیا گیا!


میں نے اپنے بیٹے سےکہا ذرا سفید زیرہ لے آؤ۔ ہاتھ میں دو سو روپے دئیے۔ اس نے ہنس کر کہا ’’ماں‘‘ زیرے کا پیکٹ ساڑھے تین سو روپے کا ہو گیا ہے۔ سوچا چلو سفید زیرہ سبزیوں، دالوں اور کڑھی میں ڈالنا بند کر دیتے ہیں۔ ’’غصے سے بولا‘‘ کل آپ نے کہا تیل کا ایک قطرہ ڈالا کرو، آج زیرےکے لئے منع کر رہی ہیں۔ پچھلے ہفتے آپ نے کہا پوریاں مت لاؤں بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔ سچ بات تو یہ ہے کہ انسانی زندگی ہی سستی ہو گئی ہے کہ گاڑی پارکنگ کے جھگڑے میں پستول چلنے لگی ہے، تہذیب کی تلاش جاری ہے، دیکھ لیں، اب یہ ہی تہذیب ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچوہوں کی بستی۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article ہیرو کی واپسی: کشمیر کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.