Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سفیر اسد مجید کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلانے پراے آر وائی نیوز کو شو کاز نوٹس
اہم خبریں

سفیر اسد مجید کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلانے پراے آر وائی نیوز کو شو کاز نوٹس

ایڈیٹراپریل 23, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلانے پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ اے آر وائی نیوز نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کی، جس میں کہا گیا کہ مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے میں حکومتی دباو کے باوجود امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید ڈٹ گئے۔اسد مجید نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، کیسے کہوں کہ یہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔
شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے اسد مجید کا موقف بھی نہیں لیا گیا ،جو کہ صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، اس طرح کی بے بنیاد خبریں چلانا پیمرا ایکٹ کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ،شو کاز نوٹس پر 7دن میں جواب دیا جائے ، بصورت دیگر چینل کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی ہے، واضح ہوگیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، اسے سازش دکھانے والے اصل میں سازش کررہے ہیں ،پاکستانی سفیر نے موقف اجلاس میں رکھا، ان کے مراسلے کے تناظر اور مواد کا بغور جائزہ لیا گیا، سفیر کے موقف، تناظر اور ارادے کے واضح ہونے کے بعد یہ خبریں محض منفی سیاست کا حصہ ہیں ،جھوٹ کو خبر بنا کر پیش کرنا پاکستان کے قومی مفادات کے گلے پر چھری چلانا ہے ،عمران صاحب بعض چینلز کو جھوٹی خبریں فیڈ کررہے ہیں جو ملک کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا جھوٹ پکڑا گیا ہے تو وہ میڈیا کے ایک حصے کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لئے استعمال کررہے ہیں ،نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیے کے بعد اس نوع کی خبریں ملک کے ساتھ بھلائی نہیں ملکی سلامتی افراد ، اداروں سے زیادہ مقدم ہوتی ہے، اپنے جھوٹے بیانئے کو آنکھوں سامنے دفن ہوتے دیکھ کر ملک و قوم کی قبر کھودنے کی کوشش کرنے والے ہی در اصل میر جعفر و میر صادق ہوتے ہیں ، ایک نجی چینل پر نیشنل سکیورٹی کونسل کے حوالے سے خودساختہ ، من گھڑت و شرم سے عاری خبر دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے،خدارا ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پہ ترجیح نا دیں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے آر وائی پیمرا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکس کی ویڈیو لیک ہونے والی ہے ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاہور کا جلسہ کتنا بڑا تھا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم

دسمبر 5, 2023

سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

اکتوبر 27, 2022

ہراسانی کا الزام ثابت : ڈی جی پیمرا ملازمت سے برطرف، 25 لاکھ روپے جرمانہ

اکتوبر 1, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.