Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»کس کی ویڈیو لیک ہونے والی ہے ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
تجزیے

کس کی ویڈیو لیک ہونے والی ہے ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 22, 202219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
twitter
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں گذشتہ دو روز سے ’لیکڈ ویڈیو‘ کے نام سے ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی لیکن اب تک 24 ہزار سے زائد ٹویٹس کی جاچکی ہیں۔اس ٹرینڈ کو زیادہ تر صارفین سیاسی صورت حال سے متعلق بیان بازی کے ساتھ ٹیگ کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں کوئی تازہ ویڈیو یا آڈیو تو منظر عام پر نہیں آئی مگر سوشل میڈیا ٹویٹر پر video leaked کے نام سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے جسے سابق حکومتی شخصیات سے منسوب کر کے بحث اور قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ویڈیوز کس کی لیک ہونے والی ہیں؟
پاکستان کی سیاست میں گذشتہ چند سالوں سے ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز کے منظر عام پر آنا ایک معمول بن چکا ہے۔ سیاسی فریق دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اس قسم کے آڈیو ویڈیو جاری کرتے رہتے ہیں۔ لیکن حالیہ چند برسوں میں اس معاملے نے کافی سنگینی اختیار کر لی ہے۔ خاص طور پر جب سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک مرحوم کی ویڈیو میڈیا پر جاری کی تھی۔
پھر تحریک انصاف حکومت میں مریم کی آڈیو لیک ہوئیں جن میں وہ سابق دور حکومت میں متعدد چینلز کو اشتہارات جاری نہ کرنے کی ہدایات دیتی سنائی دیں۔ اس آڈیو ریکارڈ کی انہوں نے خود تصدیق بھی کی تھی۔
اس سے قبل ججز اور سیاست دانوں کی ویڈیوز اور آڈیوز کے تذکرے بھی ہوتے رہے ہیں۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ایک خاتون کے ساتھ ملاقات کی مبینہ ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں تھیں۔ اس سے قبل سابق جسٹس قیوم کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ان کی گفتگو ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ کئی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے منسوب ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔
نیا ٹرینڈ ’لیکڈ ویڈیو‘ ٹاپ 10 ٹرینڈز میں کافی دیر تک رہا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے بظاہر حامی ہر ٹویٹ میں ہیش ٹیگ لیکڈ ویڈیو بےوجہ استعمال کر رہے ہیں۔ کئی صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ایسی ویڈیو ہے۔ اس میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کی ٹویٹ ری ٹویٹ کریں گے تو انہیں وہ ویڈیو بھیج دی جائے گی لیکن محض کچھ نے ایسا کیا۔
رواں ماہ کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے ایک نجی ٹی وی کے اینکر ارشد شریف کو انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس وقت کی اپوزیشن آنے والے دنوں میں ان کی کردار کشی کر سکتی ہے۔ ان کے اس بیان سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ شاید ان سے متعلق کسی ویڈیو یا آڈیو کے وائرل ہونے کا خدشہ ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے ٹرینڈز غیر اہم ہیں ان میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا جب تک حقائق کے ساتھ بات نہ کی جا رہی ہو۔اس معاملے پر بات کرنے کے لیے مسلم لیگ ن میڈیا سیل کے عہدیداروں سے کوشش کی گئی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
اینکر پرسن تنزیلہ مظہر نے اس معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کسی کو غیر معروف کرنے کے لیے ذاتی زندگی سے متعلق ویڈیوز اور آڈیوز ریکارڈنگ ماضی میں بھی آتی رہی ہیں اور اب سابق حکمران جماعت کے سربراہ اور رہنماؤں کی ویڈیوز اور آڈیوز آنے کا خدشہ بھی اسی لیے ہے کہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے تنزیلہ نے کہا کہ سیاسی شخصیات کی ریکارڈنگز کے لیے بگنگ اور ویڈیوز جاری کرنے کے الزمات ایجنسیوں پر بھی آتے رہے ہیں اور متعدد بار ایسے دباؤ ظاہر کیے گئے۔
عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مخصوص حلقے جس کسی کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو ان سے متعلق نجی زندگی یا کسی خاص ملاقات کی ویڈیوز اور آڈیوز ریکارڈنگ کسی خاص وقت کے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح کردار کشی سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تو ہو سکتا ہے انہیں کوئی ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کی اطلاع ہو۔
تنزیلہ مظہر کے بقول یہ سلسلہ اس لیے رکنے والا نہیں کہ جب کسی کی غیراخلاقی یا نجی زندگی سے متعلق ویڈیو یا آڈیو آتی ہے تو سیاسی مخالفین اس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں بجائے اس کے کہ اس عمل کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں بلکہ لوگ اسے وائرل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس معاملہ پر کوئی ایک قصور وار نہیں بلکہ سبھی اس میں شامل ہیں جب جس کو موقع ملتا ہے مخالفوں پر اچھلنے والے کیچڑ کو پھیلا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے معاملے میں اخلاقی تربیت اور ایک دوسرے کے عزت احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کسی کی ذاتی زندگی یا پرائیویٹ ملاقاتوں کی ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
اس ٹرینڈ کی وجہ سے صارفین میں تجسس بھی کافی بڑھا ہے۔ وہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو آخر کس کی ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا سلسلہ محض چند لوگ اپنی فالونگ بڑھانے کے لیے کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی صورت حال کی وجہ سے شاید اس ’فیک نیوز‘ کو ضرورت سے زیادہ ہوا مل رہی ہے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹوئٹر ویڈیو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں کوئی غیر ملکی سازش ثابت نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی
Next Article سفیر اسد مجید کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلانے پراے آر وائی نیوز کو شو کاز نوٹس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹوئٹر کے بعد فیس بُک بھی ملک بھر میں ڈاؤن: نیٹ بلاکس

جولائی 18, 2024

کن ایکس صارفین کے ‘مفت بلیو ٹک’ بحال کردیے گئے؟

اپریل 5, 2024

جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف ایکشن، ملک بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر بند

مئی 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.