Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ہراسانی کا الزام ثابت : ڈی جی پیمرا ملازمت سے برطرف، 25 لاکھ روپے جرمانہ
اہم خبریں

ہراسانی کا الزام ثابت : ڈی جی پیمرا ملازمت سے برطرف، 25 لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیٹراکتوبر 1, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
working women
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل (اپیل کنندہ) ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا سنادی ساتھ اس پرعائد جرمانہ 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردیا۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی بھی معقول شک سے بالاتر ہے کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی اور توہین آمیز تبصروں اور مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔
صدر نے کہا کہ جب بھی اس طرح کے معاملات کو منظر عام پر لائے گئے اور ثابت ہوئے انہوں نے خواتین کے لیے کام کرنے کے شک و شبے سے بالاتر محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت استثنیٰ لیا اور قانون کا پوری طاقت کا استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد ان خواتین کی عظیم اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانا تھا جو کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کے خوف کی وجہ سے مستفید نہ ہوسکیں۔
صدر نے حکم دیا کہ معاوضے کی رقم تنخواہ کے بقایا جات (اگر کوئی ہے)، پنشن کی رقم یا اپیل کنندہ کے کسی دوسرے ذریعے (جائیداد) سے ورک پلیس ایکٹ 2010 میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی دفعہ 4(i)(d) کے تحت وصول کی جائے اور شکایت کنندہ کو ملزم کے باعث درپیش مشکلات کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائے۔
صدر کی جانب سے اس تاریخی فیصلے کا اعلان ملزمان، شکایت کنندہ اور ان کے وکلا کی ذاتی طور پر طویل سماعتوں کے علاوہ شواہد کو درست کرنے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور کیس کی پوری کارروائی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
فیصلے میں صدر نے کہا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی، اپنی معطلی کی مدت میں، آئی جی پولیس، اسلام آباد اور ڈی جی (ایف آئی اے)، سائبر کرائم میں شکایت کنندہ کے خلاف درخواستیں دائر کرکے ہراساں کرنا جاری رکھا جو شکایت کنندہ کے لیے شدید ذہنی اذیت اور اس کی ساکھ داؤ پر لگانے کا سبب بنا۔
صدر نے مزید کہا کہ ملزم کا مذکورہ فعل پاکستان کے قوانین بالخصوص پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح ہراسانی کے خلاف ہمت کر کے مقدمہ درج کرانے والی خواتین کی حوصلہ شکنی کی گئی۔
اپنے حکم نامے میں صدر نے لکھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا 50 فیصد سے زیادہ ہیں اور ممکنہ طور پر ہراساں کیے جانے کی وجہ سے آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہیں۔
صدر کا مزید کہنا تھا خواتین کے لیے عوامی مقامات محدود ہیں، تعلیمی مواقع جو کہ ان کا حق ہے کچھ معاملات میں والدین انہیں تعلیمی اداروں میں ہراساں کیے جانے کے خوف کی وجہ سے اس حق سے محروم کر دیتے ہیں کیونکہ وہ ’لڑکیوں/خواتین کے اداروں‘ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ .اس کے نیتجے میں ہمارے معاشرے میں خواتین زیادہ تر کم تعلیم یافتہ، شدید بے روزگار، مالی طور پر مجبور، مناسب وراثت سے محروم ہیں اور ترقیوں کے وقت ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
مقدمے کے قائم کردہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کرے اور مقررہ مدت کے اندر اندر رجسٹرار وفاقی محتسب کو عملدرآمد رپورٹ فراہم کرے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیمرا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاپان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان انوکی انتقال کرگئے
Next Article گھوٹکی میں معذور مجاور کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کر دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیمرا نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کردیں

ستمبر 6, 2022

سفیر اسد مجید کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلانے پراے آر وائی نیوز کو شو کاز نوٹس

اپریل 23, 2022

سید مجاہد علی کا تجزیہ : مراد سعید کے بارے میں ٹاک شو ، اور وزیروں کی پریشانی

فروری 13, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.